Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد مندی، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد مندی، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا

کراچی:پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس تاریخی بلندیوں کو چھونے کے بعد منفی زون میں بند ہوا۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، 800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 87 ہزار 427 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔تاہم ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اچانک مندی چھاگئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 975 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 85 ہزار 543 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1456 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 86 ہزار 518 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔یاد رہے کہ رواں کاروباری ہفتے کے آغاز سے پی ایس ایکس میں شاندار تیزی کا رجحان ہے اور اس دوران انڈیکس نے کئی نئی نفسیاتی سطحوں کو عبور کر کے بلندی کے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *