Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان ،تولہ سونا ہزار روپے سستا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان ،تولہ سونا ہزار روپے سستا

کراچی:انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی ڈالر کی قدرگھٹ گئی ،ادھرعالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی تاہم چاندی کی قیمت میں استحکام رہا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 4 پیسے کی کمی سے 280.92 روپے کا ہوگیا۔یاد رہے کہ یاد رہے کہ بدھ کو مقامی کرنسی 280.96 روپے پر بند ہوئی تھی۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کی کمی سے 3965 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا ایک ہزار روپے کی کمی سے 4 لاکھ 18 ہزار 862 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 857 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 59 ہزار 106 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ بدھ کو فی تولہ سونا 3500 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 19 ہزار 862 روپے پر جاپہنچا تھا۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 5034 روپے پر مستحکم رہی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *