راولپنڈی:دفاعی چیمپئن سیالکوٹ اور کراچی بلوز کی ٹیمیں قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچ روزہ فائنل میں مدمقابل ہونگی جو آج سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔کراچی بلوز لیگ میچوں میں سب سے زیادہ 161 پوائنٹس حاصل کرکے فائنل میں پہنچی ہے جبکہ سیالکوٹ نے 155 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنائی ہے ۔ دونوں ٹیمیں بیٹنگ اور بولنگ کے شعبوں میں متوازن ہیں۔ کراچی بلوز کے سعد بیگ 930 رنز بناکر سرفہرست ہیں۔بولنگ میں کراچی بلوز کے ثاقب خان 38وکٹیں حاصل کرکے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز میں مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں۔سیالکوٹ کی جانب سے اذان اویس نے 790 رنز بنائے ہیں۔ سیالکوٹ کے کپتان اسامہ میر کا کہنا ہے کہ ٹیم اسی مائنڈ سیٹ کے ساتھ یہ ٹورنامنٹ کھیل رہی ہے جس طرح اس نے پچھلے سیزن میں کھیلا تھا اور چیمپئن بنی تھی۔اس مرتبہ فاسٹ اور سپن دونوں طرح کی وکٹوں پر ہمارے بولرز کی کارکردگی اچھی رہی ہے۔ ٹیم کا کامبی نیشن اچھا ہے۔فائنل ایک پریشر گیم ہوگا اور یہ پورے سیزن کا نچوڑ ہے لہذا کوشش یہی ہوگی کہ فائنل کو فائنل کی طرح کھیلیں اور اسے یادگار فائنل بنایا جائے ۔کراچی بلوز کے کپتان سعود شکیل کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو بھی مواقع دئیے گئے ہیں۔قائداعظم ٹرافی میں کراچی کی شاندار روایت رہی ہے یہ بات بھی ذہن میں تھی ۔فائنل ایک نیا میچ ہوگا کھلاڑیوں سے یہی کہوں گا کہ وہ اپنی بہترین صلاحیتیں دکھانے کی کوشش کریں کیونکہ فائنل کھیلنے کے مواقع بار بار نہیں آتے ۔
قائداعظم ٹرافی فائنل کا آج آغاز ، سیالکوٹ ، کراچی بلوز مدمقابل کراچی بلوز لیگ میچز میں سب سے زیادہ 161 پوائنٹس حاصل کرکے فائنل میں پہنچی جبکہ سیالکوٹ نے 155 پوائنٹس حاصل کئے ٹیم کا کامبی نیشن اچھا ،فائنل یاد گار بنائینگے ، اسامہ میر ،کھلاڑیوں سے کہوں گا بہترین صلاحیتیں دکھانے کی کوشش کریں، سعود شکیل

Leave a Reply