Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا:فوجی ترجمان دہشتگردی اور فتنہ الخوارج کیخلاف موثر اقدامات کیے :لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا:فوجی ترجمان دہشتگردی اور فتنہ الخوارج کیخلاف موثر اقدامات کیے :لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف

راولپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے ایک بار پھر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج دفاع وطن کیلئے پرعزم ہے ، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق ایبٹ آباد میں مختلف جامعات کے اساتذہ اور طلبا سے نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے خصوصی گفتگو کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ خصوصی نشست میں اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے حالیہ پاک افغان کشیدگی، ملکی سکیورٹی صورتحال اور معرکہ حق سمیت اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاکستان نے دہشت گردی اور فتنہ الخوارج کے خلاف موثر اقدامات کیے ہیں۔اساتذہ اور طلبا کی جانب سے شہدا اور غازیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی ڈاکٹر اکرام اللہ خان نے کہا کہ وطن سے محبت کا صحیح استعارہ پاک فوج ہے ، پاک فوج ہمیشہ محاذِ اول پر ہوتی ہے اور ہم اس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *