Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیراعظم کا بیرون ملک جانے والے ورکرز کو غیر ضروری روکنے کا نوٹس ،14رکنی کمیٹی تشکیل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیراعظم کا بیرون ملک جانے والے ورکرز کو غیر ضروری روکنے کا نوٹس ،14رکنی کمیٹی تشکیل

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک جانے والے ورکرز کو غیر ضروری روکنے کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز کی سربراہی میں 14رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق کمیٹی میں وفاقی وزیر آئی ٹی، وزیر مملکت سمندرپار پاکستانیز ، سیکرٹری آئی ٹی ،سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز ،چیئرمین پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی ، اوورسیز امپلائمنٹ پروموٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین ،سی ای او نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ، ڈی جی بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز امپلائمنٹ کمیٹی ،نادرا، ایف آئی اے ، وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کے نمائندے شامل ہیں۔ ٹی او آرز کے مطابق کمیٹی پروٹیکٹر آف امیگرینٹس سٹیمپ کے آن لائن اجرا کے لیے تجاویز دے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *