کراچی:پاکستان نے شمسی توانائی کے شعبے میں تاریخ رقم کر دی ،پہلی بار ملک میں شمسی توانائی کی مجموعی صلاحیت 33 گیگا واٹ سے بڑھ گئی ہے ، جو قومی گرڈ سے حاصل ہونے والی بجلی کی صلاحیت سے بھی زیادہ ہے ۔تازہ ترین پالیسی ریسرچ رپورٹ کے مطابق گرما کے دوران قومی گرڈ سے بجلی کا مجموعی حصول 28 سے 30 گیگا واٹ کے درمیان رہا جبکہ شمسی نظام کے ذریعے صارفین نے تقریباً 33 گیگا واٹ بجلی استعمال کی،شمسی توانائی کے پینلز کی درآمدات 50 گیگا واٹ تک جاپہنچی ہیں۔جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ملکی صارفین تیزی سے متبادل توانائی ذرائع کی طرف منتقل ہو رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کے قومی بجلی گرڈ کی کُل نصب شدہ صلاحیت تقریباً 46 گیگا واٹ ہے ، جس میں سرکاری پاور پلانٹس اور نجی بجلی گھر شامل ہیں شمسی توانائی کے استعمال میں پنجاب سب سے آگے ہے ، جہاں گھریلو اور تجارتی سطح پر سولر سسٹمز کا استعمال سب سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ سندھ دوسرے ، خیبرپختونخوا تیسرے جبکہ بلوچستان چوتھے نمبر پر ہے ۔ رہائشی شعبہ سب سے بڑا صارف ہے جو 16.66 گیگا واٹ شمسی توانائی استعمال کر رہا ہے۔
شمسی توانائی کی مجموعی صلاحیت 33گیگا واٹ سے بڑھ گئی پنجاب میں گھریلو اور تجارتی سطح پر سولر سسٹمز کا استعمال سب سے زیادہ رہا

Leave a Reply