دبئی:برطانیہ میں ٹیکسوں کی شرح میں اضافے کے بعد برطانوی ارب پتی متحدہ عرب امارات منتقل ہونے لگے ۔خلیجی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں رواں ماہ انکم ٹیکس کی شرح میں اضافے کا امکان ہے جس کے بعد ٹیکس سے بچنے کے لیے برطانوی دولت مندوں نے عرب امارات کا رخ کرلیا ۔ رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ گزشتہ سال دنیابھرسے 9800 ارب پتی یو اے ای خصوصاً دبئی منتقل ہوئے اور ان میں زیادہ تعداد برطانوی شہریوں کی تھی جو لیبرپارٹی کے نان ڈوم اسٹیٹس ختم کرنے کے فیصلے سے ناراض تھے ۔ اپریل میں 691 برطانوی ملینئر یو اے ای منتقل ہوئے اور یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 79 فیصد زیادہ ہے ۔
ٹیکس سے بچنے کیلئے 9800ارب پتی یو اے ای منتقل

Leave a Reply