پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی وفد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔پی ٹی آئی کے نمائندہ وفد میں سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی،اراکین قومی اسمبلی جنید اکبر ،اسد قیصر،محبوب شاہ،صبغت اللہ، عاطف خان، ڈاکٹر امجد،سلیم ارحمان و دیگر شامل تھے، وفد نے گورنر خیبرپختونخوا کو صوبائی اسمبلی میں امن جرگہ میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔پی ٹی آئی وفد نے گورنر سے کہا کہ صوبے کے آئینی سربراہ ہونے کے ناطے امن جرگہ میں آپ کی شرکت و رہنمائی ہمارے لیے باعث فخر ہو گی، صوبے کے امن، ترقی و خوش حالی کے لیے متحد ہو کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔
پی ٹی آئی وفد کی گورنر کے پی کے سے ملاقات، امن جرگہ میں شرکت کی دعوت

Leave a Reply