Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Gulraiz Ruhani – Page 574 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Gulraiz Ruhani

  • کترنیہ کیف کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 7 کروڑ ہوگئی

    کترنیہ کیف کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 7 کروڑ ہوگئی

    ممبئی: انسٹاگرام پر بالی ووڈ اسٹار کترنیہ کیف کے چاہنے والوں کی تعداد 7 کروڑ ہوگئی۔

    دنیا بھر کی مشہور شخصیات سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں سے جڑی رہتی ہیں مگر کچھ شخصیات ایسی ہوتی ہیں جو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر زیادہ متحرک ہوتی ہیں، جن میں ایک نام بالی ووڈ کی باربی ڈول کترنیہ کیف کا بھی شامل ہے۔

    اداکارہ فوٹو و ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر اپنی تصاویر کے ساتھ ساتھ شوہر وکی کوشال کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔

    اب انسٹاگرام پر کترنیہ کیف کے مداحوں کی تعداد 7 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔

    اداکارہ نے اپنے فالوورز کی تعداد 70 ملین ہوتے ہی اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’یہاں آپ کو دیکھ رہے ہیں میرے 70 ملین فالورز‘۔

  • عمران خان پر حملے کی تحقیقات کیلئے وفاقی وزارت داخلہ نے نئی جے آئی ٹی تشکیل دیدی

    عمران خان پر حملے کی تحقیقات کیلئے وفاقی وزارت داخلہ نے نئی جے آئی ٹی تشکیل دیدی

    آئی جی ریلوے راؤ سردار علی خان کو جے آئی ٹی کا کنونیئر مقرر کر دیا گیا، آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی کے نمائندے بھی جے آئی ٹی میں شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے ملزم نوید کے وکیل کے اعتراضات پر نئی جے آئی ٹی تشکیل دی ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق آئی جی ریلوے راؤ سردار علی خان جے آئی ٹی کے کنونیئر ہوں گے، ڈی آئی جی پنجاب پولیس کامران عادل، آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کے نمائندے بھی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں شامل ہوں گے۔

    واضح رہے کہ پنجاب حکومت چار بار ٹیم میں تبدیلی کرچکی ہے، تفتیش کرنے والی ٹیم کے چار ارکان نے غلام محمود ڈوگر سے اختلاف کیا تھا جس پر انہیں بھی بدل دیا گیا تھا، ملزم نوید کے وکیل میاں داؤد نے وفاقی و صوبائی محکمہ داخلہ میں تفتیش پر اعتراضات دائر کیے تھے۔

  • نیشنل گرڈ سٹیشن میں خرابی سے ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، بحالی کا کام جاری

    نیشنل گرڈ سٹیشن میں خرابی سے ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، بحالی کا کام جاری

    لاہور: لاہور سمیت ملک کے بڑے شہروں میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہو گیا جس کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی
    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان ریجن میں بجلی ٹرپ ہونے سے پورے ملک میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔
    لاہور کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی صبح ساڑھے 7 بجے کے قریب معطل ہوئی، ذرائع لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کا بتانا ہے کہ لاہور سمیت تمام بڑے، چھوٹے شہر بجلی سے محروم ہو گئے ہیں، ابتدائی معلومات کے مطابق جنوبی و شمالی مین لائینوں میں بیک وقت فالٹ آیا۔
    ادھر کراچی کے حوالے سے کیسکو چیف کا کہنا ہے کہ گڈو اور ڈی جی خان سے آنے والی سپلائی لائن ٹرپ کرگئیں جس کے باعث پورا بلوچستان بجلی سے محروم ہے، فنی خرابی سے متعلق معلومات لی جارہی ہیں۔
    جن علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ان میں گلستان جوہر، گلشن جمال، راشد منہاس روڈ، رونگی، ملیر، قیوم آباد، اولڈ سٹی ایریا اور دیگر علاقے شامل ہی
    بلوچستان کے تمام اضلاع میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے اور اس حوالے سے کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) حکام کا بتانا ہے کہ گڈو سے کوئٹہ آنے والی بجلی کی دونوں ٹرانسمشن لائنیں ٹرپ کر گئی ہیں جس کی وجہ سے صوبے کے بڑے حصے میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔
    فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرہ، سرگودھا، شور کوٹ، پیر محل اور دیگر کئی شہروں میں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے۔
    ابتدائی اطلاعات کے مطابق آج صبح 7:34 پر نیشنل گرڈ کی سسٹم فریکوئنسی کم ہوئ جس سے بجلی کے نظام میں وسیع بریک ڈاؤن ہوا
    سسٹم کی بحالی پر کام تیزی سےجاری ہے

  • کراچی، گلستان جوہر میں ڈکیتی مزاحمت پر رینجرز اہلکار قتل

    کراچی، گلستان جوہر میں ڈکیتی مزاحمت پر رینجرز اہلکار قتل

    شہر قائد کے گلستان جوہر میں مزاحمت پر رینجرز اہلکار کو مسلح ڈکیتوں نے گولیاں مار کر قتل کردیا۔

    فائرنگ کا واقعہ راشد منہاس روڈ پر قائم نجی شاپنگ مال کے سامنے پیش آیا، جہاں سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

    واقعے کے بعد جائے وقوعہ پر ریسکیو ادارے کو طلب کر کے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیاگیا۔ جہاں مقتول کی شناخت خام حسین کے نام سے ہوئی۔ ذرائع کے مطابق مقتول کے سینے پر چار گولیاں ماری گئیں ہیں۔

    ایس ایچ او ملک اسحاق نے بتایاکہ مقتول کی شناخت 41سالہ خالد حسین کے نام سے ہوئی جوکہ رینجرزکا اہلکار تھا اور رینجرز ہیڈ کوارٹر میں تعینات تھا نائٹ پاس چھٹی لیکر نکلا تھا، ابتدائی طورپر واقعہ ڈکیتی مزاحمت بتایا گیا تھا لیکن ڈکیتی کے کوئی شواہد نہیں ملے مقتول کے پاس اسکی تمام چیزیں موجود تھی جبکہ رینجرز ذرائع کا کہنا تھا کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت بتایا جاتا ہے۔

    ایس ایچ او نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ مقتول کا آبائی تعلق اندرون سندھ سے تھا اور چند سال قبل اس کے بھائی کو اندرون سندھ میں قتل کردیا تھا، شبہ ہے کہ مذکورہ واقعہ اسکے بھائی کے قتل کی کڑی ہوسکتی ہے، پولیس جائے وقوع کےقریب سی سی ٹی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

    پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش کا عمل جاری ہے ، مقتول کے اہلخانہ سے رابطے بھی شروع کردیئے ہیں۔

    دوسری جاجنب گلشن معمار کے علاقے گارڈن سٹی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے تین افراد کو زخمی کردیا ،ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا تاہم پولیس تاخیر سے پہنچی جس کے باعث زخمیو ں کو ایمبولنس میں عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کی شناخت 30سالہ انس ادریس ، 28سالہ عثمان مناف اور 40سالہ اسلم امین کے نام سے ہوئی۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران پیش آیا تاہم پولیس مزید معلومات کررہی ہے۔ علاوہ زمان ٹاون کے علاقے کورنگی نمبر 6میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر 13سالہ وردہ دختر محمد یاسین زخمی ہوگئی جسے جناح اسپتال میں طبی امداد جارہی ہے ۔

    علاوہ ازیں اس تھانے کی حدود کورنگی نمبر ایک میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے 30سالہ رمیز علی ولد بشیر کو شدید زخمی کردیا جسے تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

    واضح رہے کہ کراچی میں حالیہ واقعے سمیت رواں سال کے 22 دنوں میں ڈکیتی مزاحمت پر اب تک خاتون سمیت 10 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

  • بہ یک وقت دو ممالک میں واقع دنیا کا انوکھا ہوٹل

    بہ یک وقت دو ممالک میں واقع دنیا کا انوکھا ہوٹل

    فرانس: خوبصورت اور چھوٹا سا ہوٹل اربیز، درحقیقت دو ممالک کے درمیان واقع ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کے کمرہ نمبر نو سے دونوں ممالک کی کھینچی گئی سرحدی لکیر فرضی طور پر گزرتی ہیں۔

    یہ ہوٹل ایک گھنے پہاڑی جنگل کے پاس ’لاکیور‘ نامی ایک بستی میں واقع ہے۔ اس پہاڑ کا ایک حصہ فرانس اور دوسرا حصہ سوئزرلینڈ سے گزرتا ہے۔

    یہی وجہ ہے کہ لوگ اس ہوٹل میں آکر دو ممالک کی سرحد کے درمیان رہنے کا اعزاز حاصل کرتے ہیں اور یہاں کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہیں۔ اربیز ہوٹل ایک خاندان کی ملکیت ہے جو نسل در نسل اس کا مالک ہے۔ اس ہوٹل کا پورا نام ’ہوٹل اربیز فرانکو سوئس‘ ہے اور مختصر نام لا اربائزے بھی ہے۔

    دو ممالک میں بٹا ہوا یہ ہوٹل درحقیقت فرانس اور سوئزرلینڈ کے درمیان 1862ء کے معاہدہ ڈیپس سے وجود میں آیا تھا۔ معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے ایک دوسرے سے کچھ متنازع جگہوں کا تبادلہ کیا تھا۔

    معاہدے کے تحت یہاں پہلے سے قائم عمارتوں کو قائم رکھا گیا۔ پھر اس سے فائدہ اٹھا کر 1921ء میں اربیز ہوٹل بنایا گیا جو نصف سوئزرلینڈ میں اور آدھا فرانس میں واقع ہے۔ یہاں تک کہ اندر کے باتھ روم بھی دو ممالک میں تقسیم نظرآئیں گے۔

    ہوٹل کی کھڑکی سے دونوں ممالک کی چوکیاں دیکھی جاسکتی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہوٹل میں دونوں ممالک کے کھانے دستیاب ہیں لیکن فرانس والی جگہ پر بیٹھ کر آپ سوئزرلینڈ کا مشہور پنیر نہیں منگواسکتے ہیں کیونکہ فرانس میں اس پر پابندی عائد ہے۔ اسی طرح فرانس سوسیج سوئزرلینڈ والے حصے میں نہیں ملے گی۔

  • رشتے دار سے تلخ کلامی پر شہری نے بیوی اور کمسن بچی کو قتل کر کے خودکشی کرلی

    رشتے دار سے تلخ کلامی پر شہری نے بیوی اور کمسن بچی کو قتل کر کے خودکشی کرلی

    لاہور: لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں رشتے دارسے تلخ کلامی پر شہری نے فائرنگ کر کے بیوی اور بیٹی کو قتل کیا اور پھر خود بھی خودکشی کرلی۔

    لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں رشتے دار سے تلخ کلامی پر شہری مشتعل ہوا اور اُس نے بیوی ، بچی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، اسی کمرے میں ملزم نے بھی خودکشی کرلی۔

    ایس ایچ او لیاقت آباد ناصرحمید مطابق ملزم و مقتول محسن مشتاق مسیح بیوی اوربچی کےہمراہ اپنے رشتےدار پاسٹر اظہر کھوکھر کے گھر ملاقات کے لیے آیا۔ اس دوران اُن کی کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی تو ناصر نے پستول نکال کر فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے بیوی ماریہ بی بی اور ڈیڑھ سالہ بیٹی جاں بحق ہو گٸے۔ جس کے بعد ملزم نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
    پولیس کے مطابق فاٸرنگ کے نتیجے میں پاسٹر اظہر کھوکھر بھی زخمی ہواجسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیں۔

  • پاکستانی گانے ’پسوڑی‘ نے یوٹیوب پر 500 ملین ویوز حاصل کرلیے

    پاکستانی گانے ’پسوڑی‘ نے یوٹیوب پر 500 ملین ویوز حاصل کرلیے

    لاہور: گلوکار علی سیٹھی اور شائے گل کے مقبول ترین گانے ’پسوڑی‘ نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا۔

    گانا کوک اسٹوڈیو کی سیزن 14 کی جانب سے پچھلے برس ریلیز کیا گیا تھا جس کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بے حد پذیرائی ملی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ گانا عالمی ٹرینڈ بن گیا۔

    پسوڑی کو ویڈیو اسٹریمنگ سروس یوٹیوب پر ریلیز کے 11 ماہ کے دوران اب تک 500 ملین سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں : ’پسوڑی‘ گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا گانا قرار

    دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والے گانے ’’پسوڑی‘‘کے بول علی سیٹھی اور فضل عباس نے لکھے اور کمپوزیشن زلفی کی ہے جبکہ موسیقی زلفی اور عبداللہ صدیقی نے ترتیب دی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں : پسوڑی کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، گانے نے انگریزوں کا بھی دل جیت لیا

    واضح رہے کہ اس سے قبل ’پسوڑی‘ نے کورین پاپ بینڈ بی ٹی ایس کے مشہور گانے ’بٹر‘ کو پیچھے چھوڑ تے ہوئے گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا جانےوالا گانا ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

  • الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی کے میں تقرریاں و تبادلوں پر پابندی لگادی

    الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی کے میں تقرریاں و تبادلوں پر پابندی لگادی

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تقرریاں و تبادلوں اور ترقیاتی منصوبوں کے اعلان پر پابندی عائد کردی۔

    ای سی پی کے نوٹی فکیشن کے مطابق تمام تقرریاں اور تبادلے کمیشن کی منظوری سے مشروط ہوگی جبکہ تمام صوبائی ادارے شفاف انتخابات میں الیکشن کمیشن کی معاونت کریں۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب اور کے پی میں تمام ترقیاتی فنڈز منجمد کردیے گئے۔ علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے سابق وزرائے اعلی اور وزرا سے سرکاری سہولیات واپس لینے کا حکم دے دیا۔

  • عمران نیازی ملک میں انارکی پھیلانے والا ایجنٹ ہے، وزیراعظم

    عمران نیازی ملک میں انارکی پھیلانے والا ایجنٹ ہے، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ملک میں انارکی پھیلانے والا ایجنٹ قرار دے دیا۔

    سماجی روابط کی ویب سائٹ پر شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور ن لیگ کو احتساب کے نام پر نشانہ بنانے کے منظم منصوبے کا حصہ ہے۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ عمران کے زہریلے وار سے سیاست کو نقصان پہنچا اور معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے ریاستی اداروں کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا۔

  • 35 سال ملازمت؛ امریکی ایئرلائن نے پاکستانی کا نام جہاز پر لکھوا دیا

    35 سال ملازمت؛ امریکی ایئرلائن نے پاکستانی کا نام جہاز پر لکھوا دیا

    شکاگو: امریکی ایئر لائن نے 35 سال تک ملازمت کرنیوالے پاکستانی شہری کا نام اپنے جہاز پر لکھوا دیا۔

    امریکی یونائیٹڈ ایئر لائن نے 35 سال تک ملازمت کرنیوالے پاکستانی شہری محمد ذہین کی خدمات کے اعتراف میں ان کا نام اپنے جہاز پر لکھوا دیا۔

    پشاور سے تعلق رکھنے والے محمد ذہین نے رقم، گفٹ کارڈ اور کسی ملک کی سیر کی پیش کش ٹھکرا دی۔
    محمد ذہین نے بتایا کہ جب جہاز ان کے سامنے آیا تو اس پر ایک سفید پٹی لگی ہوئی تھی، انھوں نے سفید پٹی کو آہستہ آہستہ ہٹادیا تو اس پر پہلے محمد پھر ذہین لکھا ہوا نظر آیا، وہ ان کیلیے بہت خوش کن لمحات تھے کہ ان کی ایئرلائن نے ان کو کتنا بڑا اعزاز دیا ہے۔