Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 527 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • کراچی میں 2 ماہ میں سرکاری تیل چوری کی تیسری لائن پکڑی گئی

    کراچی میں 2 ماہ میں سرکاری تیل چوری کی تیسری لائن پکڑی گئی

    کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ میں سرکاری تیل چوری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے تیل چوری کرنے کے لیے 166 فٹ کی خفیہ سرنگ بنا رکھی تھی۔ ملک بھر میں سپلائی ہونے والے خام تیل کی لائن میں کنڈا لگایا گیا تھا۔

    شرافی گوٹھ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کوگرفتار کرلیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ دو ماہ کے دوران کراچی کے ضلع ملیر میں سرکاری تیل لائن سے تیل چوری کرنے والی یہ تیسری لائن ہے جو پکڑی گئی ہے۔

  • فلموں میں بطور ہیرو کام کرنے والے بلال اشرف نے ڈرامے میں انٹری کیوں دی؟

    فلموں میں بطور ہیرو کام کرنے والے بلال اشرف نے ڈرامے میں انٹری کیوں دی؟

    کراچی: مشہور پاکستانی فلموں جانان، ایک ہے نگار، رنگ ریزا، یلغار اور سپر اسٹار جیسی بڑی فلموں میں ہیرو کا کردار کرنے والے لالی ووڈ اداکار بلال اشرف جلد اپنے کیرئیر کے پہلے ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

    حال ہی میں ایک نجی ویب سائٹ کو دیئے انٹرویو میں بلال اشرف نے مایا علی اور ڈرامے کے ہدایتکار احتشام الدین کو ڈرامہ کرنے کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس سے قبل بھی کئی مرتبہ ڈراموں کی پیشکش ہوئی مگر اس مرتبہ وہ نہ نہیں کر سکے۔

    بلال کا کہنا تھا کہ ان کا رجحان ڈرامے کی طرف اس لئے نہیں ہے کیونکہ ڈرامے میں ایک دن میں کئی کئی سین کی عکس بندی کی جاتی ہے، جبکہ فلم میں ایک یا دو سین ہی ہوتے ہیں۔ بلال اشرف کا کہنا تھا کہ مگر پاکستانی ڈرامے اپنی ہیئت میں ایک ادارے کی حیثیت رکھتے ہیں، ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے اور وہ اپنی صلاحتیوں میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں اس لئے پہلی مرتبہ ڈرامہ کرنے کا انتخاب کیا۔

    ڈرامے کی کہانی کے بار ے میں بلال اشرف کا کہنا تھا کہ ڈرامے کی مصنف ثروت نظیر نے اپنی اس کہانی ’یونہی‘ میں بہت سے پیغامات انتہائی سادگی اور خوبصورتی سے دیے ہیں۔

    مایا علی کے ساتھ کئی مرتبہ اشتہارات اور فوٹو شوٹس میں نظر آنے والے بلال اشرف نے پہلی بار مایا کے ساتھ اداکاری کا اپنا تجربہ بہترین قرار دیا ان کا کہنا تھا کہ اتنی زبردست اداکارہ کے ساتھ کام کرنا بہت ہی اچھا ہوتا ہے۔

    بلال اشرف نے اپنے حالیہ انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ انہوں نے ’ڈرامے کرنا‘ مایا علی سے ہی سیکھا ہے۔

    یاد رہے کہ بلال اشرف کو برطانوی جریدے ’ایسٹرن آئی‘ نے ایشیا کے 50 پُرکشش ترین مردوں کی فہرست میں ساتویں نمبر پر رکھا تھااور وہ ٹاپ تھری فہرست میں واحد پاکستانی تھے۔

  • چین کی نیوکلئیر انرجی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

    چین کی نیوکلئیر انرجی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

    اسلام آباد: چینی سفارتخانے کی ناظم الامور پنگ چن شوئی نے کہا ہے کہ چین پاکستان میں نیوکلئیر انرجی کے شعبے میں سرمایہ کاری مزید بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف سے گزشتہ روز چائنہ نیشنل نیوکلئیر کارپوریشن کی وائس چیئرمین لیو جینگ اور پاکستان میں چینی سفارتخانے کی ناظم الامور پنگ چن شوئی کی قیادت میں آئے وفد نے ملاقات کی۔

    وفد نے وزیراعظم کوبتایا کہ چین پاکستان میں نیوکلئیر انرجی کے شعبے میں سرمایہ کاری مزید بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے اور اس حوالے سے جلد وفود کی سطح پر ملاقاتوں کا آغاز کیا جائے گا جس کا وزیرِ اعظم نے خیر مقدم کیا۔

    وفد سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا پاکستان چین کے سٹریٹجک تعلقات میں وسعت دونوں ممالک کی دہائیوں پر محیط دیرینہ دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    کراچی میں گزشتہ روزکے تھری منصوبے کا افتتاح دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید استحکام کا عکاس ہے۔یہ پاور پلانٹ نہ صرف پاکستان کی بڑھتی ہوئی بجلی کی ضروریات پورا کرے گا بلکہ کم لاگت اور ماحول دوست بجلی فراہم کرے گا اور پاکستان کی طویل مدتی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

    جمعہ کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں بھی وزیراعظم نے کہا کراچی میں لگائے گئے کے تھری منصوبے کی شمولیت سے ایٹمی بجلی گھروں سے بجلی کی پیداوار 3600میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔

  • پیٹرول مزید 30 روپے لیٹر مہنگا ہونے کا امکان

    پیٹرول مزید 30 روپے لیٹر مہنگا ہونے کا امکان

    اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پیٹرول مزید 30 روپے مہنگا کرنے کا امکان ہے۔

    آئی ایم ایف کے دباؤ پر حکومت پٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے پر غور کررہی ہے جس کے بعد پیٹرول مزید 30 روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان تکنیکی مذاکرات ختم ہوگئے، مذاکرات میں آئی ایم ایف نے پاکستان سے بجلی، گیس کا ٹیرف بڑھانے، پیٹرولیم پر 18 فیصد جی ایس ٹی لگانے کا مطالبہ کیا جبکہ خسارے کا شکار سرکاری اداروں کی نجکاری پر زور دیا ہے۔

  • بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، ٹیم پاکستان بھیجنے سے پھر انکار

    بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، ٹیم پاکستان بھیجنے سے پھر انکار

    لاہور: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار ہے جب کہ بورڈ نے ٹیم پاکستان بھیجنے سے پھرانکار کر دیا۔

    ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ میں رواں سال شیڈول ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو دی گئی تھی، مگر سیکریٹری بی سی سی آئی و صدر اے سی سی جے شاہ نے چند ہفتے قبل اپنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ستمبر میں ہونے والے ایونٹ کیلیے بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی، ایونٹ کسی نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔

    جواب میں اس وقت کے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے بھی سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر بھارتی ٹیم نہ آئی تو پاکستان بھی اکتوبر میں شیڈول ورلڈکپ میں شرکت نہیں کرے گا، اے سی سی کا ایونٹس کیلنڈر جاری کیا گیا تو اس میں ایشیا کپ موجود رہا مگر میزبان کا کوئی ذکر نہیں تھا۔
    چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے ایشیائی باڈی آفیشل سے دبئی میں ملاقات کے دوران بورڈ میٹنگ بلانے پر قائل کرلیا تھا جس کا انعقاد اتوار کو بحرین میں ہوگا، نجم سیٹھی کے ساتھ چیف ایگزیکٹیو فیصل حسنین بھی پاکستان کا کیس پیش کرنے کیلیے موجود ہوں گے۔ جے شاہ اجلاس کی صدارت کیلیے بحرین پہنچ چکے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان میں ایشیا کپ کا کوئی امکان نہیں، بی سی سی آئی اپنی ٹیم نہ بجھوانے کے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا، ایونٹ یواے ای یا پھر سری لنکا منتقل ہوجائے گا مگر میزبانی کے حقوق پی سی بی کے پاس رہیں گے۔

    ایک بی سی سی آئی عہدیدار کے مطابق جے شاہ بورڈ میٹنگ کیلیے بحرین میں ہیں مگر بھارت کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ بلو شرٹس پاکستان نہیں جائیں گے کیونکہ حکومتی کلیئرنس حاصل نہیں ہوسکی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق حالیہ واقعات کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ پر خدشات میں اضافہ ہوا ہے،یہی موقف آئی سی سی اجلاس میں بھی دہرایا جائے گا۔

