Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بس شیڈز منصوبہ کی جلد تکمیل کا ہدف،6مکمل فعال،بی زیڈ یو میں افتتاح ایم ڈی اے اور نجی شعبہ کے اشتراک سے 6منصوبے مکمل کرلئے ،طلبہ ،خواتین ، شہریوں کو آرام دہ انتظار گاہیں میسر آئیں گی:کمشنر، انسداد سموگ اقدامات تیز کرنیکی ہدایت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بس شیڈز منصوبہ کی جلد تکمیل کا ہدف،6مکمل فعال،بی زیڈ یو میں افتتاح ایم ڈی اے اور نجی شعبہ کے اشتراک سے 6منصوبے مکمل کرلئے ،طلبہ ،خواتین ، شہریوں کو آرام دہ انتظار گاہیں میسر آئیں گی:کمشنر، انسداد سموگ اقدامات تیز کرنیکی ہدایت

ملتان:کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے نجی سیکٹر کے تعاون سے تعمیر ہونے والے بی زیڈ یو بس شیڈ کا افتتاح کر دیا۔ منصوبہ شہرِ اولیاء میں شہری سہولت کے لئے جاری 22 بس شیڈز کی تعمیر کے بڑے پراجیکٹ کا حصہ ہے ۔اب تک چھ بس شیڈز مکمل کئے جا چکے ہیں جن میں چار ایم ڈی اے کے تحت اور دو نجی شعبے کے تعاون سے تعمیرکئے گئے ہیں۔ یہ دوسرا بس شیڈ پرائیویٹ سیکٹر بچ ولاز کے اشتراک سے مکمل کیا گیا ہے ۔کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ شہری سہولت کے ایسے منصوبے ملتان کے حسن اور شناخت میں اضافہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کا تعاون شہر کی ترقی میں خوش آئند قدم ہے جو عوامی خدمات کو بہتر بنانے میں مدد دے رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بس شیڈز کی تعمیر سے خواتین طالبات اور شہریوں کو محفوظ اور آرام دہ انتظار گاہیں میسر آئیں گی۔ نئے بس شیڈز کے ڈیزائن ملتانی ثقافت کی خوبصورت عکاسی کرتے ہیں جن میں مقامی طرزِ تعمیر اور ثقافتی رنگ نمایاں ہیں۔دوسری جانب کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی زیر صدارت ڈویژنل انسداد سموگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ ڈویژن بھر میں انسداد سموگ کے اقدامات، کارروائیوں اور مہم کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔کمشنر عامر کریم خاں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سموگ انسانی صحت اور ماحول دونوں کے لئے سنگین خطرہ ہے ۔ انسداد سموگ مہم کو موثر بنانے کیلئے تمام محکمے جنگی بنیادوں پر اقدامات کریں۔ عامر کریم خاں کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں غیر قانونی ایل پی جی، پیٹرول اور سی این جی یونٹس کے خلاف کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ شہری علاقوں میں غیر قانونی پیٹرول، ایل پی جی اور سی این جی یونٹس انسانی جان و مال کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *