ملتان : وزیراعلیٰ کے فلیگ شپ پروگرام کے تحت ضلع ملتان میں معذور افراد میں معاون آلات تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب کی صدارت صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ نے کی جبکہ ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان ام فروہ ہمدانی کی نگرانی میں ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالعزیز خان نے تقریب کی کارروائی کو منظم کیا۔تقریب میں 24 ویل چیئرز اور8سماعتی آلات، مجموعی طور پر 32معذور افراد میں فراہم کئے گئے ۔ تقریب کے مہمانان میں سابق اور موجودہ پارلیمنٹیرینز، ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو، سوشل ویلفیئر کے اعلیٰ افسروں اور دیگر مقامی شخصیات شامل تھیں۔ مہمان پارلیمنٹیرینز نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام معذور افراد کے لئے تاریخی اور انقلابی اقدام ہے ، اور صوبے بھر میں معاون آلات کی تقسیم کے مختلف مراحل جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈویژنل ڈائریکٹر نے بتایا کہ ضلع ملتان میں یہ تقسیم کا تیسرا مرحلہ ہے اور آئندہ مراحل میں مزید معاون آلات فراہم کئے جائیں گے ۔

Leave a Reply