پختونخوا حکومت فارم 47والوں کی پیروی چھوڑ کر فارم 45کا ثبوت دے وسائل کی تقسیم میں منصفانہ پالیسی لانے کی ضرورت:نوشہرہ میں خطاب
نوشہرہ :جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابی اور امن کے قیام کیلئے حکومتی پالیسیوں کی تجدید کی جائے ۔ہمیں طبقاتی نظام کو چیلنج کرنا پڑے گا۔وسائل کی تقسیم میں محروم طبقوں کی داد رسی کیلئے معاشی منصفانہ پالیسی لانے کی ضرورت ہے ۔بلدیاتی نظام کو مستحکم بنانے کیلئے خیبرپختونخوا حکومت فارم 47والوں کی پیروی چھوڑ کر فارم 45 والے ہونے کا ثبوت دے ۔خیبرپختونخوا حکومت کو بلدیاتی نظام کو بااختیار بنانا ہوگا۔وسائل فراہم کرنے ہونگے ،تعلیم اور صحت پر توجہ دینا ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ کے قریب مسلم ایجوکیشن سٹی اضاخیل میں 73ویں سالانہ اجتماع برائے ارکان میں ملک بھر سے آئے ہوئے اراکینِ جماعت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ نوجوان اور طلبہ معاشرے میں نفرتوں کے خاتمہ اور محبتوں کو پھیلانے کاذریعہ بنیں۔ اسلامی جمعیت طلبہ ایک زندہ، متحرک اور ہر دم جوان تحریک ہے جس میں ہر سال نئی نسل شامل ہو رہی ہے ، جو اس کی فکری مضبوطی اور تنظیمی استحکام کا واضح ثبوت ہے ۔قوم متحد ہوکر ملک محفوظ بنانے کی جدوجہد کرے ۔

Leave a Reply