لاہور:ہیڈ کوچ پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم مائیک ہیسن ٹرائی نیشن ٹی ٹونٹی سیریز کے خاتمے کے بعد چھٹیاں گزارنے اپنے وطن نیوزی لینڈ چلے گئے ۔ نیوزی لینڈ روانگی سے قبل سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مائیک ہیسن کا کہنا تھا جیت کے ساتھ سیزن کے اختتام کی وجہ سے میں بہت خوش ہوں، لڑکوں نے بہت اچھا کھیلا۔آئندہ چند ہفتوں میں پاکستان وائٹ بال ٹیم کی مصروفیات نہیں ہیں، پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ نے جنوری کے پہلے ہفتے میں 3 میچز کے لیے سری لنکا کا دورہ کرنا ہے۔آسٹریلیا کی ٹی ٹونٹی ٹیم کا دورہ پاکستان جنوری کے آخری ہفتے میں شیڈول ہے اور آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے بعد پاکستان ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے سری لنکا جائے گی۔یاد رہے کہ پاکستان نے گزشتہ روز سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کے فائنل میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔انہوں نے کہا کہ میرا چہرہ تھکا ہوا لیکن میں خوش ہوں، میں نیوزی لینڈ اپنے گھر واپسی کے لئے ایک لمبے سفر کا آغاز کر رہا ہوں۔مائیک ہیسن نے لکھا کہ میں اپنی فیملی کو مس کر رہا ہوں، چند ہفتے اپنے گھر گزاروں گا، فیملی کے ساتھ ساتھ میں گرم موسم بھی مس کر رہا ہوں۔
مائیک ہیسن جیت کے ساتھ سیزن کے اختتام پر خوش لڑکوں نے بہت اچھا کھیلا،ہیڈ کوچ چھٹیاں گزارنے نیوزی لینڈ واپس چلے گئے

Leave a Reply