Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پی ایس بی کا مالی بے ضابطگیوں پر بڑا ایکشن، سخت پابندی لگا دی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پی ایس بی کا مالی بے ضابطگیوں پر بڑا ایکشن، سخت پابندی لگا دی

لاہور: پی ایس بی کی جانب سے مالی بے ضابطگیوں پر سخت ایکشن لیتے ہوئے بڑی پابندی لگا دی گئی۔پاکستان سپورٹس بورڈ نے پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے عہدیداروں پر پابندی لگائی، کارروائی مالی گرانٹس کے استعمال کی مکمل تفصیلات اور ریکارڈ جمع نہ کرانے پر کی گئی۔پی ایس بی کے مطابق پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کو مالی سال 23-2022 میں 32 ملین روپے گرانٹ فراہم کی گئی تھی۔مالی سال 24-2023 میں 33 ملین روپے کی گرانٹس فراہم کی گئی، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے 6 عہدیداران پر پابندی عائد کی گئی ہے۔پی ایس بی کے مطابق صدر مدثر رزاق آرائیں، سیکرٹری جنرل سید گوہر رضا، ایسوسی ایٹ سیکرٹریز قرۃ العین، تنویر احمد، محمد ریاض اور خزانچی سہیل احمد پابندی لگنے والوں میں شامل ہیں۔پاکستان سپورٹس بورڈ کے مطابق پابندی کا شکار افراد پابندی کے بعد قومی یا بین الاقوامی سپورٹس سرگرمیوں کے اہل نہیں ہوں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *