Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 570 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • ایل سیز نہ کھلنے سے جوٹ ملوں کو خام مال ملنا بند، درآمدی گندم کی ترسیل رکنے کا خدشہ

    ایل سیز نہ کھلنے سے جوٹ ملوں کو خام مال ملنا بند، درآمدی گندم کی ترسیل رکنے کا خدشہ

    کراچی: جوٹ ملوں کو خام مال کی درآمد کے لیے ایل سی کھولنے میں مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے درآمدی گندم کی ترسیل رکنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

    پاکستان جوٹ ملز ایسوسی ایشن نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر کے نام ایک ہنگامی مراسلے میں اپیل کی ہے کہ جوٹ ملوں کے بنگلہ دیش سے درآمد کی جانے والی خام جوٹ کی امپورٹ کے لیے ایل سی کھولنے کی فوری اجازت دی جائے۔ اہم اور بنیادی اشیاء کی فہرست میں شامل ہونے کے باوجود جوٹ کی درآمد کے لیے ایل سی کھولنے میں مشکلات کا سامنا ہے جس سے ملک میں گندم اور دیگر اجناس کی ترسیل معطل ہونے جبکہ پاکستان سے اجناس کی ایکسپورٹ معطل ہونے کا خدشہ ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ جوٹ ملیں خام جوٹ (زیادہ تر بنگلہ دیش سے) درآمد کرکے اس کے تھیلے بناتی ہیں جو پاکستان میں اجناس بالخصوص گندم کی پیکنگ اور ذخیرہ کرنے کے لیے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں،اس وقت جوٹ ملیں پاسکو کو جوٹ کے تھیلے فراہم کررہی ہیں جو درآمدی گندم کی پیکنگ کے لیے استعمال کیے جارہے ہیں پاسکو نے جوٹ ملوں کو اضافی آرڈر بھی دیے ہیں جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بھی گندم کے آنے والے سیزن کے لیے جوٹ کے تھیلوں کی خریداری کے ٹینڈر جاری کردیے ہیں۔
    خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان جوٹ ملز ایسوسی ایشن کی ارکان ملیں پاسکو کی اضافی طلب کے ساتھ تمام صوبائی فوڈ ڈپارٹمنٹس کی ضرورت پوری کرنے کے لیے دن رات کوششوں میں مصروف ہیں، جوٹ انڈسٹری کو اسٹیٹ بینک کے 27 دسمبر کو جاری کردہ بنیادی امپورٹس کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، جوٹ کے تھیلے برآمد بھی کیے جاتے ہیں نئی سرمایہ کاری کی بدولت پاکستانی جوٹ ملیں بھارت اور بنگلہ دیش سے مسابقت کررہی ہیں جبکہ آسٹریلیا، مصر، ترکی، امریکا، نیدرلینڈ، اٹلی، سوڈان، عراق اور ساؤتھ امریکا کے ملکوں کو جوٹ سے بنے تھیلے ایکسپورٹ کیے جاتے ہیں۔

    پاکستان جوٹ ملز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ تین سال کے دوران جوٹ کے تھیلوں کی پاکستان سے ایکسپورٹ میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ایکسپورٹ کا حجم 20 ملین ڈالر تک بڑھ چکا ہے، موجودہ معاشی صورتحال میں جوٹ ملوں کو خام جوٹ کی درآمد کے لیے لیٹر آف کریڈٹ کھولنے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے کمرشل بینک ایل سی کھولنے سے انکار کررہے ہیں، خام مال کے بغیر جوٹ ملوں کے لیے پیداوار جاری رکھنا ناممکن ہے جس سے نہ صرف گندم کی ترسیل متاثر ہوگی بلکہ جوٹ سے تیار تھیلوں کی ایکسپورٹ کے سودے بھی منسوخ ہوجائیں گے۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق جوٹ کے تھیلوں کی مقامی پیداوار بند ہونے کی صورت میں پبلک اور پرائیوٹ سیکٹر بری طرح متاثر ہوگا اور پاسکو سمیت صوبائی فوڈ ڈپارٹمنٹس کے گندم کی خریداری کے آپریشن مکمل کرنا دشوار ہوجائے گا، گندم کے علاوہ چاول، آلو، پیاز اور دیگر جلد تلف ہونے والی پیداوار کی ترسیل متاثر ہونے سے مقامی مارکیٹس میں ان اشیاء کی قلت کا سامنا ہوگا جس سے مہنگائی کی صورتحال اور زیادہ خراب ہوجائیگی۔

    ایسوسی ایشن نے گورنر اسٹیٹ بینک سے اپیل کی ہے کہ کمرشل بینکوں کو خام جوٹ کی درآمد کی ایل سی فی الفور کھولنے کی ہدایت کی جائے تاکہ جوٹ انڈسٹری اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکے اور فوڈ سیکیوریٹی کو درپیش خدشات کا تدارک کیا جاسکے۔

  • پی ایس ایل8: ہمارے ہیروز کے لیے 34 شخصیات کا انتخاب کیا جائے گا

    پی ایس ایل8: ہمارے ہیروز کے لیے 34 شخصیات کا انتخاب کیا جائے گا

    لاہور: پی ایس ایل8 کے دوران قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔شائقین کھیلوں،تعلیم، صحت، آرٹ، ثقافت، موسیقی،سماجی کاموں اور ٹیکنالوجی میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی نمایاں شخصیات کو 28جنوری تک ایک فارم کے ذریعے نامزد کریں گے۔

    حتمی فہرست چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی،سلیمی ہاشمی،عمر سیف اور نیئر علی داد پرمشتمل پینل کو پیش کی جائے گی۔”ہمارے ہیروز“ پروگرام کیلیے مجموعی طور پر 34شخصیات کا انتخاب کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ پی ایس ایل 7 کے دوران فٹبالرز سمیرا اور کرشمہ عنایت، ویٹ لفٹر طلحٰہ طالب، انڈسٹریل ڈیزائنر اقصٰی اجمل اور سیو اے لائف ویلفیئر ایسوسی ایشن کے بانی دانیال حسین سمیت کئی شخصیات کی خدمات کو سراہا گیا تھا۔

  • ملک میں جاری سیاسی بحران کی ذمہ دار سپریم کورٹ ہے، فواد چوہدری

    ملک میں جاری سیاسی بحران کی ذمہ دار سپریم کورٹ ہے، فواد چوہدری

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ملک میں سیاسی بحران کا ذمہ دار سپریم کورٹ کو قرار دے دیا۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ملک میں جاری سیاسی بحران کی ذمہ دار سپریم کورٹ ہے کیونکہ اگر عدالتِ عظمیٰ اسپیکر کی رولنگ مسترد نہ کرتی تو اب تک ملک میں الیکشن ہوچکے ہوتے۔

    انہوں نے کہا کہ 22کروڑکاملک اس وقت لاوارث ہوچکا ہے، الیکشن کمیشن کی حیثیت اس حکومت کے منشی کا کردار ادا کررہا ہے، الیکشن کمیشن کومحسن نقوی کی تقرری کا حکم دیاگیا، جس پر انہوں نے بس دستخط کیے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ حکمران عوام کے ساتھ کھلواڑکررہےہیں،ان کوگھروں تک چھوڑکرآئیں گے،ہم آپ کا پیچھا تب تک کریں گےجب تک قرارواقعی سزانہ مل جائے، پاکستان کےایوان کی اس وقت 65 فیصد نشستیں خالی ہیں، صرف35 فیصد کو بچانےکیلیےدوبارہ انتخابات ہونا ناممکن ہے۔

    اُن کا کہان تھا کہ 25 مئی کوانسانی حقوق کی بدترین پامالی کرنے والوں کودوبارہ لایا جارہاہے، جولوگ 25 مئی کے واقعات میں براہ راست ملوث تھے انہیں کسی بھی سرکاری یا عوامی عہدے پر تعینات نہ کیاجائے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ پہلےتو پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منطور ہی نہیں ہو رہےتھے، پھر ایک دم سے سارے استعفے اسپیکر نے مںظور کرلیے، قومی اسمبلی میں اس وقت40فیصدنشستیں خالی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب اور کے پی کے گورنرزاور الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ نہ دے کر آئین کی خلد ورزی کررہا ہے، عدلیہ اپنا کردار ادا کرے۔

  • آئی ایم ایف کو گیس کی قیمت اور پیٹرولیم لیوی بڑھانے کی یقین دہانی

    اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات ہوئے جس میں حکومت نے آئی ایم ایف کو پیٹرولیم لیوی اور گیس کی قیمت بڑھانے سمیت ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے کی یقین دہانی کرادی جب کہ آئی ایم ایف نے بجلی پر سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے آئی ایم ایف جائزہ مشن کے ساتھ ہونے والے ورچوئل مذاکرات میں پاکستانی ٹیم کی قیادت سیکریٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ نے کی جبکہ آئی ایف ٹیم کی سربراہی جائزہ مشن کے سربراہ ناتھن پورٹر کررہے تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو سیلاب سے متعلقہ منصوبوں پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل مذاکرات میں اہم پیش رفت کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ گلے اقتصادی جائزہ کی تکمیل اور پروگرام ٹریک پر لانے کے لیے فیزیکل مذاکرات کا شیڈول طے پانے کے امکانات ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ رواں ہفتے آئی ایم ایف سے شیڈول بارے اہم پیش رفت ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں آئی ایم ایف کو ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال اور اقتصادی اعشاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ علاوہ ازیں رواں مالی سال کیلئے مقرر کردہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے کیلئے زیر غور ریونیو اقدامات اور توانائی کے شعبے میں متوقع اہم فیصلوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا.

  • منگل کو بھی ڈالر کی اونچی اڑان

    منگل کو بھی ڈالر کی اونچی اڑان

    کراچی: بین الامالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) قرض پروگرام میں شمولیت کیلئے شرائط پوری کرنے کی اطلاعات کے باجود منگل کے روز بھی روپے کی قدر مستحکم نہ رہ سکی۔

    انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) قرض پروگرام میں شمولیت کے لیے مطلوبہ شرائط پوری کرنے کی اطلاعات اور زرمبادلہ کا بحران برقرار رہنے کے باعث منگل کو بھی ڈالر کی پرواز جاری رہی۔

    آئی ایم ایف شرائط پر عمل درآمد کے آغاز کی خبروں سے کاروباری دورانیے کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 230.76 روپے کی سطح پر پہنچ گئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 25 پیسے کے مزید اضافے سے 230.40 روپے کی سطح پربند ہوئی۔

    اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 25 پیسے کے اضافے سے 240.75 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

  • ملک کی خاطر اشرافیہ اور اہل ثروت طبقے کو بھی قربانی دینی ہوگی، وزیراعظم

    ملک کی خاطر اشرافیہ اور اہل ثروت طبقے کو بھی قربانی دینی ہوگی، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں اپنی ساری سیاسی کمائی پاکستان کے لیے قربان کرنے کو تیار ہوں، ملک و قوم کی مشکل حالات میں تنہا چھوڑیں گے، ملک کی خاطر اشرافیہ اور اہل ثروت طبقے کو بھی قربانی دینی ہوگی۔

    یہ بات انہوں نے پرائم منسٹر یوتھ بزنس اینڈ ایگری لون کی اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں ںے کہا کہ نوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں، گزشتہ دور حکومت میں ہم نے پنجاب کے اپنے وسائل سے نوجوانوں کو بلاسود قرضے فراہم کیے تھے اور نوجوانوں سے قرضوں کی واپسی کی شرح 99 فیصد تھی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے نوجوان باصلاحیت ہیں اور ان کے جذبے بلند ہیں، اگر انہیں وسائل مہیا کیے جائیں تو ہمارے نوجوان ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں، ہم نے نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دیے جن سے نوجوانوں نے کورونا کے دوران باعزت روزگار کمایا۔

    انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو پانچ لاکھ سے 75 لاکھ روپے تک قرض دیا جائے گا جس میں پانچ لاکھ روپے کا قرض بلا سود ہوگا، پانچ سے 15 لاکھ روپے تک سات فیصد کی شرح سے قرض دیا جائے گا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک و قوم کے لیے مشکل ترین حالات میں قیادت کی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں، ہم نے ریاست بچانے کے لیے سیاسی مفادات کو داؤ پر لگادیا، اپنی ساری سیاسی کمائی پاکستان کے لیے قربان کرنے کو تیار ہیں، ملک و قوم کی مشکل حالات میں تنہا چھوڑیں گے، ملک کی خاطر اشرافیہ اور اہل ثروت طبقے کو بھی قربانی دینی ہوگی۔

  • مریم نواز کی وطن واپسی میں ردوبدل

    مریم نواز کی وطن واپسی میں ردوبدل

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز کی سینئر نائب صدر و و چیف آرگنائزر مریم نواز 28 جنوری کو پاکستان پہنچیں گی۔

    سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی کی وطن واپسی سے متعلق شیڈول میں رد و بدل سے متعلق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹ کے ذریعے آگاہ کیا۔

    اپنے ٹوئٹ میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مریم نواز صاحبہ اب 28 جنوری، ہفتے کی سہہ پہر 3 بجکر 5 منٹ پر لاہور پہنچیں گی۔

    واضح رہے کہ مریم نواز 29 جنوری شام 4 بجے لندن سے لاہور پہنچنا تھا، ان کی وطن واپسی سے قبل ن لیگی رہنماوں کو بھرپور استقبال کے لیے ہدایات جاری کی گئی تھی۔

    ذرائع کے مطابق ن لیگی قیادت کی جانب سے اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو مریم نواز کے استقبال کیلئے ایک ایک ہزار کارکنان لانے کا ٹارگٹ دیا گیا تھا۔

  • سندھ میں سرکاری ملازمت کیلیے عمر کی حد میں 15 سال توسیع

    سندھ میں سرکاری ملازمت کیلیے عمر کی حد میں 15 سال توسیع

    کراچی: سرکاری نوکری کے خواہش مند بڑی عمر کے افراد کے لیے خوشخبری سامنے آگئی، سندھ حکومت نے سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حد میں 15 سال کی رعایت کا اعلان کر دیا۔

    محکمہ سرکاری نوکری کے لیے حدِ عمر 28 سال تک مقرر ہے، 28 سے بڑی عمر کے افراد اہل ہونے کے باوجود بھی سرکاری نوکری حاصل نہیں کرسکتے تاہم سندھ حکومت نے اس قانون میں سختی ختم کرتے ہوئے سرکاری ملازمت کے خواہش مند بڑی عمر کے افراد کیلئے 15 سال کی حد عمر میں رعایت دے دی ہے۔

    ایس جی اے اینڈ سی ڈی نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق پبلک سروس کمیشن اور پولیس کی بھرتیوں پر یہ نوٹیفکیشن لاگو نہیں ہوگا، پبلک سروس کمیشن اور پولیس میں بھرتیوں کے سوا دیگر محکمے عمر کی حد میں رعایت دینے کے پابند ہوں گے۔

    یاد رہے کے قبل ازیں بھی سندھ حکومت نے سرکاری نوکری کیلئے عمر کی حد میں رعایت دی تھی جو کہ 30 جون 2022ء کو ختم ہوگئی تھی، بعد ازاں ایک بار پھر سندھ حکومت نے سرکاری ملازمت کیلئے حد عمر میں رعایت دی ہے جو 30 جون 2024ء تک جاری رہے گی۔

  • بجلی تعطل کے بعد ملک بھر میں ٹیلی کام اور انٹرنیٹ سروس تاحال متاثر

    بجلی تعطل کے بعد ملک بھر میں ٹیلی کام اور انٹرنیٹ سروس تاحال متاثر

    کراچی: بجلی کے ملک گیر بریک ڈاؤن کے اثرات تاحال برقرار ہیں، جس کے بعد ملک بھر میں ٹیلی کام خدمات اور انٹرنیٹ کی فراہمی پوری طرح بحال نہ ہو سکنے سے صارفین تاحال مشکلات کا شکار ہیں۔

    موبائل فون سروس کے علاوہ رقوم کے ڈیجیٹل لین دین اور ٹیلی کام کمپنیوں کے سروس سینٹر چلانے، بیلنس لوڈ کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ٹیلی کام انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق بجلی کی بندش کے باعث ٹیلی کام کمپنیز ملک کے مختلف حصوں میں اب بھی بیک اپ توانائی پر آپریٹ کر رہی ہیں۔

    موبائل ٹاورز کو چلانے کے لیے جنریٹرز استعمال کیے جارہے ہیں تاہم دُور دراز علاقوں تک جنریٹر کا ایندھن پہنچانے میں لاجسٹک مسائل کا بھی سامنا ہے۔ انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے ٹیلی کام کمپنیوں کو ایندھن کی مد میں بھاری مالیت کے اضافی اخراجات کا سامنا ہے۔معمول کی لوڈ شیڈنگ کے مقابلے میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ٹیلی کام کمپنیز 5لاکھ لیٹر زائد ایندھن استعمال کر چکی ہیں۔

    ٹیلی کام کمپنی کے نمائندے نے ایکسپریس کو بتایا کہ نیٹ ورک کو مزید بیک اپ توانائی پر چلانا دشوار ہوتا جا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مکمل طور پر بجلی بحال نہ ہوئی تو ٹیلی کام اور انٹرنیٹ برانڈ بینڈ کا ملک گیر نیٹ ورک بیٹھنے کا خدشہ ہے۔ انڈسٹری نے وفاقی وزارت توانائی سے اپیل کی ہے کہ ٹیلی کام سروسز کو جاری رکھنے کے لیے نیشنل گرڈ سے بجلی کی جلد از جلد مستحکم بحالی کو یقینی بنایا جائے ۔

  • عزیر بلوچ لیاری آپریشن میں پولیس پر حملہ سمیت مزید تین مقدمات میں بری

    عزیر بلوچ لیاری آپریشن میں پولیس پر حملہ سمیت مزید تین مقدمات میں بری

    کراچی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے لیاری آپریشن کے دوران پولیس پر حملے، پولیس مقابلے اور اقدام قتل کے مقدمے میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو عدم ثبوت کی بنیاد پر رہا کردیا۔

    کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے لیاری آپریشن کے دوران پولیس پر حملے سے متعلق پولیس مقابلہ اور اقدام قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنایا.

    پراسیکیوشن ایک بار پھر گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ اور ذاکر ڈاڈا پر جرم ثابت کرنے میں ناکام رہی۔ جس پر عدالت نے پولیس مقابلہ اور اقدام قتل کے مقدمے میں عذیر بلوچ اور ذاکر ڈاڈا کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کردیا۔
    عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزمان کسی اور مقدمہ میں نامز نہیں تو انہیں رہا ردیا جائے۔ عزیر بلوچ کے وکیل عابد زمان ایڈوکیٹ نے موقف دیا تھا کہ میرے مؤکلین کیخلاف استغاثہ کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکا ہے لہذا انہیں بری کیا جائے۔

    پولیس کے مطابق 2012 میں کلاکلوٹ میں پولیس آپریشن کے دوران ملزمان نے پولیس پر حملہ کیا تھا۔ ملزمان کیخلاف تھانہ کلاکوٹ میں پولیس مقابلہ اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