فلسطین کی مزاحمتی تحریک میڈیا نے غزہ میں صیہونی فورسز کے ساتھ چھڑپوں اور انہیں نقصان پہنچانے کی ویڈیوز جاری کر دیں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے شمالی غزہ کے جبالیہ کیمپ میں اسرائیلی ٹینک تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کی، اسرائیلی ٹینک کو بارودی سرنگ سے تباہ کیا گیا القسام بریگیڈز نے جبالیہ کیپ میں اسرائیلی فوج پر حملوں کی بھی ویڈیوز جاری کی ہیں، جبالیہ کیپ میں مجاہدین اور اسرائیلی فوج کی گلی محلوں میں لڑائی ہوئی حماس میڈیا کے مطابق مجاہدین نے شدید لڑائی کے بعد صیہونی فوجیوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا
Author: Qamar Abbas
-

نئی آئینی ترمیم کے بعد چیف جسٹس پاکستان کا انتخاب کون کریگا اور طریقہ کار کیا ہوگا؟
26 ویں آئینی ترمیم کے تحت اب چیف جسٹس پاکستان کا انتخاب3 سینئر ججز میں سے کیا جائے گاسینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دےدی اور حکومت دونوں ایوانوں میں دو تہائی اکثریت ثابت کرنے میں کامیاب رہی
چیف جسٹس پاکستان کا انتخاب
سینئر ترین جج چیف جسٹس کے لیے آٹو میٹک چوائس نہیں ہوگا اس کے برعکس چیف جسٹس پاکستان کا انتخاب 3 سینئر ججز میں سے کیا جائے گانئی ترمیم کے تحت چیف جسٹس کے نام کا فیصلہ 12 رکنی پارلیمانی کمیٹی 2 تہائی اکثریت سے کرے گی،کمیٹی وزیراعظم کو چیف جسٹس کا نام بھیجے گی جس کے بعد وزیراعظم اب صدر مملکت کو منظوری کے لیے نام بھیجیں گے26 ویں آئینی ترمیم کے مطابق 3 سینئر ججز میں سے کسی جج کے انکارکی صورت میں اگلے سینئرترین جج کا نام زیرغورلایا جائے گا جب کہ چیف جسٹس پاکستان کی عہدے کی مدت 3 سال یا ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد 65 سال ہوگی -

اڈیالا جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر تاحکم ثانی پابندی عائد
راولپنڈی- اڈیالاجیل میں قیدیوں سےملاقاتوں پرپابندی میں مزید توسیع کردی گئی ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے اڈیالا جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع کردی اور ملاقاتوں پر پابندی تاحکم ثانی رہے گی ذرائع کا کہنا ہےکہ ملاقاتوں پرپابندی کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے اور پابندی کا اطلاق سیاسی قیدیوں سمیت عام قیدیوں پربھی ہوگا
-

26ویں آئینی ترمیم کی منظوری- کس نے کیا کھویا کیا پایا؟
اسلام آ باد- سینیٹ اور قومی اسمبلی نے26ویں آئینی تر میم کے بل کی منظوری سے پارلیمانی تاریخ کاا یک نیا باب رقم ہوا ہےلوگوں کے ذہن میں اس تر میم کی منظوری کے بارے میں ایک سوال ابھرا ہے کہ ا س سارے عمل میں کس نے کیا کھویاکیا پایا؟ اس کی منظوری سے پارلیمنٹ نے اپنا وہ اختیار اور وقار دو بارہ حاصل کرلیا ہے جو اس نے ماضی کے ایک چیف جسٹس کے دباؤ کے تحت 19ویں تر میم کے تحت کھو دیاتھا۔ یہ میثاق جمہو ریت کے ایجنڈے کی تکمیل ہےگویا یہ تر میم پارلیمنٹ کی بطور ادارہ کا میابی ہےججز کی تقرری میں اب پارلیمنٹ کااختیار پوسٹ آفس کا نہیں، بلکہ پارلیمنٹ کی اجتماعی بصیرت کا مظہر ہو گا۔ ججز کی تقرری میں اب پارلیمنٹ کااختیار پوسٹ آفس کا نہیں بلکہ پارلیمنٹ کی اجتماعی بصیرت کا مظہر ہو گا، فضل الرحمان کو قائل کرنے میں بلاول کی کا میاب شٹل ڈپلومیسی، جے یو آئی کی اہمیت اسٹریٹجک بن گئی شہباز شریف نے سیا سی بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے لچک کا مظاہرہ کیا ، کئی تبدیلیوں کو تسلیم کرلیا، پی ٹی آئی کی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاسوں میں شرکت اور تحفظات کے ازالے کےبا وجود ترمیم کی مخا لفت نا قابل فہم ہے
-

پی ٹی آئی نے اچانک یوٹرن کیوں لیا؟
اسلام آ باد- 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری،پی ٹی اآئی نے اچانک یو ٹرن کیوں لیا ؟، عین بل کی منظوری کے دن پی ٹی اآئی کی سیا سی قلابا زی نے حیران کردیاسیاسی کمیٹی نے بائیکاٹ کا جواز بنایا ، پی ٹی آئی کی قیادت کا خیال تھا کہ مو لا نا فضل الرحمان کسی صورت بھی حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے اور ترمیمی بل منظورنہیں ہو سکے گا، جب پتہ چلا مسودے پر اتفاق ہوگیا ہے تو حسب رویت یو ٹرن لے لیا، بانی چیئر مین عمران سے مشاورت کیلئے ملاقات کا مطالبہ کیوں کیا گیا؟ 26ویں ترمیم کے مسودے پر اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے سید خور شید احمد شاہ کی سر برا ہی میں قائم خصوصی پا ر لیمانی کمیٹی کے اجلاسوں میں با قاعدگی سے شرکت کرنے اور جےیو آئی ف کے سر براہ مو لا نا فضل الر حمان کے ساتھ تواتر سے ملاقاتوں کے بعد اتوار کے روز عین بل کی منظوری کے دن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی نے یہ حیران کر دینے والا اعلا میہ جاری کیا کہ 26ویں آئینی ترمیم پر رائے شماری کے عمل کا مکمل بائیکاٹ کیا جا ئے گاسیا سی حلقے پی ٹی آئی کی اس سیا سی قلابازی پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں سیا سی مبصرین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے پاس اس مرحلے پر بائیکاٹ کا کوئی جواز نہیں تھا۔سیاسی کمیٹی نے بائیکاٹ کا جواز یہ بنایا ہے کہ انتخابات پر ڈاکہ ڈال کر ایوانوں پر قابض گروہ کے پاس آئین کو بدلنے کا جواز نہیں ہے
-

اغوا اورزیادتی کے مقدمے میں قید ملزم جیل سے فرار
کراچی کی ملیر جیل میں اغوا اور زیادتی کے مقدمے میں قید ملزم فرار ہوگیاپولیس کے مطابق ملیر جیل میں قید ملزم محمد جاوید نے واش روم کی کھڑکی کاٹی اور رسی کی مدد سے جیل کی دیوار پھلانگ کر فرار ہوگیاپولیس کا کہنا تھا کہ جیل سے فرار ہونے والا قیدی اغوا اور زیادتی کے مقدمے میں بیرک نمبر پانچ میں قید تھاپولیس حکام کے مطابق جیل سپرنٹنڈنٹ نے ملیر کے تھانہ شاہ لطیف کے ایس ایچ او کو مقدمہ درج کرنے کیلئے خط لکھ دیا ہے
-

پاور 17 لوگوں سے لیکر پارلیمنٹ کو دینا ووٹ کو عزت دینا ہے- خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت جج نہیں پارلیمنٹ دیتی ہے، ہم 17 لوگوں سے پاور لیکر منتخب لوگوں کو دے رہے ہیں، یہی ووٹ کو عزت دینا ہے سینیٹ کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم کی قومی اسمبلی سے منظوری کیلئے بلائے گئے قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عدلیہ کی عزت بحال کی، وہ عزت سے گھر جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ چند سال سے عدلیہ میں جو جھگڑا چل رہا ہے وہ صرف ایک گروپ کی اجارہ داری کیلئے ہے، ہمیں عدلیہ کو آزاد کرنا تھا لیکن اتنا نہیں کہ وہ ہماری آزادی ہی چھین لےخواجہ آصف نے مزید کہا کہ جو چار ووٹرز ایوان میں آئے ہیں وہ پی ٹی آئی کے نہیں، آزاد حیثیت میں الیکشن جیت کر اسمبلی میں آئے تھےانہوں نے سوال کیا کہ جب فوج میں آرمی چیف کیلئے 5 بندوں کا پینل آتا ہے تو عدلیہ میں کیوں نہیں آ سکتا؟خواجہ آصف نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کے دور میں کیا کچھ ہوا وہ یاد نہیں، قاسم سوری نے 30 منٹ میں 54 بل منظور کیے تھے
-

ایوان سے منظوری کے بعد آئینی ترمیم پر صدر مملکت آج دستخط کریں گے
اسلام آباد- پارلیمان کے دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم پر صدر مملکت آصف علی زرداری آج دستخط کریں گےایوان صدر سیکرٹریٹ کے مطابق آئینی ترمیم پر صدر مملکت آج دستخط کریں گے تاہم صبح 6 بجے منعقدہ تقریب ملتوی کردی گئی ہے، تقریب آج دن میں کسی وقت ہوگی، وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گاایوان صدر میں پارلیمان کے دونوں ایوان سے منظوری کے بعد 26 آئینی ترمیم پر دستخط کی تقریب میں پارلیمنٹرینز بھی شریک ہوں گےواضح رہے کہ سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دیدی ہے، حکومت دونوں ایوانوں میں دو تہائی اکثریت ثابت کرنے میں کامیاب ہو گئی۔
-

وزیر اعظم نے 26 ویں آئینی ترمیم کی ایڈوائس توثیق کیلئےصدر مملکت کو بھجوادی
پارلیمان کے دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم کی حتمی منظوری کا مرحلہ شروع ہوگیا وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے 26 ویں آئینی ترمیم کی توثیق کیلئے دستخط کرنے کے بعد اپنی ایڈوائس صدر پاکستان آصف علی زرداری کو بھجوا دی۔صدر مملکت آصف علی زرداری کے دستخط کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم باضابطہ آئین کا حصہ بن جائے گی آئینی ترمیم پر دستخط کیلئے ایوان صدر میں تقریب منعقد ہوگی جس میں پارلیمنٹیرینز بھی شریک ہوں گےصدر مملکت کی جانب سے آئینی ترمیم پر وزیراعظم کی ایڈوائس پر دستخط کی تقریب کیلئے صبح 8 بجے کے وقت کا اعلان کیا گیا تھا تاہم بعد میں اسے تبدیل کرکے صبح 6 بجے کردیا گیا تھا
-

یہ پاکستانی آئین اورعدلیہ کیلئے سیاہ دن ہے- بیرسٹر گوہر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم پورے عدالتی نظام پر حملہ ہے، یہ پاکستانی آئین اور عدلیہ کیلئے سیاہ دن ہےسینیٹ کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم کی قومی اسمبلی سے منظوری کیلئے بلائے گئے قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آئینی ترمیم کے بعد عدالتوں کو محکوم بنایا جائے گاچیئرمین پی ٹی آئی نے حکومتی بینچوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اتنی تنقید مودی پر نہیں کی جتنی آج عدلیہ پر کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے شعر پڑھ کر آزاد عدلیہ کی توہین کی ہے، ہم اس کی مذمت کرتےہیں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میموگیٹ کمیشن کس نے بنایاتھا؟ نواز شریف کالا کوٹ اور کالی ٹائی پہن کر عدالت میں آئے تھےان کا کہنا تھا کہ ایوان اس وقت تک ترمیم نہیں کرسکتا جب تک ریزرو سیٹیں پوری نہ ہوںاس سے قبل پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بھی قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کیااپنے خطاب میں عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ترمیم 31 اکتوبر کو منظور ہوجاتی تو کیا ہو جاتا، یہ آئینی ترمیم پاکستانی عوام کی نمائندگی نہیں کرتی، آئینی ترمیم آزاد عدلیہ کا گلہ گھونٹنے کا عمل ہےانہوں نے کہا کہ جن لوگوں کا شکریہ ادا کیا جا رہا تھا وہاں نامعلوم افراد کو بھی شامل کرتے، اس سارے پروسس میں ہمارے اراکین کو زدوکوب کیا گیا، چوہدری الیاس، عثمان علی کو اغوا کر کے آج یہاں لے کر آگئے، مبارک زیب کے بھائی پی ٹی آئی کے ورکر تھے، ان کو غائب کر کے آج نمودار کیا گیا، ظہور قریشی کو غائب کر کے آج یہاں پیش کیا گیا، اورنگزیب کھچی کو زبردستی غائب کرایا گیا
