Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کبھی ہم فیل ہو جاتے ہیں ، اچھا وقت مختصر ہو جاتاہے: بابراعظم مجھے بلے بازی کرنا پسند ہے تاہم اہم چیز توجہ مرکوز کرنا ہوتا ہے ،میرا مقصد ملک کیلئے ٹرافی جیتنا ہے جس کیلئے محنت کر رہا ہوں جب میدان میں لوگ آپ کا نام پکارتے ہیں تو وہ کھلاڑی کیلئے بہت مختلف احساس ہوتا ہے ، پیٹرسن کے یوٹیوب چینل پر انٹرویو – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کبھی ہم فیل ہو جاتے ہیں ، اچھا وقت مختصر ہو جاتاہے: بابراعظم مجھے بلے بازی کرنا پسند ہے تاہم اہم چیز توجہ مرکوز کرنا ہوتا ہے ،میرا مقصد ملک کیلئے ٹرافی جیتنا ہے جس کیلئے محنت کر رہا ہوں جب میدان میں لوگ آپ کا نام پکارتے ہیں تو وہ کھلاڑی کیلئے بہت مختلف احساس ہوتا ہے ، پیٹرسن کے یوٹیوب چینل پر انٹرویو

راولپنڈی:قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم نے کہا ہے کہ اچھا وقت بہت مختصر ہوتا ہے ۔سابق انگلش کپتان کیون پیٹرسن کے یوٹیوب چینل پر انٹرویو کے دوران بابر اعظم نے کہا کہ جب میدان میں لوگ آپ کا نام پکارتے ہیں تو وہ کھلاڑی کے لیے بہت ہی مختلف احساس ہوتا ہے ۔بابر اعظم نے کہا کہ میرا خواب تھا کہ میں بطور کھلاڑی ملک کی نمائندگی کروں اور یہ میرا وقت ہے ۔کیون پیٹرسن نے سوال کیا کہ اے بی ڈی ویلیئرز آپ کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں تو میں کون سے نمبر پر ہوں، دوسرے یا تیسرے ؟جس پر بابر اعظم نے کہا کہ ‘نہیں چھٹے یا شاید ساتویں ۔ بابر کے جواب پر دونوں نے زوردار قہقہہ لگایا۔بابر اعظم نے کہا کہ مجھے بلے بازی کرنا پسند ہے ۔ میں انسان ہوں، کبھی کبھار ہم فیل ہوجاتے ہیں تاہم اہم چیز توجہ مرکوز کرنا ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب آپ کھیل رہے ہوتے ہیں تو اچھا وقت بہت مختصر ہوتا ہے ،میرا مقصد ملک کیلئے ٹرافی جیتنا ہے جس کیلئے میں بہت محنت کر رہا ہوں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *