Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایران پر حملہ نیتن یاہو کی غزہ سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے: خواجہ آصف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایران پر حملہ نیتن یاہو کی غزہ سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے: خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ایران پر حملہ کر کے نیتن یاہو نے بین الاقوامی توجہ غزہ سے ہٹانے کی کوشش کی ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ اس وقت عالمی میڈیا کی توجہ ایران پر مرکوز ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ اس عمل سے نیتن یاہو کو یہ موقع مل گیا ہے کہ وہ خاموشی کے ساتھ غزہ اور مغربی کنارے میں اپنے مبینہ نسل کشی کے ایجنڈے کو آگے بڑھا سکے۔خواجہ محمد آصف نے کہا کہ نیتن یاہو کے شیطانی ذاتی عزائم نے فلسطین اور باقی مشرقِ وسطیٰ کو انسانی تاریخ کے بدترین المیے میں دھکیل دیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *