Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان ریلوے کا نئے طریقہ کار کے تحت ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان ریلوے کا نئے طریقہ کار کے تحت ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان ریلویز نے نئے طریقہ کار کے تحت ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا۔نئے طریقہ کار کے تحت 11 ٹرینوں کو بڈز کی بجائے اوپن نیلام کیا جائے گا، ریلوے حکام نے اس حوالے سے اشتہار بھی جاری کر دیا ہے۔جن ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان میں ہزارہ ایکسپریس، بہاؤالدین زکریا ایکسپریس، ملت ایکسپریس، بدر ایکسپریس شامل ہیں۔غوری ایکسپریس، راول ایکسپریس، تھل ایکسپریس، مونجو داڑو پسنجر، فرید ایکسپریس، میانوالی ایکسپریس اور فیض احمد فیض پسنجر ٹرین بھی آؤٹ سورس ہونیوالی ٹرینوں میں شامل ہیں۔ٹرینوں کی اوپن نیلامی 20 نومبر کو کی جائے گی، اس سے قبل 9 ٹرینوں کو پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے چلانے کے لیے ریلوے حکام کو 7 ارب 90 کروڑ روپے کی فنانشل بڈز موصول ہوئیں۔وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے تمام ٹرینوں کی فنانشل بڈز کو منسوخ کر دیا تھا، فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ اوپن نیلامی کے ذریعے ٹرینوں کو آؤٹ سورس کیا جائے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *