Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
تمام حربے ناکام،چینی مزید مہنگی،220روپے کلو:پیاز،چکی آٹا مزید اوپر،مہنگائی سے ہر کوئی متاثر،درآمدی چینی پہنچنے پر نرخ میں بہتری کی توقع مارکیٹ میں چینی سرکاری ریٹ 176روپے کلو پرمیسرنہیں ، شوگر ملز کے ریٹ پرچون مارکیٹ سے زیادہ ،حکومت کے اقدامات ،دعوے ،چھاپے اور جرمانے کسی کام نہیں آرہے کریانہ ایسوسی ایشن نے چینی کی فروخت بندکرنے کی دھمکی دیدی،عام ہوٹلوں اور ڈھابوں پر ایک وقت کا کھانا 300 ،چائے کا کپ 80 روپے کا ہوگیا، اتوار بازار بھی مہنگائی کی زد میں – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

تمام حربے ناکام،چینی مزید مہنگی،220روپے کلو:پیاز،چکی آٹا مزید اوپر،مہنگائی سے ہر کوئی متاثر،درآمدی چینی پہنچنے پر نرخ میں بہتری کی توقع مارکیٹ میں چینی سرکاری ریٹ 176روپے کلو پرمیسرنہیں ، شوگر ملز کے ریٹ پرچون مارکیٹ سے زیادہ ،حکومت کے اقدامات ،دعوے ،چھاپے اور جرمانے کسی کام نہیں آرہے کریانہ ایسوسی ایشن نے چینی کی فروخت بندکرنے کی دھمکی دیدی،عام ہوٹلوں اور ڈھابوں پر ایک وقت کا کھانا 300 ،چائے کا کپ 80 روپے کا ہوگیا، اتوار بازار بھی مہنگائی کی زد میں

لاہور ،اسلام آباد:مہنگائی کے مسلسل طوفان نے عام آدمی سے لے کر سفید پوش طبقے تک سب کو شدید متاثر کر دیا ، روزمرہ ضروریات کی قیمتیں اس قدر بڑھ چکی ہیں کہ معمولاتِ زندگی برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے ،چینی بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی ،تمام حربے ناکام ہوگئے ،لاہور میں 220روپے کلوتک بکنے لگی جبکہ پیاز 200اور چکی کا آٹا 140 روپے فی کلو تک پہنچ چکا ہے ۔ اوپن مارکیٹ میں چینی سرکاری قیمت پر میسر نہیں جبکہ مختلف شہروں میں چینی 220 روپے تک فی کلو فروخت کی جا رہی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق لاہور میں چینی 190 سے 220 ،پشاور شہر میں 210 ، کوئٹہ میں185 ،راولپنڈی میں 190 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے ،واضح رہے چینی کا سرکاری ریٹ 176روپے فی کلو ہے تاہم کسی بھی جگہ اس پر عملدرآمد نہیں ہورہا۔لاہو ر میں انتظامیہ نے ایک مرتبہ پھر مقررہ نرخ پر چینی کی فروخت یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے ہیں لیکن شوگر ملز کے ریٹ پرچون مارکیٹ کے مقررہ نرخ سے زیادہ ہیں،حکومت کے مذاکرات ،اقدامات ،دعوے ،چھاپے اور جرمانے کسی کام نہیں آرہے ، تاہم اب کراچی پورٹ پر درآمدی چینی کا جہاز پہنچنے سے چینی نرخ میں استحکام آنے کی توقع کی جا رہی ہے ۔ صدر کریانہ ایسوسی ایشن نے کہا کہ اگر چینی ضرورت کے مطابق سپلائی نہیں کی جاتی تو فروخت بند کردیں گے ۔موسمی سبزیاں اور پھل بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہو گئے ،پیاز اور چکی آٹا نے بھی سپیڈ پکڑ لی ،پیاز 200روپے کلو بکتا رہا جبکہ آٹا 140روپے کلو تک جاپہنچا ، ٹماٹر کا سرکاری نرخ 165 روپے کلو مقرر ہے مگرمارکیٹ میں ٹماٹر من مانے نرخ پر فروخت ہو رہاہے درجہ اول ٹماٹر 250 سے 300روپے کلو ،ٹماٹر درجہ دوم مکس 200 روپے کلو تک دستیاب ہے ۔ آلو کا سرکاری نرخ بدستور 95روپے کلو اور 120 روپے کلو فروخت ہوا،پیاز کا سرکاری نرخ 145 روپے کلو مقرر کیا گیا ،مارکیٹ میں پیاز 200 روپے کلو تک فروخت ہو تارہا،لہسن چائنہ کاسرکاری نرخ410 اور مارکیٹ میں 500 روپے کلو تک ملتارہا ۔ادرک چائنہ کانرخ 10 روپے اضافے سے 540روپے کلو مقرر ہوا جبکہ مارکیٹ میں 650 روپے کلو تک دستیاب ہے ۔سبز مرچ 140،پھول گوبھی 70 ،بھنڈی 160 ،شملہ مرچ 350 ،ساگ اور پالک 50 روپے کلو فروخت ہو ئے ۔شہریوں کاکہناہے کہ ہر سیزن میں کوئی نہ کوئی سبزی انتہائی مہنگے داموں ملتی ہے ، اب ٹماٹر کے بعد پیاز بھی مہنگا ہو رہا ہے ۔برائلر گوشت کے نرخ میں چند روز سے استحکام ہے ، برائلر کانرخ 432 روپے کلو مقرر ہوا جبکہ فارمی انڈے کے نرخ مزید ایک روپے اضافے سے 339 روپے درجن رہے ۔ تازہ دودھ 250 روپے فی لٹر تک جا پہنچا ہے ۔ عام ہوٹلوں اور ڈھابوں پر ایک وقت کا کھانا 300 روپے سے کم نہیں رہا جبکہ چائے کا کپ 80 اور دودھ پتی 100 روپے میں دی جا رہی ہے ۔ اتوار بازار بھی مہنگائی کی زد میں ہیں جہاں عام استعمال کی اشیاء عام خریدار کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *