Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ترمیم مسترد، کسی بھی شخص کو استثنیٰ غیر شرعی : حافظ نعیم اشرافیہ کے نظام میں پاکستان آج اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا :امیر جماعت اسلامی سب کچھ تو حکمرانوں کے ہاتھ ، مزید کتنے اختیارات چاہئیں:خطاب،بیان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ترمیم مسترد، کسی بھی شخص کو استثنیٰ غیر شرعی : حافظ نعیم اشرافیہ کے نظام میں پاکستان آج اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا :امیر جماعت اسلامی سب کچھ تو حکمرانوں کے ہاتھ ، مزید کتنے اختیارات چاہئیں:خطاب،بیان

اسلام آباد،لاہور:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کا قیام اللہ کی حاکمیت کے اصول پر ہوا، نظام کو اصل رخ پر لانا ہوگا، مرضی کے فیصلے اور عدلیہ کو کنٹرول کرنے کیلئے 26 ویں ترمیم کی گئی، حکمران طبقے کی لا متناہی خواہشات اور رہی سہی کسر پوری کرنے کیلئے 27 ویں ترمیم لائی گئی ، ملک میں اشرافیہ کا نظام ہے ، اس نظام میں پاکستان آج بھی اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے ،اس نظام کے خاتمے کی جدوجہد مینار پاکستان اجتماع سے شروع ہوگی ، کسی بھی شخص کو عدالتی استثنیٰ غیر شرعی ہے ،27ویں ترمیم مسترد کرتے ہیں۔اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب اوراپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کو قائم ہوئے 78 سال گزر چکے لیکن ریاستی نظام درست سمت اختیار نہیں کرسکا جس کا خواب قائداعظمؒ اور بانیانِ پاکستان نے دیکھا تھا ، اسلام اور آئین میں استثنٰی کی کوئی گنجائش نہیں ، حکمرانوں کو اور کیا چاہئے سب کچھ تو ان کے ہاتھ میں ہے اور مزید کتنے اختیارات چاہئیں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ نواز شریف نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگا کر 70 ہزار اضافی ووٹ قبول کر لئے ،پاکستان کا عدالتی نظام مڈل کلاس کیلئے ناکافی ہے اور عدالتیں اکثر الیکشن کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ کی ترجیحات کے مطابق فیصلے کرتی ہیں،موجودہ عدالتی نظام گلا سڑا ہے ،کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے خلاف ہماری پٹیشنز آج تک چل رہی ہیں لیکن انصاف نہیں مل رہا ۔انہوں نے کہا کہ ترمیم کی بجائے قوم کو تعلیم کی ضرورت ہے ، اگر یونیورسٹیوں کو مکمل مفت تعلیم کے قابل بنائیں تو صرف ایک ہزارارب کا بجٹ چاہئے ، 2ہزار ارب روپے آئی پی پیز کو دیئے جا سکتے ہیں تو تعلیم کو کیوں نہیں ،ہم نظام کی تبدیلی کے لیے نوجوانوں کو ساتھ ملائیں گے ،وکلا کو 21، 22، 23 نومبر کو جماعت اسلامی کے اجتماع میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *