Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Qamar Abbas – Page 1684 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Qamar Abbas

  • شاہراہ فیصل پر ریس لگانے والی 2 گاڑیوں میں خوفناک تصادم

    شاہراہ فیصل پر ریس لگانے والی 2 گاڑیوں میں خوفناک تصادم

    کراچی- شاہراہ فیصل پر کارساز کے مقام پر 2 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں پولیس کے مطابق حادثہ کارساز کے مقام پر 3گاڑیوں کے آپس میں ریس لگانے کے سبب پیش آیا پولیس حکام کا بتانا ہے کہ واقعے میں گاڑیوں میں سوار افراد محفوظ رہے تاہم حادثے کے باعث شاہراہ فیصل پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہےکہ حادثے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں اور 2 افرادکو حراست میں لیا گیا ہےیاد رہے کہ رواں برس 19 اگست کے روز کارساز روڈ پر ہی خاتون ڈرائیور نے تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار باپ اور بیٹی کو کچل کر قتل کردیا تھا، اس کے علاوہ خاتون نے ایک دوسری گاڑی کو بھی ہٹ کیا تھا جس میں کچھ افراد زخمی ہوگئے تھے

  • ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے امکان کو روکا جاسکتا ہے-جو بائیڈن

    ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے امکان کو روکا جاسکتا ہے-جو بائیڈن

    برلن- امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے امکان کو روکا جا سکتا ہےغیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے برلن میں جرمنی، فرانس اور برطانوی قیادت سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اسرائیل اور ایران کے ساتھ اس طرح سے نمٹ سکتے ہیں کہ حالیہ تنازع کچھ دیر کیلئے ختم ہوجائے اور اس کے امکانات موجود ہیں انہوں نے کہا کہ میرےساتھی اتفاق کرتے ہیں، لبنان میں جنگ بندی کے لیے کام کرنا ممکن ہے لیکن غزہ میں یہ مشکل ہےامریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے امکان کو روکا جا سکتا ہے اور ہم اس بات سے متفق ہیں کہ اس کا کوئی نتیجہ نکلنا ہے لیکن اس کے بعد کیاہوگا؟واضح رہے کہ دو روز قبل خبر سامنے آئی تھی کہ ایران پر حملے کے جواب میں فلسطینی حامی گروپس کے حملے روکنے کیلئے اسرائیل امریکا حکمت عملی تیار کر لی گئی ہےصیہونی میڈیا کا بتانا تھا کہ اسرائیل حملے میں ایران کی فوجی اور انرجی تنصیبات کو نشانہ بنائےگا

  • ضلع بھر میں کوئلہ سپلائی معطل -دکی کان حملے کے بعد 40 ہزار مزدور آبائی علاقوں کو چلے گئے

    ضلع بھر میں کوئلہ سپلائی معطل -دکی کان حملے کے بعد 40 ہزار مزدور آبائی علاقوں کو چلے گئے

    دکی میں کوئلے کی کان پر ہونے والے دہشتگرد حملے کے بعد سے ضلع بھر میں کوئلہ سپلائی معطل ہے لیبر ایسوسی ایشن کے مطابق عدم تحفظ کے باعث 40 ہزار سے زائد مزدور آبائی علاقوں کو چلے گئے ہیں ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ضلع کی 1200 سے زائد کوئلہ کانوں میں 50 ہزار غیر مقامی مزدور کام کرتے تھے، روزانہ 150 تک ٹرک سندھ، پنجاب اور دیگر شہروں کو کوئلہ سپلائی کرتے تھے۔لیبر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کوئلہ سپلائی معطل ہونے سے ملک میں صنعتی پیداوار بھی متاثر ہے ایسوسی ایشن کے مطابق بلوچستان میں کوئلہ ذخائر کا حجم 25 کروڑ ٹن سے زائد ہے جہاں کوئلے کی 2600 کانوں میں 80 ہزار مزدور کام کرتے ہیں لیبر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت نے دکی حملے میں جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کو15، 15 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا، دکی میں ہونے والے دہشتگرد حملے میں جاں بحق 21 افراد کو تاحال معاوضہ نہیں ملا، جاں بحق ہونے والوں میں 6 کا تعلق افغانستان سے ہے

  • موسم بدلتے ہی بچوں میں نمونیا کے کیسز میں اضافہ

    موسم بدلتے ہی بچوں میں نمونیا کے کیسز میں اضافہ

    کراچی شہر میں بچوں میں نمونیا کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے ادارہ امراض اطفال کے ایمرجنسی انچارج کے مطابق ادارہ امراض اطفال میں نمونیا کے یومیہ 30 کیسز رپورٹ ہورہے ہیں جب کہ سول اسپتال میں نمونیا کے یومیہ 10 سے 15 کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں دوسری جانب سیکرٹری جنرل پاکستان پیڈیاٹرکس ایسوسی ایشن ڈاکٹر خالد شفیع کا کہنا ہے کہ اکتوبر، نومبر اور دسمبر میں نمونیا کے کیسز بڑھ جاتے ہیں، نمونیا کی کچھ اقسام کی ویکسی نیشن موجود ہے۔ڈاکٹرخالد شفیع نے بتایا کہ پاکستان میں ہر سال تقریباً 70 ہزار سے زائد اموات نمونیا سے ہوتی ہیں، 2 سال سےکم عمر بچوں اور 65 سے زائد عمر کے لوگوں کو نمونیا کا زیادہ خطرہ ہوتا ہےانہوں نے علامات بتاتے ہوئے کہا کہ نمونیا کی علامات میں کھانسی سے سبز، پیلا یا سرخ بلغم نکلنا شامل ہے، بخار، پسینہ آنا، سردی لگنا، سانس لینے میں دشواری، گہری سانس لینے یا کھانسی سے سینے میں تکلیف بھی نمونیا کی علامات میں شامل ہیں

  • یوکرین کو ایٹمی ہتھیار فراہم کرنے پر روس نے مغربی ممالک کو خبردار کردیا

    یوکرین کو ایٹمی ہتھیار فراہم کرنے پر روس نے مغربی ممالک کو خبردار کردیا

    ماسکو- روس کے صدر ولادیمر پیوٹن نے کہا ہے کہ اگر یوکرین نے ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کی تو مناسب کارروائی کی جائے گی روسی صدر نے اپنے بیان میں مغربی ممالک کو خبردار کیا کہ یوکرین کو ایٹمی ہتھیار منتقل کرنے کی کوشش چھپی نہیں رہ سکے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر یوکرین نے ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کی تو مناسب کارروائی کی جائے گی پیوٹن کا کہنا تھا کہ جنگ شروع ہونے سے پہلے ہی یوکرین نے کہا تھا کہ ان کے پاس نیوکلیئر ہتھیار ہونے چاہئیں مگر روس ایسا کسی بھی صورت نہیں ہونے دے گا روسی صدر نے مزید کہا کہ یوکرین سے استنبول دستاویز پرسعودی عرب میں مذاکرات کرسکتے ہیں

  • بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مزید 4 بچے پولیو کا شکار

    بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مزید 4 بچے پولیو کا شکار

    بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مزید 4 بچے پولیو کا شکار ہوگئےحکام کے مطابق لکی مروت میں 30 مہینے کی بچی، پشین میں 18 مہینے کی بچی، چمن میں 9 مہینے کا بچہ اور نوشکی میں 5 سال کا بچہ پولیو کا شکار بنےحکام کا بتانا ہےکہ بلوچستان میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے جب کہ سندھ میں 10، خیبر پختونخوا میں 5 ، پنجاب اور اسلام آباد میں ایک ایک بچہ پولیو سے متاثر ہواحکام کے مطابق بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے 4 نئے کیسز آنے کے بعد ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 37 ہوگئی ہے

  • بانی پی ٹی آئی کیلئے کوئی ریلیف نہیں دیکھ رہا: سینیٹر فیصل واوڈا

    بانی پی ٹی آئی کیلئے کوئی ریلیف نہیں دیکھ رہا: سینیٹر فیصل واوڈا

    اسلام آباد- سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے کوئی ریلیف نہیں دیکھ رہے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ 26 ویں ترمیم کیلئے نمبر بھی پورے اور نمبری بھی پورے ہیں، کیبنٹ میں آج یہ معاملہ مکمل ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بکاؤ مال پی ٹی آئی کو بیچ چکے ہیں، 26 ویں ترمیم ٹھوک بجا کر ہونے جارہی ہے اور خوشخبریاں 26 ویں ترمیم کے بعد بھی آئیں گی فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عدالتوں کے جتنے فیصلے آتے ہیں ہم ان کا احترام کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے، میں مطمئن ہوں، جتنی باتیں کہی ہیں اس پر کھڑا رہا ہوں

  • 3 ہفتے گزرنے کے باوجود ڈی این اے رپورٹ نہ آسکی -سرگودھا پولیس انسپکٹر کی طالبہ سے مبینہ زیادتی

    3 ہفتے گزرنے کے باوجود ڈی این اے رپورٹ نہ آسکی -سرگودھا پولیس انسپکٹر کی طالبہ سے مبینہ زیادتی

    سرگودھا میں پولیس انسپکٹر کی جانب سے بچی سے مبینہ زیادتی کے واقعے کو تین ہفتے گزر جانے کے باوجود کوئی پیشرفت نہ ہو سکی پراسیکیوٹر پنجاب نے پولیس سے مقدمہ کی تفتیش کا ریکارڈ طلب کر لیااہل خانہ کا کہنا ہے کہ 22 روز گزر جانے کے باوجود ڈی این اے کی رپورٹ سامنے نہیں آسکی جبکہ پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈی این اے رپورٹ آنے میں بعض اوقات دو دو ماہ لگ جاتے ہیں پولیس حکام کے مطابق ملزمان ڈسٹرکٹ جیل میں ہیں، مقدمے کا چالان ابھی مرتب نہیں ہو سکا، اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو معطل کر دیا گیا اور مقدمہ عدالت میں ہے یاد رہے کہ سرگودھا میں پولیس اے ایس آئی اور نجی گارڈ کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا تھا

  • آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی میں مسلسل کمی کی پیشگوئی کردی

    آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی میں مسلسل کمی کی پیشگوئی کردی

    اسلام آباد-عا لمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نےپاکستان میں مہنگائی میں مسلسل کمی کی پیشگوئی کردی ایک رپورٹ میں آئی ایم ایف نے پاکستان میں مسلسل5 سال اوسط مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں رہنےکا تخمینہ لگا یا ہے اور عالمی مالیاتی ادارے نے رواں مالی سال حکومتی ہدف سے بھی مہنگائی کم رہنے کی پیشگوئی کی ہے

  • ٹرمپ یا ہیرس ووٹ کس کو دیں؟ امریکا میں پاکستانی کمیونٹی اس بار بھی منقسم

    ٹرمپ یا ہیرس ووٹ کس کو دیں؟ امریکا میں پاکستانی کمیونٹی اس بار بھی منقسم

    امریکا میں صدارتی انتخابات 5 نومبر کو ہونے جا رہے ہیں تاہم امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اس بار بھی منقسم ہے کہ ڈیموکریٹک امیدوار کوووٹ دیں یا پھر ووٹ ری پبلکن امیدوار کو دیا جائےپاکستانی امریکنز کی تنظیم پاک پیک نے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی توثیق کی ہےبیان میں پاکستانی امریکنز پبلک افئیرز کمیٹی کا کہنا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی تمام پالیسیوں سے تو متفق نہیں مگر سمجھتے ہیں کہ اگر ٹرمپ دوبارہ منتخب ہوئے تو پاکستان اور امریکا کے تعلقات مزید بہتر ہوں گےبیان میں دعویٰ کیا گیا کہ ٹرمپ کے برعکس بائیڈن اور ہیریس انتظامیہ نے پاک امریکا تعلقات بہتر بنانے کی سنجیدہ کوششیں نہیں کیں