ملتان:نشتر ہسپتال ملتان میں ڈینگی میں مبتلا دو مریض زیر علاج ہیں جبکہ ڈینگی کے شبہ میں 12 مریض زیر علاج ہیں۔ جن کی رپورٹس کا انتظار ہے ۔ نشتر ہسپتال 2 میں ڈینگی کے شبہ میں 15 مریض زیر علاج ہیں۔ وائرل بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی تعداد سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں بڑھ رہی ہے ۔ جس سے تمام بوجھ نشتر ہسپتال پر آ گیا ہے اور مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے ۔ ماہرین طب کا کہنا ہے کہ ہر ہائی گریڈ فیور ڈینگی نہیں ہوتا بلکہ زیادہ تر کیسز سیزنل انفلوئنزا کے شبہ میں رپورٹ ہو رہے ہیں ۔

Leave a Reply