Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کی تیاری و نظرثانی کا شیڈول جاری کر دیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کی تیاری و نظرثانی کا شیڈول جاری کر دیا

مظفرآباد: آزادکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی فہرستوں کی تیاری و نظرثانی کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ریاست بھر میں ووٹر لسٹوں کی حتمی اشاعت 30 اپریل 2026 کو ہو گی، ڈرافٹ انتخابی فہرستوں میں نئے اندراج کا عمل 24 مارچ سے 7 اپریل تک جاری رہے گا۔نادرا 10 اپریل تک ابتدائی انتخابی فہرستیں فراہم کرے گا، ابتدائی ووٹر لسٹیں 13 اپریل کو عوامی معائنے کے لیے جاری کی جائیں گی۔شہری 13 سے 17 اپریل تک اندراج، درستگی اور اعتراضات جمع کرا سکیں گے، درخواستوں پر سماعت 17 سے 20 اپریل تک مکمل کی جائے گی۔فیصلے 21 اپریل تک رجسٹریشن آفیسرز کو منتقل کیے جائیں گے، تمام ترامیم کے بعد حتمی انتخابی فہرستیں 30 اپریل کو جاری ہوں گی۔سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فہرستوں کو مکمل اپ ڈیٹ کر کے شفاف انتخابات یقینی بنائے جائیں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *