عوام جذباتی نہ ہوں ، ہم ظلم مٹانے کیلئے ہی نکلے ہیں ، سیاسی جماعتیں لٹیروں کو نہ لینے کا معاہدہ کریں نا انصافی سے باپ بیٹے کا رشتہ نہیں چلتا:میڈیا سے گفتگو،ترلائی خودکش حملہ میں زخمی ہونیوالوں کی عیادت
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ یہ ہم سب کا ملک ہے ، ہمیں مل کر اسے بچانا ہے ، وزیراعظم پارلیمنٹ کو مضبوط اور پالیسیوں کا مرکز بنائیں۔اپوزیشن وفد نے پمز میں خود کش حملے کے زخمیوں کی عیادت کی۔ میڈیا سے گفتگو میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ جو چیز ہمیں اکٹھا رکھے ہوئے ہے اسے ہم پھاڑ رہے ہیں ، نا انصافی سے باپ بیٹے کا رشتہ بھی نہیں چلتا ۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم ظلم مٹانے ہی نکلے ہیں، ظلم کے خلاف نکلنا ہے ، عوام سے اپیل ہے جذباتی نہیں ہونا، ملک انتہائی خطرناک دور سے گزر رہا ہے ، ظلم جتنا برداشت کرتے ہیں اتنا زیادہ ہوتا ہے ، ملک ڈوب رہاہے ،یہ ملک نہیں چلا سکتے ۔انہوں نے کہا کہ لٹیروں نے 70سال سے ملک لوٹا ، سیاسی جماعتیں معاہدہ کریں لٹیروں کو پارٹیوں میں نہ لیں ۔

Leave a Reply