Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان تحریک انصاف کو کل جلسہ کرنے کی مشروط اجازت دے دی گئی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان تحریک انصاف کو کل جلسہ کرنے کی مشروط اجازت دے دی گئی

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کو کراچی میں کل جلسہ کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے باغِ جناح میں جلسے کیلئے باضابطہ این او سی جاری کر دیا، اجازت نامہ کے مطابق جلسے میں اشتعال انگیز مواد، آڈیو ویڈیو، کیسٹ، سی ڈیز کی فروخت پر پابندی ہو گی۔اجازت نامہ کے مطابق نفرت انگیز، فرقہ وارانہ تقاریر، ریاست، افواج مخالف گفتگو مکمل طور پر ممنوع قرار دی گئی ہے۔لاؤڈ سپیکر ایکٹ، تمام نافذ قوانین پر مکمل عملدرآمد منتظمین کی ذمہ داری ہے، سکیورٹی کیلئے واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز، رضاکاروں کی تعیناتی لازم قرار دے دی گئی۔اجازت نامہ کے مطابق جلسے کی مکمل ویڈیو ریکارڈنگ، اگلے دن حکام کو جمع کرانا ہوگی، ٹریفک روانی، پارکنگ دو سو گز دور، داخلی خارجی راستے محدود ہوں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *