Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پوری دنیا اے پی ایس شہداء کی قربانیاں یاد رکھے گی: فیصل کریم کنڈی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پوری دنیا اے پی ایس شہداء کی قربانیاں یاد رکھے گی: فیصل کریم کنڈی

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پوری دنیا اے پی ایس شہداء کی قربانیاں یاد رکھے گی۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ سانحہ اے پی ایس پشاور میں ایک سیاہ دن تھا، دہشتگردوں نے ہمارے ننھے بچوں کو شہید کیا۔اُنہوں نے کہا کہ اے پی ایس کے بچوں نے امن کے لیے قربانیاں دیں، پوری دنیا اے پی ایس شہداء کی قربانیاں یاد رکھے گی، آج پھر صوبے میں امن و امان کی صورتحال خراب ہو گئی ہے۔گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ وانا کیڈٹ کالج میں بھی دہشت گردوں نے اے پی ایس جیسے حملے کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز نے وانا کیڈٹ کالج حملے کو کامیابی سے ناکام بنایا۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بھر پور یکجہتی کے ساتھ ملک میں امن کے لیے کام کرنا ہو گا، ملک میں امن کے لیے تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کو ایک ہونا ہو گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *