Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
توشہ خانہ ٹو کی سزا 190 ملین پاؤنڈ کی سزا کی مدت ختم ہونے کے بعد شروع ہوگی: عطا تارڑ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

توشہ خانہ ٹو کی سزا 190 ملین پاؤنڈ کی سزا کی مدت ختم ہونے کے بعد شروع ہوگی: عطا تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ توشہ خانہ ٹو کی سزا 190 ملین پاؤنڈ کی سزا کی مدت ختم ہونے کے بعد شروع ہوگی۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 14 سال کی سزا ختم ہو گی تو اس کے بعد 17 سال کی سزا شروع ہو گی، فراڈ کے تحت تحائف کی قیمت کم لگوائی گئی، فیصلہ انصاف پر مبنی ہے، تحائف کی قیمت کم لگوا کر سرکار کو کم رقم دی گئی۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ٹیٹ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا کر تحائف اپنی ذات کے لیے رکھ لیے، بشریٰ بی بی نے تحائف روک لیے اور مالی فائدہ لیا، 3 کروڑ اور 7 کروڑ کا سٹیٹ کو نقصان پہنچایا، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 10 سال اور 7 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *