Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
معاشی سرگرمیوں میں خواتین کی شمولیت کیلئے کوشاں ہیں ،شافع حسین ثقافتی سرگرمیوں کا فروغ مختلف قومیتوں میں باہمی ہم آہنگی کیلئے ضروری ،صوبائی وزیر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

معاشی سرگرمیوں میں خواتین کی شمولیت کیلئے کوشاں ہیں ،شافع حسین ثقافتی سرگرمیوں کا فروغ مختلف قومیتوں میں باہمی ہم آہنگی کیلئے ضروری ،صوبائی وزیر

راولپنڈی:نیفٹی سفئیر انسٹی ٹیوٹ آف آرٹس اینڈ ڈیزائننگ کے زیر اہتمام اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ثقافتی و فیشن ڈیزائننگ شو کا شاندار انعقاد کیا گیا ۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ قائداعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں گارمنٹ سٹی قائم کیا گیا ہے جہاں خواتین کو سٹیچنگ اور گارمنٹس کی تیاری سے متعلق مفت تربیت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ انہیں بااختیار بنا کر معاشی سرگرمیوں میں مؤثر کردار دیا جاسکے ۔ فیشن ڈیزائننگ ایک ابھرتی ہوئی اور تیزی سے ترقی کرتی ہوئی انڈسٹری ہے اس لیے پنجاب میں اس شعبے کے فروغ کے لیے مزید سکولوں اور کالجوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ثقافتی سرگرمیوں کا فروغ نہ صرف پاکستانی ثقافت کو اجاگر کرتا ہے بلکہ مختلف قومیتوں میں باہمی ہم آہنگی اور ایک دوسرے کی روایات سے واقفیت میں بھی مدد دیتا ہے ۔ شو کے دوران رشین فیڈریشن اور نیفٹی سفیئر انسٹی ٹیوٹ آف آرٹس اینڈ ڈیزائننگ کے مابین ثقافتی سرگرمیوں میں اشتراک کا معاہدہ بھی ہوا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *