Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسلام آباد میں بلا تعطل پانی کی فراہمی اولین ترجیح ، چیئرمین سی ڈی اے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسلام آباد میں بلا تعطل پانی کی فراہمی اولین ترجیح ، چیئرمین سی ڈی اے

شاہدرہ ڈیم کی فیزیبلٹی سٹڈی کا عمل مکمل ،یومیہ 10ملین گیلن پانی ملے گا ،بریفنگ

اسلام آباد : چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت شاہدرہ ڈیم منصوبے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ متعلقہ افسران نے چیئرمین سی ڈی اے کو واٹر مینجمنٹ منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ واپڈا نے شاہدرہ ڈیم منصوبے کی فیزیبلٹی سٹڈی کا عمل مکمل کرلیا ہے اور اس منصوبے کی مکمل فیزیبلٹی رپورٹ سی ڈی اے کیساتھ شیئر کر دی گئی ہے۔ڈیم میں 25 ایکٹر رقبے پر پانی کو ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی۔ اسی طرح یہ منصوبہ اسلام آباد کے شہریوں کو یومیہ 10ملین گیلن پانی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھے گا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ڈیم کی اراضی کے حصول سے قبل سپارکو سے باقاعدہ سروے کرایا جائے ، اراضی کے حصول سے متعلق تمام معاملات کو شفافیت اور قانونی تقاضوں کے مطابق حل کیا جائے ۔ اسلام آباد میں بلا تعطل پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *