Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 568 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • اسلام آباد ایئرپورٹ پر شارجہ سے آئے مسافروں سے ڈرون اور 52 مہنگے فونز برآمد

    اسلام آباد ایئرپورٹ پر شارجہ سے آئے مسافروں سے ڈرون اور 52 مہنگے فونز برآمد

    نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کسٹمز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے شارجہ سے آنے والے تین مسافروں سے ایک ڈرون، 3 بیڑیاں اور 52 بیش قیمت اسمارٹ و آئی فون برآمد کرلیے۔

    ملزمان سے 34 لیپ ٹاپ، 8 ٹیبلٹس و دیگر آلات بھی برآمد کیے گئے جن کی مالیت 10 ملین روپے سے زائد بنتی ہے۔

    حکام کے مطابق کسٹمز چیکنگ بھانپ کر مسافروں نے سامان لاونج میں چھوڑ کر بھاگنے کی کوشش کی لیکن کسٹمز حکام نے تینوں ملزمان اختر عباس، زبیر خان اور علی رضا کو گرفتار کرلیا۔ اختر عباس کا یہ پانچواں جبکہ دیگر دو کا پہلا وزٹ تھا۔
    ملزمان کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔

  • فلسطین بیس بال ٹیم ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئی

    فلسطین بیس بال ٹیم ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئی

    اسلام آباد: فلسطین بیس بال ٹیم ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 2023ء میں شرکت کیلیے اسلام آباد پہنچ گئی۔

    پاکستان بیس بال فیڈریشن کے زیر اہتمام ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 27 جنوری سے اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا، جس میں انڈیا، بنگلہ دیش، افغانستان، فلسطین، نیپال اور سری لنکا سمیت 7 ممالک کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔

    نائب صدر ایشین بیس بال فیڈریشن سید فخر شاہ کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش، نیپال اور انڈیا کی ٹیمیں ایونٹ میں شرکت کیلئے آج پاکستان پہنچ جائیں گی جبکہ افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں کل 26 جنوری کو اسلام آباد پہنچیں گی۔
    انٹرنیشنل ٹورنامنٹ روبن لیگ سسٹم کے تحت کھیلا جائے گا جبکہ ٹیم منیجرز کی میٹنگ اور پری ٹورنامنٹ پریس کانفرنس کل 26جنوری کوپاکستان سپورٹس کمپلیکس میں ہوگی۔

    ٹورنامنٹ کے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے پاکستان اسپورٹس بورڈ اور اسپورٹس بورڈ پنجاب نے بھرپور تعاون کیا۔

    سید فخر شاہ نے بتایا کہ بھارتی ٹیم کو بروقت ویزوں کے اجراء کیلیے وزارت داخلہ، وزارت بین الصوبائی رابطہ اور پاکستانی سفارتخانے کا شکریہ۔

  • پنجاب، خیبر پختون خوا میں عام انتخابات کیلئے صوبائی گورنرز کو خطوط ارسال

    پنجاب، خیبر پختون خوا میں عام انتخابات کیلئے صوبائی گورنرز کو خطوط ارسال

    پنجاب اور خیبر پختون خوا میں عام انتخابات کی تاریخ کیلئے صوبائی گورنرز کو خطوط ارسال کردیئے۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کے لئے 9 سے 13 اپریل جبکہ خیبر پختون خوا اسمبلی کے لیے 15 سے 17 اپریل کی تاریخیں تجویز کی گئی ہیں۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ گورنر خیبر پختون خوا میں 15 سے 17 اپریل کے درمیان تاریخ فائنل کرکے حکام کو آگاہ کریں۔ اسی طرح الیکشن کمیشن پنجاب میں 13 اپریل سے پہلے انتخابات کرانے کاپابند ہے۔
    خط میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اسمبلیاں ٹوٹنے کے بعد 90 روز میں عام انتخابات کروانا ادارے کی ذمہ داری ہے۔

  • کئی سہولیات کی حامل گرین لائن ٹرین 27 جنوری سے بحال ہوگی

    کئی سہولیات کی حامل گرین لائن ٹرین 27 جنوری سے بحال ہوگی

    لاہور: سیلاب کے باعث بند کی گئی گرین لائن ٹرین کو سپیریئر سروس کے طور پر 27 جنوری سے دوبارہ چلایا جا رہا ہے۔

    محکمہ ریلوے کے مطابق گرین لائن ٹرین میں اعلیٰ معیار کی سہولیات دی جائیں گی جس میں ناشتہ، کھانا، بیڈنگ، یوٹیلیٹی پیک اور ہائی ٹی شامل ہوں گی۔

    تمام سہولیات مفت میں فراہم کی جائیں گی، یہ سہولیات پاکستان کی کسی اور ٹرین میں میسر نہیں ہیں۔
    گرین لائن ٹرین کی مختلف کیٹیگریز کا کرایہ ان سہولیات کے پیش نظر رکھا گیا ہے اور دوسری ٹرینز سے تقابلی مطابقت رکھتا ہے۔ گرین لائن پاکستان کی آرام دہ ترین سواری ہوگی۔

    گرین لائن ایکسپریس چین سے درآمد شدہ نئی کوچز اور بہترین انتظامات کے ساتھ اسلام آباد تا کراچی اپنے سفر کا آغاز کرے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف 27 جنوری کی دوپہر مارگلہ اسٹیشن اسلام آباد میں گرین لائن ٹرین کا افتتاح کریں گے۔

    ٹرین مارگلہ اسٹیشن اسلام آباد سے دوپہر 3 بجے روانہ ہو کر اگلے روز دوپہر 2 بجکر 20 منٹ پر کراچی پہنچے گی۔ ٹرین کی اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 9450 روپے، اے سی پارلر کا کرایہ 8500 روپے، اے سی اسٹینڈرڈ کا کرایہ 7550 روپے اور اکانومی کلاس کا کرایہ 4200 روپے ہے۔

  • لاہور ہائیکورٹ کا فواد چودھری کو 6 بجے ہر صورت پیش کرنے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ کا فواد چودھری کو 6 بجے ہر صورت پیش کرنے کا حکم

    لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے رہنما پی ٹی آئی کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فواد چودھری کو 6 بجے تک ہر صورت عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں فواد چودھری کی بازیابی کے لئے درخواست دائر کی گئی، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے درخواست سماعت کے لئے جسٹس طارق سلیم شیخ کو بھجوا دی۔
    جسٹس طارق سلیم شیخ نے درخواست سماعت کے لئے مقرر کرتے ہوئے فواد چودھری کو ڈیڑھ بجے پیش کرنے کی ہدایت کی، تاہم فواد چودھری کو عدالت پیش نہ کیا جا سکا۔
    فواد چودھری کو مقررہ وقت پر عدالت پیش نہ کرنے پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں فوری پیش کرنے کا حکم دیا۔
    اس پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے فواد چودھری سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے عدالت کے سامنے مؤقف اختیار کیا کہ میرے علم میں نہیں کہ فواد چودھری کہاں ہیں۔
    ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے جواب پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیے کہ میں نے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کی موجودگی میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
    فاضل جج نے کہا کہ مجھے اپنے حکم پر عملدرآمد کروانا آتا ہے، فواد چودھری کو فوری عدالت پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے عدالت نے کیس کی سماعت 3 بجے تک ملتوی کر دی۔
    دوبارہ سماعت شروع ہوئی تو جسٹس طارق سلیم شیخ نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی بات کاٹنے ہوئے کہا کہ آپ کو بعد میں سنوں گا، پہلے آرڈر پر عملدر آمد کریں۔
    جسٹس طارق سلیم شیخ نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے سوال کیا کہ آئی جی کو بلوایا؟ جس پر انہوں نے کہا کہ آئی جی رحیم یار خان سے لاہور سفر کر رہے ہیں۔
    لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد کوشام 6 بجے عدالت طلب کر لیا۔

  • الیکشن کمیشن نے مزید 43 پی ٹی آئی ارکان کو ڈی نوٹیفائی کردیا

    الیکشن کمیشن نے مزید 43 پی ٹی آئی ارکان کو ڈی نوٹیفائی کردیا

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مزید 43 ممبران قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔
    ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نے گزشتہ روز استعفے واپس لینے کے لئے الیکشن کمیشن کو ای میلز کی تھیں، پی ٹی آئی ممبران اسمبلی نے استدعا کی تھی کہ ان کو ڈی نوٹیفائی نہ کیا جائے۔
    خیال رہے کہ گزشتہ روز سپیکر قومی اسمبلی نے مزید 43 پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کر کے الیکشن کمیشن کو بھجوائے تھے، پی ٹی آئی کے اب تک مجموعی طور پر 124 ممبران اسمبلی کے استعفے منظور کیے جا چکے ہیں۔
    سپیکر قومی اسمبلی جانب سے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے استعفے 4 مرحلوں میں منظور کیے گئے، پہلے میں 11، دوسرے اور تیسرے مرحلے میں 35، 35 اور پھر 43 استعفے منظور کیے گئے۔

  • فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ منظور، لاہور سے اسلام آباد منتقلی کا حکم

    فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ منظور، لاہور سے اسلام آباد منتقلی کا حکم

    لاہور: لاہورکی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فواد چودھری کا راہداری ریمانڈ منظور

    پولیس نے سخت سکیورٹی میں فواد چودھری کو لاہور کی کینٹ کچہری عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ اس موقع پر ان کو ہتھکڑی لگائی گئی تھی۔

    لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ رانا مدثر نے کیس کی سماعت کی جبکہ اس موقع پر پولیس نے فواد چودھری کے رہداری ریمانڈ کی استدعا کی۔

    پراسیکیوشن نے کہا کہ کوہسار پولیس نے فواد چودھری کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے اس لیے ملزم کی اسلام آباد منتقلی کے لیے راہداری ریمانڈ ضروری ہے۔

    فواد چودھری کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد کا 4 گھنٹے کا راستہ ہے، راہداری ریمانڈ کی کیا ضرورت ہے، یہ جائیں اور اسلام آباد میں جا کر پیش کریں، ایک روزہ راہداری ریمانڈ لے کر کہیں اور لے کر جانا چاہتے ہیں۔

    فواد چودھری کے وکیل نے کہا کہ سفری ریمانڈ نہیں بنتا، ان کی ہتھکڑی بھی کھولی جائے، دونوں ہاتھوں کی بجائے ایک ہاتھ پر ہتھکڑی لگائیں۔

    وکیل کے دلائل پر عدالت نے کہا کہ آپ فضول باتوں میں وقت ضائع کر رہے ہیں۔

    بعد ازاں عدالت نے فواد چودھری کا راہداری ریمانڈ منظور کر لیا اور ان کا سروسز ہسپتال سے میڈیکل کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

    عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ فواد چودھری کو میڈیکل کے بعد اسلام آباد روانہ کیا جائے، عدالتی حکم کے بعد پولیس فواد چوہدری کو لے کر روانہ ہو گئی۔

    فواد چودھری کو اسلام آباد منتقل کرنے پر جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں پولیس ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔

  • اے ایس ایف کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی؛ غیرملکی کرنسی و سونا برآمد

    اے ایس ایف کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی؛ غیرملکی کرنسی و سونا برآمد

    کراچی: ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس اے ایس ایف کے عملے نے بنکاک جانے والے مسافر سے 1 لاکھ 15 ہزار امریکی ڈالر 31 ہزار کینیڈین ڈالر اور 50 گرام سونا برآمد کرلیا۔

    مسافر راحیل نے یہ تمام نقدی اور سونا اپنے بیگ میں مہارت سے چھپا رکھا تھا تاہم اے ایس ایف کے عملے نے پروفیشنل مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سامان کی تلاشی کے دوران نقدی اور سونا برآمد کرکے منی لانڈرنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔

    یاد رہے کہ مذکورہ نقدی اور سونے کی پاکستانی روپوں میں مالیت 3 کروڑ اور 26 لاکھ روپے سے زیادہ ہے، ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعدبرآمد شدہ نقدی اور سونے سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا-

  • الیکشن کمیشن کا ’دھمکیوں‘ پر فواد چوہدری کیخلاف قانونی کارروائی کا عندیہ

    الیکشن کمیشن کا ’دھمکیوں‘ پر فواد چوہدری کیخلاف قانونی کارروائی کا عندیہ

    لاہور: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی سنگین دھمکیوں پر قانونی کارروائی پر غور شروع کردیا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب اور الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے نکالی جانے والی ریلی میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دیں۔

    فواد چوہدری نے لاہور میں خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن حکام اور موجودہ رجیم کو معاف نہ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ 25 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو پنجاب میں تعینات کیا گیا تو ذمہ داران کو گھروں تک چھوڑ کر آئیں گے۔
    الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کی اس دھمکی پر الیکشن کمیشن کے ممبران اسٹاف اور ان کے اہل خانہ میں شدید اضطراب کی کیفیت میں ہیں، پی ٹی آئی معاملے کو ادارے کے خلاف خطرناک سطح پر لے جا رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن حکام کے گھروں تک پیچھا کرنے کے بیانات سے حالات سنگین ہوسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اور متعلقہ حلقے لاہور فواد چوہدری کے خلاف قانونی کارروائی پر غور کررہے ہیں۔

  • سی سی پی او لاہور نے پرویز الہیٰ کی سیکیورٹی کم کردی

    سی سی پی او لاہور نے پرویز الہیٰ کی سیکیورٹی کم کردی

    سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی سیکیورٹی کم کرتے ہوئے پولیس کی ایک گاڑی اور اہلکاروں کو واپس بلوا لیا۔

    چوہدری پرویزالٰہی کو سابق وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حاصل سیکورٹی سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر واپس لے لی گئی۔ قانون کے مطابق سابق وزیراعلیٰ کو جو سکیورٹی قانون کے مطابق دی گئی ہے وہ بھی واپس لے لی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق سابق وزیراعلیٰ کو پولیس کی دو گاڑیاں رکھنے کی اجازت ہے مگر سی سی پی او لاہور نے ایک گاڑی واپس منگوا لی ہے۔
    سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے سی سی پی او لاہور کے اقدام کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ بلال صدیق کمیانہ قانون سے تجاوز کرکے انتقامی کارروائیوں کا حصہ بن رہے ہیں۔