Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
انڈر 19 ایشیاکپ: پاکستان یو اے ای کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

انڈر 19 ایشیاکپ: پاکستان یو اے ای کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

دبئی: انڈر 19 ایشیاکپ کے اہم میچ میں پاکستان نے یو اے ای کو 70 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔متحدہ عرب امارات کی ٹیم پاکستان کی جانب سے ملنے والے 242 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 37.5 اوورز میں 171 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔یو اے ای کی جانب سے آیان مصباح 77رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے ، پرتھوی مادھو نے 27، یاین رائے نے 13 ، محمد ریان نے 12 اور ادش سوری نے 8 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان نے 4 جبکہ محمد صیام، مومن قمر اور احمد حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلےبیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے تھے۔پاکستان کی جانب سے احمد حسین 65، سمیر منہاس 44 اور حمزہ ظہور 42 رنز بناکر نمایاں رہے۔یو اے ای کی جانب سے یوگ شرما نے 3، نسیم خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔گروپ اے سے بھارت جبکہ گروپ بی سے سری لنکا اور بنگلادیش پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *