لاہور:گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے ۔ملک میں جمہوریت کے تسلسل اور سیاسی استحکام میں میڈیا کا کلیدی کردار ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس لاہور میں پولیس انسپکشن میگزین کے صحافیوں کے وفدسے ملاقات کے دوران کیا۔گورنر نے کہا کہ پیپلز پارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے اور اسے پروان چڑھتا دیکھنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اداروں کی آزادی، خودمختاری اور قانون کی بالادستی کے لئے مسلسل جدوجہد کی ہے۔

Leave a Reply