Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ملک میں آئین باقی نہ پارلیمان کی حیثیت برقرار :مولانا شیرانی لوگوں سے جھوٹ نہیں بولنا چاہیے کہ پاکستان آزاد اور خودمختار ملک ہے ہم اور اسٹیبلشمنٹ آپس میں الجھیں گے تو ہم آزاد نہیں ہونگے :خطاب – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ملک میں آئین باقی نہ پارلیمان کی حیثیت برقرار :مولانا شیرانی لوگوں سے جھوٹ نہیں بولنا چاہیے کہ پاکستان آزاد اور خودمختار ملک ہے ہم اور اسٹیبلشمنٹ آپس میں الجھیں گے تو ہم آزاد نہیں ہونگے :خطاب

کوئٹہ:جمعیت علمائے اسلام کے رہنمامولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ ملک میں اب آئین باقی رہا نہ پارلیمان کی حیثیت برقرار رہی ، ہمیں لوگوں کو جھوٹ بول کر اس غلط فہمی میں نہیں ڈالنا چاہیے کہ پاکستان آزاد اور خودمختار ملک ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سرجانی ٹاؤن کراچی میں تربیتی اجتماع سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک پر اصل حاکمیت اسٹیبلشمنٹ کی ہے ، اگر ہم اور اسٹیبلشمنٹ آپس میں الجھیں گے تو ہم آزاد نہیں ہوں گے بلکہ ہمارے اوپر غلامی کی زنجیریں مزید کس دی جائیں گی ،جس ملک میں آئین، پارلیمنٹ، عدلیہ اور سیاست سمیت سب کچھ معطل کردیا جائے وہ ملک مقبرہ بن جاتا ہے ، طاقتور حضرات مقبرے کے مجاور نہ بنیں بلکہ زندہ انسانوں کی قیادت سنبھالیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *