Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
خیبرپختونخوا کے عوام کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے: شہباز شریف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

خیبرپختونخوا کے عوام کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے: شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ساتھ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندگان نے ملاقات کی۔ملاقات میں خیبر پختونخوا کی مجموعی سیاسی صورتحال اور عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، عوامی فلاح، ترقیاتی منصوبوں اور گورننس سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں خیبر پختونخوا کے عوام کے مسائل کا مکمل ادراک ہے، حکومت دائرہ اختیار کے تحت مسائل کے پائیدار حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔وزیر اعظم نے خیبر پختونخوا میں وفاق کے زیر اہتمام ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔کمیٹی جلد پشاور کا دورہ کرے گی اور عوامی نمائندگان سے مل کر وفاقی ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *