Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 573 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • بنوں میں دھماکے سے سپاہی شہید

    بنوں میں دھماکے سے سپاہی شہید

    راولپنڈی: ضلع بنوں میں دیسی ساختہ بم کے دھماکے میں ایک سپاہی شہید ہوگیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اسلام آباد جانی خیل ضلع بنوں میں ایک دیسی ساختہ بم کا دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں سپاہی گل شیر شہید ہوگئے، گل شیر کی عمر 24 سال اور ان کا تعلق ضلع خیبر سے تھا۔

    آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ کسی بھی دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

  • اسکول طالبہ تشدد کیس میں اسکول انتظامیہ سمیت 7 افراد نامزد

    اسکول طالبہ تشدد کیس میں اسکول انتظامیہ سمیت 7 افراد نامزد

    لاہور: نجی اسکول میں طالبہ پر ساتھی طالبات کے تشدد کے معاملے میں مزید 7 افراد کو نامزد کر دیا گیا۔

    لاہور کے نجی اسکول میں بچی پر ساتھی طالبات کی جانب سے تشدد کے معاملے میں مزید 7 افراد کو نامزد کر لیا گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کے والد نے پہلے تین لڑکیوں کو نامزد کروایا تھا تاہم اب پولیس نے مزید 7 افراد کو شامل ِ تفتیش کیا ہے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فوٹیج میں تشدد کرنے والی لڑکیاں عبوری ضمانت لینے کے بعد شامل تفتیش ہوئیں جبکہ دیگر افراد نے بھی پولیس کے سامنے پیش ہو کر اپنے بیانات ریکارڈ کروا دیئے ہیں۔

  • شرح سود میں ایک فیصد اضافہ، 27 برس کی بلند ترین سطح پر آگئی

    شرح سود میں ایک فیصد اضافہ، 27 برس کی بلند ترین سطح پر آگئی

    اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں اضافہ کرتے ہوئے 16 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد مقرر کردی جو کہ 27 سال کی بلند ترین سطح پر آگئی۔

    اس بات کا اعلان گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود 100 بیس پوائنٹس بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد اب شرح سود ایک فیصد اضافے سے 16 سے بڑھا کر 17 فیصد کی جارہی ہے۔

    گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ نئے انفلوز آنے میں تاخیر کا سامنا ہے جس سے ذخائر پر دباؤ بڑھ رہا ہے، عالمی حالات کی وجہ سے پاکستان کے لیے بھی بے یقینی کی صورتحال ہے اور عالمی حالات سے ترسیلات اور ایکسپورٹ پر اثر آرہا ہے۔

    واضح رہے کہ شرح سود 27 سال کی بلند ترین سطح پر آگئی ہے، 1997ء میں شرح سود 16.5 فیصد تھی۔

    گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ معاشی ترقی کی شرح نمو کا 2 فیصد کا ہدف حاصل کرنا دشوار ہوگا، کاروباری حالات اور درآمدات کے مسائل شرح نمو پر اثر انداز ہوں گے، لارج اسکیل مینو فیکچرنگ بھی دباؤ کا شکار ہے، جولائی دسمبر جاری کھاتے کا خسارہ 3.7 ارب ڈالر رہا، جاری کھاتے کا خسارہ 10 ارب ڈالر سے بھی کم رہنے یعنی 9 ارب ڈالر تک رہنے کی توقع ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قرضوں کی کافی ادائیگی کرچکے ہیں جن سے زر مبادلہ کے ذخائر پر اثر پڑا، مہنگائی پر قابو پانے کے لیے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ ناگزیر تھا، مارکیٹ بیس ایکس چینج ریٹ پر ہی عمل کیا جارہا ہے، مارکیٹ کے پیرامیٹرز پر ریٹ میں تبدیلی ہوتی ہے۔

    گورنر نے کہا کہ روپے کی قدر میں سٹے بازی کا رجحان ہے، بیرونی فنانسنگ کی ضروریات اور قرضوں کی ادائیگی کی ضرورت کی وجہ سے مارکیٹ میں ریٹ ہائی ہے، آئی ایم ایف ریویو پورا ہونے اور انفلوز آنے سے روپے کی قدر مستحکم ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ ایکس چینج کمپنیوں کے سوا اگر زرمبادلہ کا لین دین ہے تو وہ غیر قانونی ہے، زرمبادلہ کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کررہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ فنانسنگ کی ضرورت 33 ارب ڈالر تھی، 10 ارب ڈالر کا جاری کھاتے کا خسارہ 23 ارب ڈالر کے بیرونی قرضے تھے، ابھی تک 23 ارب کے قرضوں میں سے 15 ارب ڈالر کے بڑے قرضے نمٹا دیے اس میں سے 9 ارب ڈالر ادا قرضے ادا کردیے اور 6 ارب رول اوور ہوا جب کہ پانچ ماہ میں 8 ارب ڈالر کے قرضے ادا کرنے ہیں اور مزید 3 ارب ڈالر رول اوور ہوں گے۔

    انہوں ںے کہا کہ 2.2 ارب ڈالر کی فنانسنگ کی حد دو بارہ بحال ہوگی، خالص قرضے پانچ ماہ میں 3 ارب ڈالر سے کم ہیں جن کی ادائیگی کرنی ہے، تین ارب ڈالر سے زائد کے قرضوں کی ادائیگی نہیں کرنی ہوگی،سود کی مد میں دو ارب ڈالر ادا کیے مزید ایک ارب ڈالر سود کی مد میں ادا کریں گے۔

    گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ درآمدات کے لیے اسٹیٹ بینک کی پیشگی منظوری لینا ضروری تھی، کچھ کیسز میں بینکوں کی منظوری کے بغیر درآمدات کرلی گئیں، کنٹینرز پھنس جانا ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے، ٹریڈ باڈیز سے تفصیلات مانگی ہیں شپمنٹس کی، بیرون ملک سے سرمایہ حاصل کرکے یا موخر ادائیگیوں پر کی جانے والی درآمدات کی کلیئرنس کی اجازت دے دی ہے، چیمبر آف کامرس کی فراہم کردہ تفصیلات کی روشنی میں رہ جانے والی درآمدات کو بھی سہولت فراہم کریں گے۔

  • وزیراعظم کا بجلی تعطل کا سخت نوٹس، اعلی سطح کی تحقیقات کا حکم

    وزیراعظم کا بجلی تعطل کا سخت نوٹس، اعلی سطح کی تحقیقات کا حکم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں بجلی کے تعطل کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اعلی سطح کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

    وزیر اعظم نے تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھی تشکیل دے کر وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔

  • ڈالر کی مصنوعی قلت میں ملوث 8 منی ایکسچینج کے 11 آؤٹ لیٹس کے لائسنس معطل

    ڈالر کی مصنوعی قلت میں ملوث 8 منی ایکسچینج کے 11 آؤٹ لیٹس کے لائسنس معطل

    اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈالر کی مصنوعی قلت پیدا کرنے اور اپنے کاوٴنٹرز پر دستیاب ہونے کے باوجود اپنے صارفین کو غیرملکی کرنسیوں کی فروخت سے انکار کرنے میں مبینہ طور پر ملوث آٹھ ایکسچینج کمپنیوں کے گیارہ آوٹ لیٹس کے لائسنس معطل کردیئے۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ریگولیٹری ہدایات کی خلاف ورزیوں پر ان آؤٹ لیٹس کے لائسنس پندرہ دنوں کے لیے فوری طور پر معطل کردیئے ہیں۔

    اسٹیٹ بینک کی ٹیم کے ممبران نے ایکس چینج کمپنیوں کے آوٴٹ لیٹس پر جا کرخود کو بطور صارف ظاہر کرکے کرنسی حاصل کرنے کی کوشش کی جس میں یہ بات نوٹ کی گئی کہ مذکورہ آوٴٹ لیٹس اپنے کاوٴنٹرز پر دستیاب ہونے کے باوجود اپنے صارفین کو غیر ملکی کرنسیوں کی فروخت سے انکار کر رہے تھے۔
    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ تمام گیارہ آوٴٹ لیٹس کو معطلی کی مدت کے دوران کسی بھی قسم کی کاروباری سرگرمی کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

  • بجلی بریک ڈاؤن سے موبائل فون سروس متاثر

    بجلی بریک ڈاؤن سے موبائل فون سروس متاثر

    ملک میں بجلی کے بریک ڈاؤن سے موبائل فون سروس بھی متاثر ہوگئی۔

    ٹیلی کام انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق بجلی بریک ڈاؤن کے باعث ٹیلی کام کمپنیوں کو خدمات جاری رکھنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ مختلف علاقوں میں نیٹ ورک فیل ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ موبائل نیٹ ورک تنصیبات بیک اپ پاور پر چلائی جا رہی ہیں تاہم نیٹ ورک طویل وقت تک بیک اپ پاور پر نہیں چل سکتا۔ نیٹ ورک چلانے کے لیے جنریٹرزکو ایندھن کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ بجلی کی عدم فراہم سے صارفین کو ڈیجیٹل والٹ اور رقوم کی ڈیجیٹل ذرائع سے منتقلی میں بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

  • حکومت کی ملک بھر میں رات دس بجے تک بجلی مکمل بحال کرنے کی یقین دہانی

    حکومت کی ملک بھر میں رات دس بجے تک بجلی مکمل بحال کرنے کی یقین دہانی

    اسلام آباد: نیشنل گرڈ میں خرابی کے باعث ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوگیا، کراچی سمیت مختلف شہر اندھیرے میں ڈوب گئے، حکومت نے رات دس بجے تک بجلی مکمل بحال کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

    وزارت توانائی نے بیان میں کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آج صبح 7:34 پر نیشنل گرڈ کی سسٹم فریکوئنسی کم ہوئی جس سے بجلی کے نظام میں وسیع بریک ڈاؤن ہوا۔ سسٹم کی بحالی پر کام تیزی سےجاری ہے۔ وارسک سے گرڈ سٹیشنوں کی بحالی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    ترجمان وزارت ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے ایک گھنٹے میں اسلام آباد سپلائی کمپنی اور پشاور سپلائی کمپنی کے محدود تعداد میں گرڈ بحال کر دئے گئے ہیں۔خرابی این ٹی ڈی سی کی گدو سے بلوچستان جانے والی لائن میں پیدا ہوئی ۔ بریک ڈاؤن سے پورے ملک میں بجلی کی سپلائی معطل ہوئی ہے۔ لیسکو میں بھی تمام گرڈ اسٹیشن بند ہوگئے۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرانسمیشن لائن اور پاور پلانٹ کے درمیان رابطہ منقطع ہونے سے بجلی کی فریکوئینسی کم ہوئی جس کے باعث کیسکیڈنگ ہوئی اور ایک کے بعد ایک پاور پلانٹ ٹرپ ہوگئے۔بجلی معطلی کی دیگر وجوہات اور مسائل کا تعین کیا جارہا ہے۔

    پاور پلانٹس بند ہونے سے صوبہ سندھ کے اضلاع ، جنوبی پنجاب ، سیبٹرل پنجاب ، لیسکو کے زیادہ تر علاقے اور آئیسکو ریجن کے زیادہ تر علاقوں میں بجلی بند ہے۔بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے کے الیکٹرک کو ملنے والی بجلی بھی بند ہوگئی جس سے ائیرپورٹ پر کام کرنے والے نظام میں بھی خلل پڑا۔

    کراچی کے جناح ٹرمینل ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ کے اہم مقامات پر جنریٹر چلا کر بجلی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔

  • جسمانی اندرونی سوزش ختم کرنے والی چند بہترین غذائیں

    جسمانی اندرونی سوزش ختم کرنے والی چند بہترین غذائیں

    لندن: ہمارا جسم قدرت کا انمول تحفہ ہے اور یہ ہمیں بڑی بیماریوں کی علامات سے بھی آگاہ کرتا ہے۔ ان میں سے ایک اندرونی جسمانی سوزش (انفلیمیشن) ہے جو امراضِ قلب سے لے کر کینسر تک کی وجہ بن سکتی ہے۔ تاہم بعض غذاؤں سے جسمانی جلن کم کرنے میں بہت مدد مل سکتی ہے۔

    اگرچہ اندرونی جلن چوٹ یا زخم کے بعد ہو تو بہتر ہے کیونکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہاں خون کے سفید خلیات مرمت کے لیے سرگرم ہیں۔ تاہم طویل عرصے کے لیے بے وجہ جلن یا سوزش کسی خطرے کی علامت ہوسکتی ہے۔

    صحت سے متعلق معتبر خبریں دینے والی ویب سائٹ پری وینشن نے سائنسی تحقیق کے تحت ایسے کئی پھل ، سبزیوں اور غذاؤں کی فہرست دی ہے جو انفلیمیشن کم کرسکتے ہیں۔ اس طرح ہم کئی امراض سے بچ کر تندرست رہ سکتے ہیں۔
    لوبیا

    مختلف اقسام کی لوبیا فائبر سمیت کئی قدرتی قیمتی اجزا سے بھرپور ہوتی ہیں۔ لوبیا دنیا بھر میں کم کھائی جاتی ہیں اور اور ضروری ہے مرد 28 اور خواتین 25 گرام لوبیا روزانہ ضرور کھائیں۔ ان میں سبز، سرخ اور گہری کالی لوبیا اپنی غذا میں ضرور شامل رکھیں۔

    شکرقندی

    شکرقندی کا ہلکا نارنجی رنگ بتاتا ہے کہ اس میں پولی فینول بھرا ہے۔ یہ جادوئی کیمیائی اجزا ہیں جو بدن میں فری ریڈیکلز بننے سے ہونے والی سوزش کو روکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان میں ریشے کی بھرپور مقدار ہوتی ہے جو سوزش کو ٹھنڈا کرتی ہے۔

    کھٹے میٹھے رس دار پھل

    موسمبی، کینو، کیوی، نارنجی اور ایسے دیگر پھل سٹرس فروٹ کے زمرے میں آتے ہیں۔ ان میں وٹامن سی کے علاوہ کئی کیمیائی اجزا ایسے ہیں جو بدن میں سوزش کا بٹن بند کردیتے ہیں اور جسم کو پرسکون بناتے ہیں۔ مزیدار ذائقے کے علاوہ ان میں اینٹی آکسیڈنٹس بھی بھرا ہوتا ہے۔

    ہرے پتے والی سبزیاں

    پالک، کیل، سلاد کے پتے اور دیگر ہرے پتے والی سبزیوں کی افادیت ہم پہلے بھی بیان کرچکے ہیں۔ ان میں وٹامن اے ، سی، ای اور کے کی اچھی مقدار موجود ہتی ہے جو معدے، چھاتی اور جلد کے سرطان سے بچاتی ہے اور دل کے امراض کو روکتی ہیں۔ سب سے بڑھ کر یہ اندرونی جلن کم کرتی ہیں۔

    گری دار میوے

    مونگ پھلی، بادام، اخروٹ اور پستے وغیرہ قدرت کا ایک بہترین خزانہ ہیں۔ اس کے علاوہ کدو اور سورج مکھی کے بیج بھی کسی طرح غذائیت سے کم نہیں۔ ایک جانب یہ بلڈ پریشر معمول پر رکھتے ہیں تو دوسری جانب ان میں فائبر کی اچھی مقدار موجود ہوتی ہے۔ اسی لیے ضروری ہے کہ دو بڑے چمچے بھر کر انہیں روزانہ کھائیں اور اپنے جسم کی اندرونی جلن کو دور کیجئے۔

    چکنائی بھری مچھلیاں

    سامن، ٹیونا، اور دیگر اقسام کی چکنائی بھری مچھلیوں میں قدرتی طور پر اومیگا تھری فیٹی ایسڈز ہوت ہیں۔ یہ کیمیائی اور خلوی سطح پر اندرونی سوزش کو روکتے ہیں اور اور دیگر اہم اجزا ہمیں کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔

    بیریاں

    بلیو بیری، اسٹرابری، اور دیگر اقسام کی بیریاں دماغ کے لیے انتہائی مفید ہوتی ہیں۔ ان میں کئی اقسام کے پروٹین ہمارے جسم میں جلن کم کرتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق بلیو بیری دماغ کے لیے انتہائی مفید ہیں جو بڑوں اور بچوں پر یکساں اثر کرتی ہیں۔

    ٹماٹر

    ٹماٹر ایک سستی اور عام دستیاب سبزی ہے جو وٹامن سی اور بہترین کیرٹینوئڈز سے بھری ہوتی ہے۔ اس کا استعمال امراضِ قلب کو دور کرتا ہے اور کئی اقسام کے کینسر کو روکتا ہے۔ اس میں جلن دور کرنے کی اہم ضرورت ہوتی ہے۔

  • ایل پی جی کی قیمت 300 روپے کلو ہوگئی

    ایل پی جی کی قیمت 300 روپے کلو ہوگئی

    کراچی: ملک میں جاری معاشی بحران کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مافیا کی جانب سے ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ عروج پر پہنچ گئی ہے۔

    اس کے نتیجے میں شمالی علاقوں میں فی کلوگرام ایل پی جی کی قیمت 300روپے کی سطح تک پہنچ کر تیسری سینچری مکمل کرگئی۔

    ملک میں قدرتی گیس کی کمی اور سردی کی شدت سے ایل پی جی من مانی قیمت پر فروخت کی جارہی ہے جبکہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔
    کراچی سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں 204روپے فی کلو پر فروخت ہونے والی ایل پی جی 280روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔

  • عمران خان نے کل سے ملک بھر میں احتجاج کی کال دیدی

    عمران خان نے کل سے ملک بھر میں احتجاج کی کال دیدی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کیے جانے کے فیصلے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کل سے ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔

    اپنے ویڈیو خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کے خلاف عدالت جارہے ہیں، کل سے مظاہرے شروع کررہے ہیں۔