Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 529 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • گاڑی روکنے پرخاتون کی ڈی ایس پی ٹریفک سے بدتمیزی، تھپڑ مار دیا

    گاڑی روکنے پرخاتون کی ڈی ایس پی ٹریفک سے بدتمیزی، تھپڑ مار دیا

    کراچی: پی آئی ڈی سی ٹریفک سگنل پرخاتون نے گاڑی روکے جانے پر ڈی ایس پی ٹریفک پی آئی ڈی سی کو تھپڑ مار دیا۔خاتون مشتعل ہو کر باریش ڈی ایس پی کو دھکے دیتی رہی۔

    ٹریفک پولیس کے مطابق خاتون پی آئی ڈی سی سے سلطان آباد کی جانب جانا چاہتی تھی سامنے سڑک سے ٹریفک کا فلو گزررہا تھا خاتون کی گاڑی نے زبردستی ٹریفک میں داخل ہونے کی کوشش کی ڈی ایس پی ٹریفک نے خاتون کی گاڑی کو روکا تو خاتون گاڑی روکنے پر آپے سے باہرآگئیں ۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی آئی ڈی سی ٹریفک سگنل پرگاڑی میں سوارخاتون کی جانب سے ڈی ایس پی ٹریفک اشتیاق حسین آرائیں سے بدتمیزی کاواقعہ پیش آیا۔

    منظرعام پرآنے والی واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے روکے جانے پرگاڑی میں سوارخاتون نےٹریفک پولیس سےتعاون کے بجائے بدتمیزی شروع کردی اورمشتعل ہوکر باریش ڈی ایس پی کودھکےدیتی رہی۔مشتعل خاتون نے آپے سے باہر ہوکر ڈی ایس پی ٹریفک کوتھپڑبھی رسید کردیا۔

    ڈی ایس پی ٹریفک سیکشن پی آئی ڈی سی خاتون سےمسلسل تعاون کی اپیل کرتےرہے خاتون نے ڈی ایس پی کودھکے دے کرہٹایااورساتھ موجود نوجوان نے گاڑی آگےبڑھائی موقع پرموجود شہریوں نے ٹریفک پولیس اورخاتون میں صلح کرادی تھی جس کے بعد خاتون گاڑی میں روانہ ہوگئی۔

    ٹریفک پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ واقعے سے متعلق سول لائن تھانے میں متاثرہ ڈی ایس پی ٹریفک کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی گئی۔

  • 90 روز میں انتخابات نہ کرائے تو نگراں وزرائے اعلیٰ پر آرٹیکل 6 لگے گا، فواد چوہدری

    90 روز میں انتخابات نہ کرائے تو نگراں وزرائے اعلیٰ پر آرٹیکل 6 لگے گا، فواد چوہدری

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نگران وزرائے اعلی نے 90 روز کے اندرانتخابات نہ کروائے تو ان پر آرٹیکل 6 لگے گا، جیل میں کوئی تشدد نہیں ہوا بلکہ چار سینئر وزراء نے کہا اس تمام معاملے میں ہم اس کے پیچھے نہیں۔

    اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری، شہباز گل اورحماد اظہر نے پریس کانفرنس کی۔ فواد چوہدری نے بتایا کہ دوران حراست مجھ پر کوئی تشدد نہیں ہوا، چار سینئر وزراء نے کہا کہ اس تمام معاملے میں ہم اس کے پیچھے نہیں، اگر پنجاب اور خیبر پختونخوا کے نگران وزراء اعلی نے 90 روز کے اندر انتخابات نہ کروائے تو ان پر آرٹیکل 6 لگے گا۔

    تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان اس وقت تقسیم کا متحمل نہیں ہوسکتا، اگر جہلم، میانوالی کا ایم این اے غدار ہے تو بتایا جائے پھر وفادار کون ہے؟ ابھی تک ان سے ملک اور عمران خان منیج نہیں ہو رہا، ہمارا اداروں سے کوئی جھگڑا نہیں نہ جھگڑا ہو سکتا ہے، اداروں سے کہتا ہوں کہ ان کا اتنا بوجھ نہ اٹھائیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ میں ڈرا نہیں جھکا نہیں کیوں کہ ہم گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، رات کی تاریکی میں گرفتاریاں ہورہی ہیں اور اب شیخ رشید اور عمران ریاض کو گرفتار کیا گیا ہے لیکن ہم جھکیں گے نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے زخموں پر مرہم رکھنے کی بجائے شاندانہ گلزار پر مقدمہ درج کیا گیا، ایسے اقدامات سے ملک کو کمزور کیا جارہا ہے۔

    فواد چوہدری کہا کہ تحریک انصاف دور حکومت میں دہشت گردی سے نمٹا گیا، پاکستان نے افغانستان اور امریکا کے ساتھ معاملات کو ٹھیک کیا، 3 لاکھ افراد براستہ پاکستان افغانستان سے نکلے، پاکستان نے غیر ملکی میڈیا کے انخلاء میں مدد کی، سویت یونین کے خلاف لڑنے کا فیصلہ جنرل ضیاء نہیں ریاست نے کیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان افغانستان کو بہتر سمجھتے ہیں، افغانستان کی سیاسی لیڈر شپ عمران خان کی قدر کرتی ہے، طاقت کے استعمال سے قبرستان بناکر معاملات ٹھیک نہیں ہوتے۔

    شہبازگل کا کہنا تھا رجیم چینج نے اتنا بڑا جھٹکا دیا کہ اب پاکستان میں کوئی سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہیں، مریم نواز کی آمد کے ساتھ ہی شاہد خاقان عباسی نے عہدے سے استعفی دے دیا جبکہ مفتاح اسماعیل بھی استعفی کے درپے ہیں۔

    حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان میں معیشت کا بحران سیاسی بحران کے ساتھ ساتھ چل رہا ہے جس کا واحد حل فوری انتخابات ہیں۔

  • مزید 3 فارماسیوٹیکل کمپنیز نے پاکستان سے کاروبار بند کرنے کی تیاری شروع کردی

    مزید 3 فارماسیوٹیکل کمپنیز نے پاکستان سے کاروبار بند کرنے کی تیاری شروع کردی

    کراچی: خام مال کی عدم دستیابی، لاگت میں اضافہ اور قیمتوں پر نظر ثانی نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان میں ادویات بنانے والی تین ملٹی نیشنل کمپنیوں نے کاروبار بند کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں جبکہ 15کے لگ بھگ مقامی ادویہ ساز کمپنیاں بھی کاروبار ترک کرنے پر غور کررہی ہیں۔

    فارما انڈسٹری کے ذرائع نے بتایا کہ طویل عدالتی چارہ جوئی کے بعد قیمتوں پر نظرثانی کے فیصلے کے باوجود پالیسی بورڈ نے ادویات بنانے والی 60سے زائد کمپنیوں کی گزارشات نظر انداز کرتے ہوئے قیمتوں میں اضافہ کی درخواست مسترد کردی جس کے لیے پاکستان فارما سیوٹیکلز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے خط کو بنیاد بنایا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ ملٹی نیشنل اور مقامی 60سے زائد کمپنیوں نے پالیسی بورڈ کو لاگت میں اضافہ کے عوامل بالخصوص روپے کی قدر میں کمی اور خام مال مہنگا ہونے سمیت توانائی اور ترسیل کی لاگت کے ادویہ سازی پر اثرات سے آگاہ کرتے ہوئے 38فیصد تک اضافہ کی درخواست کی تھی۔

    ذرائع نے بتایا کہ ملک میں ادویات بنانے والی 50سے کے لگ بھگ کمپنیوں نے اس اقدام پر پالیسی بورڈ کے یکطرفہ فیصلے کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے نوٹسز کی تعمیل رواں ہفتہ ہونے کا امکان ہے۔

  • انور مقصود کا ڈرامہ ’ساڑھے 14 اگست‘ الحمراء لاہور میں پیش کیا جائیگا

    انور مقصود کا ڈرامہ ’ساڑھے 14 اگست‘ الحمراء لاہور میں پیش کیا جائیگا

    لاہور: پاکستان کے معروف ڈرامہ نویس انور مقصود کا تحریر کردہ ڈرامہ ’ساڑھے 14 اگست‘ کراچی اور اسلام آباد کے بعد اب 27 فروری سے 22 مارچ تک الحمراء آرٹس کونسل لاہور میں بھی پیش کیا جائیگا۔

    نامور ہدایتکار داور محمود، ساجد حسن نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء ذوالفقار علی زلفی کے ہمراہ میڈیا کانفرنس میں بتایا کہ انور مقصود پاکستان میں تھیٹر کو واپس لے کر آئے ہیں اور نوجوان نسل انور مقصود کی کاوشوں کی بدولت تھیٹر کی طرف راغب ہو رہی ہے۔

    داور محمود کا کہنا تھا کہ کراچی اور اسلام آباد کی طرح ہم زندہ دلانِ لاہور کے لئے ایک عظیم الشان پروڈکشن لے کر آئے ہیں، شاندار اداکاری، مناظر، سیٹ گویا ہر ہر پہلو پر بے پناہ توجہ دی گئی ہے۔
    ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی اور اسلام آباد میں اس ڈرامے کے 150 سے زائد کامیاب شو کرنے پر فخر ہے، ڈرامہ میں پاکستان کے دور حاضر کے معاشرتی و سماجی مسائل پر روشنی ڈالی گئی ہے،ماضی کے واقعات کو یاد کیا گیا ہے، اُمید ہے زندہ دلان لاہور کو بھی ہماری یہ کاوش پسند آئے گی۔

    ذوالفقار علی زلفی نے کہا کہ الحمراء کے پلیٹ فارم ہمیشہ عظیم لکھاریوں کے لکھے ہوئے ڈرامہ کی پیش کش کی آماجگاہ رہا ہے جو ہمارے لئے فخر کا مقام ہے،یہ ڈرامہ کراچی اور اسلام آباد کے بعد الحمراء لاہور میں بھی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھے گا۔

  • ڈالر کی پرواز جاری، پہلی بار انٹربینک قیمت 271 روپے تک پہنچ گئی

    ڈالر کی پرواز جاری، پہلی بار انٹربینک قیمت 271 روپے تک پہنچ گئی

    کراچی: آئی ایم ایف سے جاری مذاکرات میں پاکستان کے لیے کوئی نرمی نظر نہ آنے اور قرض پروگرام کے لیے سیاسی جماعتوں کی ہم آہنگی سمیت دیگر سخت شرائط جیسے عوامل کے باعث جمعرات کو بھی ڈالر کی اتارچڑھاؤ کے بعد تیز رفتار پرواز جاری رہی جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 271 روپے سے بھی زائد ہوگئے۔

    کاروباری دورانیے کے ابتدا میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی اور ایک موقع پر ڈالر کی قدر 2.32 روپے کی کمی سے 266.50 روپے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن قرض پروگرام کی بحالی کے لیے آئی ایم ایف حکام کے جارحانہ روئیے اور حکومت کے 952 ارب روپے کا سرکلر ڈیٹ پلان پر تحفظات کے اظہار کی خبروں سے مارکیٹ گھبراہٹ اور ڈیمانڈ بڑھی۔

    نتیجے میں ڈالر نے یوٹرن لیتے ہوئے اڑان بھرنا شروع کردی اور کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 2.53 روپے کے اضافے سے 271.35 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 50 پیسے کے اضافے سے 275.50 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف حکام ماضی میں کیے گئے معاہدے کی شرائط پر عمل درآمد نہ ہونے سے خائف ہیں اور انہی عوامل کے سبب آئی ایم ایف حکام نے قرض پروگرام کی بحالی کے لیے دیگر شرائط کے ساتھ یہ نئی شرط بھی عائد کردی ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کی قرض پروگرام سے متعلق ہم آہنگی کی بھی ضمانت دی جائے لیکن پاکستان میں جاری کشیدہ سیاسی ماحول کے تناظر میں تجارت وصنعتی شعبے اس حوالے سے غیر یقینی کیفیت سے دوچار ہوگئے ہیں اور زرمبادلہ کی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے جس سے ڈالر کی اڑان دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹرز فارورڈ پر بھی کیش کرارہے ہیں جس سے مارکیٹ میں سپلائی بڑھ گئی ہے۔ بینکنگ سیکٹر میں اوورسیز ورکرز کا لیگل ریمی ٹینسز انفلو بڑھ گیا ہے۔

    بینکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران بینکوں کی ترسیلات زر کی گذشتہ چند روز میں یومیہ ترسیلات زر کی آمد 10 سے 12ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

    اسی طرح ایکسپورٹرز نے بھی بیرونی ممالک سے اپنی برآمدی آمدنی کی 4 سے 5 ملین کے چھوٹے چنکس منگوا کر کیش کرانا شروع کردئیے ہیں جس سے ڈالر کی سپلائی قدرے بہتر ہوگئی ہے تاہم مارکیٹ میں طلب و رسد کی بنیاد پر کاروباری دورانیے میں ڈالر کے اتار چڑھاؤ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

  • شیخ رشید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    شیخ رشید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    راولپنڈی: پولیس نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو گرفتار کرلیا، انہیں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جج نے شیخ رشید کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

    اسلام آباد پولیس نے رات گئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو راولپنڈی بحریہ ٹاؤن میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرکے میڈیکل چیک اپ کے بعد تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کردیا، ان کے خلاف تھانہ آبپارہ اسلام آباد میں مقدمہ درج ہے۔ مقدمہ پیپلز پارٹی راولپنڈی کے نائب صدر راجہ عنایت کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید کا گرفتاری کے بعد میڈیا کے سامنے اہم بیان

    شیخ رشید کے خلاف درج ایف آئی آر کے متن میں مدعی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جو بھی عمران خان کو مروانا چاہتا ہےاس سلسلے میں تمام معلومات موجود ہیں اور وہ بتانے کے لیے تیار ہے، شیخ رشید نے تمام بیان تیار کردہ سازش کے تحت دیا، وہ سابق صدر کو بدنام کرنا چاہتا ہے، ایسا کرکے شیخ رشید احمد آصف علی زرداری اور ان کے خاندان کے لئے مستقل خطرہ پیدا کرنا چاہتا ہے۔

    مزید یہ کہ شیخ رشید من گھڑت اور بے بنیاد سازش کا ذکر کرکے پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے مابین تصادم و دشمنی کرانا چاہتا ہے تاکہ ملک کا امن خراب ہو، الزام لگانے والا سازش کا حصہ ہے جس کو عمران خان کے قتل کی سازش علم ہے لہٰذا شیخ رشید احمد سے معلومات لے کر سازش کو ناکام بنایا جائے اور دفعہ 150۔151 کا اختیار استمال کرکے تمام کردار گرفتار کیے جائیں، ملک میں پھیلتی بے چینی و بدامنی کو روکا جائے۔

  • بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات

    بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات

    اسلام آباد: بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی کو اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات کردیا گیا ہے۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق شہزاد الہی کا درجہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

    ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بیرسٹر شہزاد عطا الہیٰ کو منصور عثمان اعوان کے عہدہ نہ سنبھالنے کے باعث اٹارنی جنرل تعینات کیا گیا ہے، صدر مملکت نے اٹارنی جنرل کی منظوری آئین کے آرٹیکل 100 اور رولز آف بزنس کے تحت دی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے خرابی صحت کے باعث مزید کام جاری رکھنے سے معذرت کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد وفاقی حکومت نے منصور عثمان کو نیا اٹارنی جنرل مقرر کیا تھا مگر انہوں نے کئی روز گزرنے باوجود اپنا عہدہ نہیں سنبھالا۔

    ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق نئے اٹارنی جنرل شہزاد عطا الہیٰ نوجوان کارپوریٹ وکیل اور سابق صدر فضل الہٰی چوہدری کے پوتے ہیں۔

    شہزاد عطا الہٰی کو کمرشل، ٹیکس، بینکنگ، سول، کارپوریٹ اور آئینی معاملات پر تجربہ حاصل ہے۔

    نئے اٹارنی جنرل مشہور کمپنی کارنیلیئس، لین اور مفتی کیساتھ منسلک ہیں جس کا سپریم کورٹ کے موجودہ جسٹس اعجازالاحسن بھی حصہ رہ چکے ہیں۔

    مذکورہ کمپنی کے اراکین میں سینئر قانون دان حامد خان اور سلمان اسلم بٹ بھی شامل ہیں اور سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ بھی اس کا حصہ رہے ہیں۔

  • پاک فضائیہ کے 8 افسران کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی

    پاک فضائیہ کے 8 افسران کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی

    کراچی: پاک فضائیہ کے 8 افسران کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی.

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ترقی پانے والے ائیر آفسران میں ائیر وائس مارشل عمران قادر، ائیر وائس مارشل غضنفر لطیف، ائیر وائس مارشل شہریار خان اور ائیر وائس مارشل نعمان وحید شامل ہیں۔

    علاوہ ازیں ائیر وائس مارشل مہر یار ثاقب نیازی، ائیر وائس مارشل ابوذر خان، ائیر وائس مارشل محمد آصف اسلم اور ائیر وائس مارشل غلام شبیر بھی ترقی پانے والے افسران میں شامل ہیں۔

    ائیر وائس مارشل عمران قادر ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں سربراہ پاک فضائیہ کے ایڈوائزر برائے آپریشنز آڈٹ اینڈ ایویلیوایشن سیل کے عہدے پر فائز ہیں جبکہ ائیر وائس مارشل غضنفر لطیف اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (آپریشنز) اور اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (سیفٹی) کے عہدے پر فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر وائس مارشل شہریار خان، چیف آف دی ائیر اسٹاف کے پرسنل اسٹاف آفیسر اور ایک ریجنل ائیر کمانڈ میں سینیئر اسٹاف آفیسر رہ چکے ہیں جبکہ ائیر وائس مارشل نعمان وحید نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں بطور اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر اسٹاف (پلانز) اور اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر اسٹاف (آپریشنل ریسرچ اینڈ انیلسس) اپنی خدمات سر انجام دیں۔

    پاک فضائیہ کے مطابق ائیر وائس مارشل مہر یار ثاقب نیازی، میراج ری بلڈ فیکٹری کے منیجنگ ڈائریکٹر اور پی اے ایف ایئر مین اکیڈمی کورنگی کریک میں بطور کمانڈنٹ (ٹیک) تعینات رہے۔

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر وائس مارشل ابوذر خان ائیر کرافٹ ری بلڈ فیکٹری میں بطور پراجیکٹ ڈائریکٹر اور منیجنگ ڈائریکٹر تعینات رہے جبکہ ائیر وائس مارشل محمد آصف اسلم، ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر اسٹاف (ویپنز انجینئرنگ) کے عہدے پر فائز رہے اور ائیر وائس مارشل غلام شبیر، ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف دی ایئر اسٹاف (ٹریننگ ایئرمین اینڈ سویلینز) تعینات رہے۔

  • چینی کمپنی نے 9 کروڑ ڈالر کے بقدر نوٹوں کا پہاڑ، ملازمین میں بانٹ دیا

    چینی کمپنی نے 9 کروڑ ڈالر کے بقدر نوٹوں کا پہاڑ، ملازمین میں بانٹ دیا

    ہونان: اگرچہ اس وقت چین بھی کووڈ 19 کے منفی اثرات معاشی مسائل کی وجہ بنے ہوئے ہیں تاہم ایک کمپنی نے اپنے ملازمین کو غیرمعمولی بونس اور انعامات سے نوازا ہے جس کے لیے 9 کروڑ ڈالر کی رقم کےبقدر نوٹوں کو ایک پہاڑ کی صورت میں سجایا گیا تھا۔

    نوٹوں کا یہ پہاڑ دو میٹر تک بلند تھا اور ملازمین آتے رہے اور اپنی جھولی میں گڈیاں بھر بھر کر لے جاتے رہے، ان میں سے کچھ نے مدد کےلیے اپنے ساتھیوں کو بھی بلایا۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق یوآن کی گڈیاں قرینے سے سجائی گئی تھیں جو سال کے آخر میں ہونے والی ایک تقریب میں بہترین ملازموں میں تقسیم کی گئی تھیں۔

    یہ کمپنی صوبہ ہینان میں واقع ہے جو کرین سازی کا کام کرتی ہے۔ رقم بانٹنے کی تصاویر اور ویڈیو اس وقت بھی وائرل ہورہی ہیں اور لوگ اس پر تبصرہ کررہے ہیں۔ ہینان مائن نامی کمپنی کے تین بہترین سیلز مینیجر کو فی کس 737,000 ڈالر دیئے گئے جبکہ 30 ملازمین کو فی کس 148,323 ڈالر کی رقم دی گئی تھی۔

    اس طرح دیگر 40 افراد میں بھی کروڑوں ڈالر بانٹے گئے اور ہر گڈی میں 100 یوآن کے نوٹ رکھے گئے تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس دوران نوٹ گننے کا مقابلہ بھی ہوا اور سب سے تیزرفتار نوٹ گننے والے کو بھی لاکھوں ڈالر کا انعام دیا گیا۔

    تقریب کا سب سے اہم مرحلہ یہ تھا کہ سیاہ سوٹ میں ملبوس افسران اور مینیجر نوٹوں کی گڈیاں سنبھالی نہیں جارہی تھیں اور وہ دھیرے دھیرے چلتے ہوئے اپنا انعام لے کر لوٹ رہے تھے۔

  • ٹرانسجینڈر ایجنڈا پھیلانے پر ماریہ بی کی اداکارہ سجل علی پر شدید تنقید

    ٹرانسجینڈر ایجنڈا پھیلانے پر ماریہ بی کی اداکارہ سجل علی پر شدید تنقید

    کراچی: پاکستان کی معروف ڈیزائنر ماریہ بی نے اداکارہ سجل علی کو ٹرانسجینڈر ایجنڈا پھیلانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    ماریہ بی نے انسٹاگرام پر پاکستانی ڈرامے ’ان کہی‘ کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہمارے فنکار ’جوائے لینڈ‘ کو پروموٹ کرکے ٹرانسجینڈر ایجنڈا پھیلا رہے ہیں۔

    اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سجل علی ایک کمرے میں موجود ہیں جس کی دیواروں پر مختلف فلموں کے پوسٹر موجود ہیں جہاں صائم صادق کی ہم جنس پرستی پر متنازعہ فلم ’جوائے لینڈ‘ کا پوسٹر بھی موجود ہے۔

    ماریہ بھی نے لکھا کہ ہمارے ڈرامے ’جوائے لینڈ‘ کی آڑ میں ٹرانسجینڈر ایجنڈے کو فروغ دے رہے ہیں، ہم بیوقوف نہیں ہیں، ہم سمجھتے ہیں۔

    انہوں نے پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب جاگ جاؤ اور اس نئے ایجنڈے کو دیکھو، پاکستان کو بچانے کے بجائے ہم اپنی مذہبی شناخت کو فروخت کررہے ہیں۔

    ایک علاحدہ انسٹا اسٹوری میں ماریہ بی نے مطالبہ کیا کہ ہمیں انٹرسیکس کمیونٹی کے حقوق کیلئے لڑنا چاہئے، ان کو 75 برس سے حقوق سے محروم رکھا گیا ہے لیکن اب ٹرانسجینڈر لوگ انٹرسیکس لوگوں کا حق مار رہے ہیں، ہم اس ناانصافی کے لڑتے رہیں گے۔