چناب نگري:عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام مرکز ختم نبوت مسلم کالونی چناب نگر میں منعقد ہونے والی 44ویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس نعرہ تکبیر اور تاج و تخت ختم نبوت زندہ باد اور پاکستان پائندہ باد کے نعروں اور مظلوم فلسطینیوں کے لیے پرسوز دعا اور پرجوش لمحات میں اختتام پذیر ہوگئی۔ کانفرنس کی مختلف نشستوں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ قادیانی پاکستان میں وہ حیثیت حاصل کرنا چاہتے ہیں جو یہودیوں کو امریکا میں حاصل ہے ،قادیانی گروہ کو کسی دور میں بھی مسلم سوسائٹی کا حصہ نہیں سمجھا گیا۔کلیدی عہدوں پر قادیانی ملکی سلامتی اور استحکام کے لئے شدید خطرہ ہیں۔ امتناع قادیانیت ایکٹ کی روشنی میں قادیانیوں کو اسلامی شعائر، کلمہ طیبہ اور قرآنی آیات کے استعمال کرنے سے روکا جائے ۔ جماعت اسلامی کے سراج الحق نے کہا کہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ہم سب کے لیے ایک چھتری اور سائبان ہے ، ختم نبوت کی حفاظت کے لیے صحابہ کرامؓ اور امت مسلمہ نے لازوال قربانیاں دیں، اس فتنہ کے خلاف ہمیں ہمہ قسم کا جہاد اور جد وجہد کو جاری رکھنا ہو گا،اسرائیل اور ٹرمپ مکمل طور پر قادیانیوں کی سرپرستی کر رہے ہیں،مولانا پیر ناصر الدین خاکوانی نے کہا کہ علماء کرام اور اسلامیان پاکستان تحفظ ختم نبوت اور دفاع ناموس رسالت کے مقدس مشن کی آبیاری کودنیا و آخرت کی سب سے بڑی کامیابی سمجھتے ہیں۔کیپٹن (ر)محمد صفدرنے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد ﷺکے لیے تمام انبیاء سے ایگر یمنٹ اورمیثاق لیا اور آپؐ کو خاتم النبیین کی اعزازی صفت سے نوازا۔ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ اتحاد امت کی وجہ سے 1974ء میں پارلیمنٹ کی سطح پر قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا تھا،مولانا اللہ وسایا نے کہا کہ 1974ء میں تمام مکاتب فکر کے علماء کے اتحاد و یگانگت کی برکت سے قادیانی غیر مسلم اقلیت قرار دئیے گئے ۔ ملک میں جو فرقہ واریت بڑھائی جارہی ہے پاکستان میں مدارس و مساجد کی سا لمیت پر حرف نہیں آنے دینگے اور ملک کو سیکولر نہیں بننے دیں گے ۔مولانا محمد الیا س چنیوٹی (ایم پی اے )نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قادیانی جہاد کے منکر ہیں پاسپورٹ میں مذہب کے خانے کے اندراج کی طرح شناختی کارڈ میں بھی مذہب کے خانے کا اضافہ کیا جائے ،مولانا عزیزالرحمن جالندھری نے کہا کہ مسلمانوں کا یقین ہے کہ حضرت محمدﷺکے بعد کوئی نبی نہیں بن سکتا ۔مولانا صاحبزادہ عزیزاحمد نے کہا کہ قادیانی نوخیز نسل کو گمراہ کرنے کے لئے اپنا روایتی طریقہ بدل کر سوشل میڈیا پر مسلمانوں سے اسلام کی بقا نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔سید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ دشمنان رسول اور غدارانِ ختم نبوت کے لیے ہماری زبانیں تلوار سے زیادہ تیز ہیں،عبد اللہ گل نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت کے قوانین اور اسلامی دفعات کا تحفظ کرناہماری فطرت میں شامل ہے ، قائدا عظم نے اسرائیل کو ایک ناجائز ریاست کہا تھا اور ہمارے اداروں میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں دوقومی نظریہ سے غداری ہے ، مولانا وقاص کریم نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا رکن اعظم ہے تحفظ ختم نبوت کی جد وجہد کو آگے بڑھا کر شفاعت نبوی ؐکو حاصل کیا جا سکتا ہے ۔حافظ محمدامجد نے کہا کہ ہم عقیدہ ختم نبوت کے لیے اپنی جانیں بھی قربان کرنے سے گریز نہیں کریں گے ، مولانا محمد اسحاق ساقی نے کہا کہ ہم سب ختم نبوت کے جیالے ہیں۔ ہم تحفظ ناموس رسالت اور ختم نبوت کے لئے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔ مولانا نور محمد ہزاروی نے کہا کہ ختم نبوت پر ایمان رکھے بغیر نماز ،روزہ اور دیگر عبادات بے سود ہیں۔ مولانا اعزاز الحق صوابی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قادیانی جماعت کو خلاف قانون قرار دیا جائے ۔ مفتی محمد سلطان رحیم یارخان نے کہا کہ جو بھی نبوت کے سایہ میں آئے گا، نبوت کا نور پائے گا۔کانفرنس میں متعدد قرار داد یں بھی منظور کی گئیں ۔
قادیانی فتنہ کیخلاف جہاد جاری رکھنا ہوگا،ملک سیکولر نہیں بننے دینگے:ختم نبوت کانفرنس قادیانی سلامتی کیلئے خطرہ ،اسرائیل اور ٹرمپ انکی سرپرستی کر رہے ہیں،مدارس و مساجد کی حفاظت کرینگے شناختی کارڈ میں بھی مذہب کے خانے کا اضافہ کیا جائے ، ختم نبوت پر یقین کے بغیر ایمان نا مکمل:مقررین

Leave a Reply