Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
افغانستان دہشتگردی ایکسپورٹ کررہا ہے : خواجہ آصف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

افغانستان دہشتگردی ایکسپورٹ کررہا ہے : خواجہ آصف

لاہور:وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ واشنگٹن میں پاکستان کی خارجہ پالیسیوں کا اثر نظر آ رہا ہے اور پاکستان نے دنیا پر واضح کر دیا کہ 5 گنا بڑے دشمن پر برتری ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ افغانستان پاکستان میں دہشتگردی کو ایکسپورٹ کر رہا ہے ، دہشتگردی کیخلاف دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ، پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ ہے ، ہماری افواج نے قوم کو فتح سے اعتماد دیا، سویلین حکومت اور فوجی قیادت ملک کو مشکلات سے نکالنا چاہتی ہے ، پاکستان پر دہشتگردی کا لیبل لگتا تھا، اب پاکستان کو سراہا جا رہا ہے ، پاکستان کیلئے تعاون کی نئی راہیں کھلی ہیں، فوجی اور سویلین قیادت کے تعاون میں پہلے ایسی تبدیلی کبھی نہیں آئی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *