Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Qamar Abbas – Page 1681 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Qamar Abbas

  • ایپل کے اے آئی ٹولز کو اولین آئی فون کی ٹچ اسکرین جتنا اہم قرار دیدیا- چیف ایگزیکٹو

    ایپل کے اے آئی ٹولز کو اولین آئی فون کی ٹچ اسکرین جتنا اہم قرار دیدیا- چیف ایگزیکٹو

    ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک کا ماننا ہے کہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹولز نے ان کی زندگی کو تبدیل کر دیا ہے وال اسٹریٹ جرنل کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران ٹم کک نے ایپل انٹیلی جنس کے بارے میں بات کی ایپل انٹیلی جنس پر مبنی اے آئی فیچرز اکتوبر کے آخر تک آئی فون صارفین کے لیے متعارف کرائے جا رہے ہیں ٹم کک نے کہا کہ ایپل اسمارٹ فونز میں اے آئی ٹولز متعارف کرانے والی پہلی کمپنی نہیں مگر ہمارا طریقہ کار دیگر سے مختلف اور بہترین ہےانہوں نے کہا کہ ‘ہم نے اے آئی ٹیکنالوجی پر سب سے پہلے کام نہیں کیا، مگر ہم نے اس طرح کام کیا ہے کہ ہمارے خیال میں یہ صارفین کے لیے بہترین ثابت ہوگی’ایپل کے چیف ایگزیکٹو کا ماننا ہے کہ ایپل انٹیلی جنس کے اضافے سے آئی فون، آئی پیڈ اور میک کو استعمال کرنے کا تجربہ بالکل اسی طرح بدل جائے گا جیسا اولین آئی فون کی ٹچ اسکرین نے سب کچھ بدل دیا تھا

  • پاکستانی پلیئنگ الیون میں ایک بڑی تبدیلی کا امکان -تیسرا ٹیسٹ

    پاکستانی پلیئنگ الیون میں ایک بڑی تبدیلی کا امکان -تیسرا ٹیسٹ

    راولپنڈی- پاکستان کی جانب سے تیسرےٹیسٹ کے لیے ایک تبدیلی کرنےکا امکان ہے ذرائع کے مطابق لیگ اسپنر زاہد محمود کی جگہ فاسٹ بولرکو شامل کرنے پرغور کیا جارہا ہے جس کے تحت محمد علی کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا جاسکتا ہے ذرائع کا بتانا ہے کہ محمدعلی کو شامل کرکے ریورس سوئنگ سے مدد لینےکی کوشش کی جائےگی ذرائع کے مطابق کوچز کی زیر نگرانی محمد علی دو روز سے مکمل رن اپ کے ساتھ نیٹس میں بولنگ کررہے ہیں واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ نے پاکستان کو پہلا ٹیسٹ 47 رنز سے ہرادیا تھا اور دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دی تھی

  • احتجاج کا پلان بنا رہے ہیں، اس بار پورا ملک بلاک کریں گے: علی امین گنڈاپور

    احتجاج کا پلان بنا رہے ہیں، اس بار پورا ملک بلاک کریں گے: علی امین گنڈاپور

    پشاور- وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ احتجاج کا ایک اور پلان بنا رہے ہیں اور اس دفعہ پورے ملک کو بلاک کریں گےپشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آزاد عدلیہ پر حملہ ہوا ہے، غیرقانونی آئینی ترامیم کے خلاف ہم آواز اٹھائیں گے، یہ اپنی مرضی کے ججز تعینات کرکے مرضی کے فیصلے کریں گے مگر آئینی ترامیم ہم ختم کرلیں گےانہوں نے کہا کہ ثابت ہوگیا مبارک زیب کو ٹکٹ نہ دینے کا میرا فیصلہ ٹھیک تھا، مبارک زیب نے بانی پی ٹی آئی کی تصویر لگا کر پارٹی کے ساتھ غداری کی، باجوڑ کے لوگوں کو بتا رہا ہوں کہ مبارک زیب نے آپ کا ووٹ نہیں آپ کا حق بیچا ہےوزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ جنہوں نے عمران خان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ان کو پارٹی سے نکالیں گے، ووٹ بیچنے والوں کے نام سامنے آئے ہیں، آج شوکاز جاری کیا جائے گا، جو غدار ہے اس کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں

  • بشریٰ بی بی خواتین وارڈ میں انتہائی محفوظ سیل میں ہیں: جیل حکام نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی

    بشریٰ بی بی خواتین وارڈ میں انتہائی محفوظ سیل میں ہیں: جیل حکام نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی

    راولپنڈی- اڈیالاجیل انتظامیہ نے بشریٰ بی بی سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرادی جیل انتظامیہ نے رپورٹ اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں جمع کرائی گئی جس میں بتایا گیا ہےکہ بشریٰ بی بی کو خواتین وارڈ میں انتہائی محفوظ سیل میں رکھا گیا ہے اور جیل عملے کو سپرنٹنڈنٹ جیل کی اجازت کے بغیر بشریٰ بی بی کے سیل میں داخلے کی اجازت نہیں رپورٹ کے مطابق بشریٰ بی بی کے ساتھ انتہائی پیشہ ورانہ تربیت یافتہ عملہ تعینات ہے، ان بی کیلئے خاتون میڈیکل افسر بھی تعینات ہے جب کہ ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی کے 6 سینئرڈاکٹرزکی ٹیم ہرہفتے ان کا طبی معائنہ کرتی ہے

  • یہ تاثر غلط ہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی حکومت کے امیدوار ہیں-خواجہ آصف

    یہ تاثر غلط ہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی حکومت کے امیدوار ہیں-خواجہ آصف

    اسلام آباد وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے یہ تاثر غلط ہے کہ چیف جسٹس کے لیے جسٹس یحییٰ آفریدی حکومت کے امیدوار ہیں خواجہ آصف نے کہا کہ چیف جسٹس کے انتخاب کے لیے بننے والی کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس منیب اختر میں سے کون اگلا چیف جسٹس ہوگاانہوں نے کہا کہ 25 اکتوبر کے بعد حکومت کے خاتمے کی قیاس آرائی بنیادی طور پر عدلیہ کی طرف سے کی گئی تھیں، عدلیہ کی طرف سے کہا گیا کہ 25 اکتوبر گزرجانے دیں پھر We will take care of this Government

  • حماس کا اسرائیل پر ایک اور بڑا حملہ، فوجی ٹینک سمیت 4گاڑیاں تباہ، متعدد صیہونی فوجی ہلاک

    حماس کا اسرائیل پر ایک اور بڑا حملہ، فوجی ٹینک سمیت 4گاڑیاں تباہ، متعدد صیہونی فوجی ہلاک

    فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں حملہ کرکے ٹینک سمیت اسرائیلی فوج کی 4گاڑیوں کو تباہ کردیاغیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے بیروت کے ہریری اسپتال کے قریب فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4شہری شہید اور 29 زخمی ہوگئےدوسری جانب غزہ میں بمباری سے مزید 41 فلسطینی شہید ہوئے اور اسی طرح جبالیہ میں بھی 33 فلسطینیوں کو نشانہ بنایا گیا حماس نے جبالیہ میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی فوجیوں کو منہ توڑ جواب دیا ،اور ٹینک سمیت اسرائیلی فوج کی 4گاڑیوں کو تباہ کردیا

  • تاجر دوست اسکیم- حکومت دسمبر تک 25 ارب روپے جمع کرنے کے ٹارگٹ سے بہت دور

    تاجر دوست اسکیم- حکومت دسمبر تک 25 ارب روپے جمع کرنے کے ٹارگٹ سے بہت دور

    اسلام آباد- عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ طے شدہ ہدف کے مطابق دسمبر کے آخر تک ایف بی آر نے تاجر دوست اسکیم (ٹی ڈی ایس) کے ذریعے 25 ارب روپے جمع کرنے ہیں ایف بی آر نے تاجر دوست اسکیم کے ذریعے دسمبر تک 25 ارب روپے جمع کرنے ہیں مگر ٹیکس مشینری کو اب تک بہت کم ردعمل موصول ہوا ہے اور صرف 1.3 ملین (13 لاکھ) روپے جمع ہوئے ہیں ایف بی آر نے پیر کو آئی ایم ایف کے ساتھ اپنا ٹرانسفارمیشن پلان شیئر کیا جس میں بینک اکاؤنٹس کو منجمد کرنے، پلاٹس اور نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی لگانے جیسی سخت کارروائی کے لیے ایک آرڈیننس کے نفاذ کی امکان پر بات چیت کی گئی اس حوالے سے حکام کا بتانا ہے کہ متوقع آرڈیننس تیار ہو چکا ہے اور آئی ایم ایف سے کلیئرنس ملنے کے بعد نافذ کیا جائے گا

  • یحییٰ آفریدی ‘چیف جسٹس’ کیلئے حکومت کی پہلی پسند، انکار کی صورت میں کیا آپشن ہوگا؟

    یحییٰ آفریدی ‘چیف جسٹس’ کیلئے حکومت کی پہلی پسند، انکار کی صورت میں کیا آپشن ہوگا؟

    چیف جسٹس کے عہدے کےلیے جسٹس یحییٰ آفریدی حکومت کی پہلی پسند ہیں جب کہ جسٹس یحییٰ کے انکار کی صورت میں جسٹس امین الدین خان آپشن ہوں گے یہ دعویٰ ایڈیٹر انویسٹی گیشن دی نیوز انصار عباسی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کیا گیا ہےخصوصی بات چیت میں وزیراعظم شہباز شریف نے اسی سوال پر کہا کہ نئے چیف جسٹس کا فیصلہ خصوصی پارلیمانی کمیٹی کرے گیوزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ، صدر آصف علی زرداری اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر ملک سیاسی اور معاشی استحکام کے معاملات پر ایک پیج پر ہیں انہوں نے مزید کہا کہ آئینی ترامیم سیاسی استحکام کو یقینی بنائیں گی اور یہ ملک کے معاشی استحکام کے لیے ضروری ہے

  • گڈاپ میں مسلح ملزمان نے چار فوٹو گرافروں کو لوٹ لیا

    گڈاپ میں مسلح ملزمان نے چار فوٹو گرافروں کو لوٹ لیا

    کراچی کے علاقے گڈاپ میں مسلح ملزمان نے چار وائلڈ لائف فوٹو گرافروں کو لوٹ لیا فوٹو گرافر زوہیب نے پولیس کو بتایا کہ وہ اور اس کے ساتھی حب ڈیم سے فوٹو گرافی کر کے واپس لوٹ رہے تھے کہ عثمان گوٹھ کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے انہیں روک لیا انہوں نے بتایا کہ مسلح ملزمان اسلحے کے زور پر ان سے اور ان کے ساتھیوں سے کیمرے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے

  • گورنر سندھ نے فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن ترمیمی بل 2024 پر دستخط کر دیے

    گورنر سندھ نے فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن ترمیمی بل 2024 پر دستخط کر دیے

    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن ترمیمی بل 2024 پر دستخط کر دیےگورنر سندھ نے کہا کہ ترمیمی بل کے تحت ادارے کا انتظامی کنٹرول محکمہ صحت سے معذور افراد کو طاقت ور بنانے کے محکمے کو منتقل کر دیا گیا ہے، معذور افراد کی فلاح و بہبود کیلئے یہ ایک اور اہم پیشرفت ہے