    یاد رہے کہ جے شاہ کا تعلق بھارت کے سیاسی خاندان سے ہے،وزیر داخلہ امیت شاہ کا بیٹا ہونے کی وجہ سے انھوں نے ہمیشہ کرکٹ پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کو ترجیح دی،بحرین میں ہونے والے اجلاس میں بھی ان سے کسی مثبت فیصلے کی توقع نہیں کی جاسکتی۔

  • 500 واں ٹی ٹوئنٹی، بنگلہ دیش لیگ میں شعیب کو گارڈ آف آنر پیش

    500 واں ٹی ٹوئنٹی، بنگلہ دیش لیگ میں شعیب کو گارڈ آف آنر پیش

    میرپور: 500 واں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے پر بنگلہ دیش لیگ میں شعیب ملک کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

    گزشتہ روز بنگلہ دیش لیگ میں 500 واں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے پر شعیب ملک کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ آل راؤنڈر نے ابھی تک 12 ہزار 280 رنز بنائے ہیں، ان میں 75 ففٹیز شامل ہیں، انھوں نے 382 چھکے لگائے جبکہ 162 وکٹیں بھی اپنے نام کیں۔

    میچ میں رنگپور رائیڈز نے ڈھاکا ڈومینیٹرز کو 2 وکٹ سے قابو کرلیا، ناکام سائیڈ نے 8 وکٹ پر 130رنز بنائے، عارف الحق 29 رنز بناکر نمایاں رہے، حارث رؤف اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ اڑائی، فاتح الیون نے ہدف 19.3 اوورز میں 8 وکٹ گنواکر حاصل کرلیا۔
    شعیب ملک 7 رنز بناسکے، حارث 7 پر ناٹ آؤٹ رہے، نواز نے ایک رن بنایا، ناصر حسین نے 4 اور شریف الاسلام نے 3 پلیئرز کو آؤٹ کیا۔

  • ٹیکسٹائل اور ریڈی میڈ گارمنٹس پاکستانی معیشت میں اہم

    ٹیکسٹائل اور ریڈی میڈ گارمنٹس پاکستانی معیشت میں اہم

    کراچی: ٹیکسٹائل اور ریڈی میڈ گارمنٹس سیکٹر پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

    بیٹر ورک پروگرام کی کنٹری ہیڈ مس کیرولین بیٹ نے ٹاول مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن اراکین کے لیے انٹرنیشنل لیبر اینڈ انوائرمنٹل اسٹینڈرڈ ایپلی کیشن پر منعقدہ معلوماتی سیشن سے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان کی برآمدی صنعتوں میں انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کا بیٹر ورک پروگرام مقررہ برآمدی ہدف کے حصول میں معاون ثابت ہوگا۔۔

    انھوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل اور ریڈی میڈ گارمنٹس سیکٹر پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور پاکستان میں بیٹر ورک پروگرام یورپین یونین کے جی ایس پی پلس امریکا کی جی ایس پی انتظام اور دستیاب مواقع سے استفادہ کرتے ہوئے ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔
    پاکستان کی معیشت کو سال 2022 میں آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات، شرائط، اثرات، اقتصادی عدم استحکام، روپے کی قدر میں کمی، توانائی کا بحران، سپلائی اور قیمتوں کا تعین، عالمی معاشی حالات، یوکرین جنگ، سلامتی کی صورتحال اور سیلاب کی تباہ کاریوں جیسے سخت چیلنجز کا سامنا ہے۔

  • جنوری 2023، سیمنٹ کی فروخت میں 1.15 فیصد اضافہ

    جنوری 2023، سیمنٹ کی فروخت میں 1.15 فیصد اضافہ

    کراچی: آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق جنوری 2023 میں سیمنٹ کی فروخت میں 1.15فیصد اضافہ ہوا۔

    اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2023 میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 3.587 ملین ٹن رہی جبکہ جنوری 2022 میںسیمنٹ کی مقامی فروخت 3.409 ملین ٹن رہی تھی اس طرح مقامی فروخت 5.24 فیصد زائد رہی۔

    جنوری 2023 میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 4 لاکھ 18ہزار 67 ٹن رہی جو جنوری 2022 کی 5 لاکھ 51 ہزار ٹن ایکسپورٹ سے 24.13 فیصد کم رہی۔
    جنوری 2023 میں شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے سیمنٹ کی فروخت 6.08 فیصد اضافہ سے 2.892 ملین ٹن رہی جبکہ جنوری 2022 کے دوران شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے 2.726 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی گئی تھی۔

