Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ماہرین امراضِ چشم کی اڈیالہ جیل آمد، بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا معائنہ کیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ماہرین امراضِ چشم کی اڈیالہ جیل آمد، بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا معائنہ کیا

راولپنڈی : ڈاکٹرز نے اڈیالہ جیل پہنچنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا معائنہ کیا اور چیک اپ کے بعد ٹیم واپس روانہ ہوگئی۔اڈیالہ جیل کے ذرائع کے مطابق پمز اور الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کے ڈاکٹرز کی مشترکہ ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی جن میں الشفاء آئی ٹرسٹ آئی ہسپتال کے ریٹینا سپیشلسٹ ڈاکٹر ندیم قریشی اور ماہر امراض چشم ڈاکٹر عارف، ڈاکٹر اوصل بھی شامل تھے۔میڈیکل ٹیم کے ہمراہ جدید طبی آلات سے لیس گاڑی بھی جیل پہنچیں اور جیل ہسپتال کے ڈاکٹرز و عملے سے بھی معاونت حاصل کی۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی ٹیم بانی پی ٹی آئی کا فالو اپ چیک کے بعد واپس روانہ ہو گئی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *