لاہور :ایف بی آر کی ہدایت پر کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور ڈویژن نے رواں مالی سال 2025/26کے دوران مختلف کارپوریٹ کمپنیز کیخلاف کارروائیو ں کو تیز کر دیا۔لاہور میں کارپور یٹ سیکٹر میں ٹیکس چوری کے الزام میں 70کمپنیو ں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں ۔ ایڈیشنل کمشنر کارپوریٹ محمد ساجد کے مطابق 28کارپوریٹ کمپنیو ں سے ٹیکسوں کی مد میں33کروڑ80 لاکھ روپے کی ریکوری کر کے رقم قومی خزانے میں جمع کروادی گئی ،سی ٹی او آفس لاہور کارپوریٹٹیکس یونٹ نے کارروائیو ں کے دوران 70کمپنیو ں کے سٹاک بھی چیک کیے جس سے ٹیکس چوری ثابت ہونے پر کارروائیا ں کی گئیں ۔
ٹیکس چوری پر28کمپنیو ں سے 33کروڑ80 لاکھ کی ریکوری کارپوریٹ آفس نے سٹاک چیک کئے ‘ٹیکس چوری ثابت ہونے پر کارروائیا ں

Leave a Reply