  • کاغذ 200 فیصد مہنگا، درسی کتب، اسٹیشنری کی قیمتیں بڑھ گئیں

    کاغذ 200 فیصد مہنگا، درسی کتب، اسٹیشنری کی قیمتیں بڑھ گئیں

    راولپنڈی: تمام اقسام کے کاغذ کی قیمت میں 200 فیصد سے زائد اضافہ کے باعث درسی کتب اور تمام اقسام کی اسٹیشنری کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا گیا۔

    ڈالرکی مسلسل اونچی اڑان کے باعث تمام اقسام کے کاغذ کی قیمت میں 200 فیصد سے زائد اضافہ کے باعث اوپن مارکیٹ میں درسی کتب، کاپیوں، تمام اقسام کی اسٹیشنری، اسکول بیگ، یونیفارم، اسکول شوز کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ پٹرولیم مصنوعات اور سلنڈر گیس کی قیمت میں اضافہ سے طلبہ طالبات اور سرکاری ملازمین کی پک اینڈ ڈراپ سروس کی تمام ٹرانسپورٹ نے فی سواری 1000 روپے سے 2000 روپے اضافہ کر دیا ہے جس سے والدین کی چیخیں نکلنے لگی ہیں۔

    اردو بازار کی ہول سیل مارکیٹ میں دکانداروں نے بتایا ہے کہ تمام اقسام کی درسی کتب کی قیمت میں500 روپے سے 1700 روپے تک جبکہ کاپیوں رجسٹر، رف کاپی کی قیمت میں بھی سو فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
    میٹرک کی سائنس پریکٹیکل کاپیوں کی قیمت 2500 روپے سے 3 ہزار روپے تک کر دی گئی، ٹرانسپورٹر نے کہاکہ پٹرول ڈیزل میں یکمشت 35 روپے اضافہ کے باعث کرائے بڑھانا مجبوری تھی۔

  • شیخ رشید پر ایک اور مقدمہ، کارسرکار میں مداخلت اور پولیس کو دھمکی دینے کا الزام

    شیخ رشید پر ایک اور مقدمہ، کارسرکار میں مداخلت اور پولیس کو دھمکی دینے کا الزام

    اسلام آباد پولیس نے سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے گرفتار سربراہ شیخ رشید پر ایک اور مقدمہ درج کر دیا ہے۔
    مقدمہ اسلام آباد پولیس کی مدعیت میں تھانہ مری میں درج کیا گیا ہے۔
    ایف آئی آر مین کہا گیا ہے کہ شیخ رشید کو گرفتار کرنے گئے تو مزحمت کی گئی۔ ’شیخ رشید سمیت تین افراد نے اسلح اٹھا لیا۔‘
    شیخ رشید اور مسلح افراد حملہ آور ہوئے۔ شیخ رشید اور مسلح افراد کے پاس تین عدد گنز تھیں۔‘
    ایف آر میں مزید کہا گیا ہے کہ شیخ رشید نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور نازیبا الفاظ استعمال کیے۔
    مقدمہ کارسرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
    خیال رہے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیاسی اتحادی داخلہ شیخ رشید احمد کو بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات اسلام آباد پولیس نے پنجاب کی حدود میں سے گرفتار کیا تھا۔
    اسلام آباد پولیس نے شیخ رشید کے خلاف ایک شہری راجہ عنایت الرحمان کی درخواست پر آبپارہ تھانے میں مقدمہ درج کیا تھا۔
    ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ایک ٹی وی انٹرویو میں ’شیخ رشید نے ایک سازش کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری نے کچھ دہشت گردوں کی خدمات حاصل کر لی ہیں جو عمران خان کو مروانا چاہتا ہے۔‘
    ایف آئی آر کے متن کے مطابق شیخ رشید سابق صدر پاکستان کو بدنام کرنا چاہتا ہے اور زرداری صاحب اور ان کے خاندان کے لیے مستقل خطرہ پیدا کرنا چاہتا ہے۔
    قبل ازیں شیخ رشید کو اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے اس مقدمے میں دو روزہ جسمانی ریمانڈ پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔
    عدالت میں پیشی کے موقع پر شیخ رشید نے پولیس پر الزام لگایا کہ انہیں ساری رات سونے نہیں دیا گیا۔ ’میں آج سے تا دمِ مرگ بھوک ہڑتال کا اعلان کرتا ہوں۔‘