Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسرائیلی ہٹ دھرمی برقرار: وحشیانہ حملوں میں 2 بچوں سمیت مزید 13 فلسطینی شہید – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسرائیلی ہٹ دھرمی برقرار: وحشیانہ حملوں میں 2 بچوں سمیت مزید 13 فلسطینی شہید

غزہ: جنگ بندی معاہدے اور مذاکرات کے باوجود اسرائیل کی ہٹ دھرمی برقرار، صیہونی فورسزکے غزہ سمیت مغربی کنارے میں وحشیانہ حملے تھم نہ سکے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 2 بچوں سمیت مزید 13 فلسطینی شہید ہوگئے، بنی سہیلہ میں اسرائیلی ڈرون حملے سے 2 فلسطینی بچے شہید ہوئے۔عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج نے سکول کے قریب شہریوں پر بم گرایا، دونوں بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ گئے، قرارہ قصبے میں صیہونی گولہ باری سے 3 فلسطینی زخمی ہوئے۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ شہر کے تفاح محلے میں اسرائیلی فضائیہ کے حملوں کی نئی لہر جاری ہے، خان یونس اوررفاہ کے مشرقی علاقوں پر بھی متعدد حملے کیے گئے۔غزہ کے جنوبی علاقوں میں جنگ بندی کے باوجود شدید جھڑپیں جاری ہیں، امدادی راستے بند ہونے سے ہسپتالوں میں ادویات کی کمی بڑھ رہی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق شہری پناہ گاہوں کی تلاش میں مسلسل نقل مکانی پر مجبور ہیں، عالمی اداروں نے غزہ کی بگڑتی صورتحال پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *