Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
قائد اعظم ٹرافی، دفاعی چیمپئن سیالکوٹ نے فائنل میں جگہ بنا لی فائنل میں کراچی بلوز سے ٹاکرا، سیالکوٹ نے 155 پوائنٹس کے ساتھ فائنل میں جگہ بنائی جبکہ فیصل آباد کے 141 پوائنٹس رہے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

قائد اعظم ٹرافی، دفاعی چیمپئن سیالکوٹ نے فائنل میں جگہ بنا لی فائنل میں کراچی بلوز سے ٹاکرا، سیالکوٹ نے 155 پوائنٹس کے ساتھ فائنل میں جگہ بنائی جبکہ فیصل آباد کے 141 پوائنٹس رہے

اسلام آباد:دفاعی چیمپئن سیالکوٹ نے قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچ روزہ فائنل میں جگہ بنالی ،جہاں اس کا مقابلہ کراچی بلوز سے ہوگا جویکم دسمبر سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کے نویں اور آخری راؤنڈ میں بہاولپور نے فیصل آباد کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔فائنل کی دوسری ٹیم کے لیے فیصل آباد اور سیالکوٹ کے درمیان مقابلہ تھا سیالکوٹ نے 155 پوائنٹس کے ساتھ فائنل میں جگہ بنالی جبکہ فیصل آباد کے 141 پوائنٹس رہے ۔کراچی بلوز پہلے ہی161 پوائنٹس کے ساتھ فائنل میں کوالیفائی کرچکی تھی۔دو ٹیمیں بہاولپور اور ایبٹ آباد آخری دو پوزیشنوں پر آنے کی وجہ سے ریلیگیٹ ہوگئی ہیں۔مرغزار کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں بہاولپور کو جیتنے کے لیے 310 رنز کا ہدف ملا تھا اس نے میچ کے آخری دن 124 رنز 2کھلاڑی آؤٹ پر اپنی دوسری اننگز شروع کی اور چھ وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔محمد شہریار 92 ،سیف اللہ بنگش 76 ناٹ آؤٹ، محمد عالمگیر69 اور محمد سدیس 53 رنز کے ساتھ قابل ذکرر ہے ۔محمد جنید پلیئر آف دی میچ قرار پائے ۔ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں اسلام آباد نے پشاور کو اننگز اور 77 رنز سے ہرادیا۔ پشاور نے دوسری اننگز 183 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی لیکن پوری ٹیم 255 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔رضا اللہ نے 100 رنز سکور کیے ۔وقار احمد نے 83رنز بنائے ۔موسیٰ خان نے 70 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں انہوں نے چار گیندوں پر چار وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے میچ میں149 رنز دے کر 10 وکٹیں حاصل کیں اور اس عمدہ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ رہے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *