واشنگٹن- غزہ میں ایمرجنسی سروسز کے سربراہ نے بتایا کہ اس وقت جبالیہ کی خاک آلود گلیوں میں لاشیں بکھری پڑی ہیں، لوگ بھوک سے مر رہے ہیں اور ٹوٹی پھوٹی سڑکیں تباہی کا منظر پیش کر رہی ہیں غزہ میں ہنگامی خدمات کے سربراہ فارس افانہ نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو ٹیلی فونک گفتگو میں بتایا کہ شمالی غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ صحیح معنوں میں نسل کشی ہے اسرائیلی افواج ہر اس چیز کو تباہ کر رہی ہیں جو زندگی یا زندگی کے آثار کی نمائندگی کرتی ہے امدادی کاموں میں رکاوٹوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں فارس افانہ نے بتایا کہ اسرائیل کے پلوں اور سڑکوں کو دھماکوں سے اُڑانے اور ہماری گاڑیوں پر براہ راست فائرنگ کے باعث پیرامیڈکس کے لیے ان علاقوں تک پہنچنا خطرے سے خالی نہیں رہا ہے فارس افانہ نے مزید بتایا کہ انھیں اور ان کے ساتھیوں کو شمالی غزہ میں فلسطینیوں کی لاشیں ملی ہیں، جن میں سے کچھ پر جانوروں کے بھنبھنوڑنے کے نشانات تھے انھوں نے بتایا کہ یہ نشانات اتنے گہرے تھے کہ لاشوں کی شناخت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا بھوکے کتے ان لاشوں کو گلیوں میں کھا رہے ہیں فارس افانہ نے سی این این کے ساتھ نوجوان فلسطینی کی لاش کی تصویر بھی شیئر کی جس کے جسم کو آوارہ کتوں نے کھایا تھا ایمرجنسی سروسز کے سربراہ نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ 12 دنوں سے 3 محلوں میں فضائی اور زمینی حملے جاری کیے ہوئے ہیں اور اس محصور علاقے میں “ہزاروں بچے” اور حاملہ خواتین پھنسے ہوئے ہیں
Author: Qamar Abbas
-

پیپلز پارٹی پنجاب میں اختلافات -لیگی عشائیے میں نہ لے
لاہور- ن لیگ کے عشائیے میں نہ لے جانے پر پیپلز پارٹی پنجاب میں اختلافات پیدا ہوگئے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی جانب سے جاتی امرا میں عشائیہ دیا گیا۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماؤں میں ساتھ نہ لے جانے پر اختلافات سامنے آگئے ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے عہدے دار نے عشائیہ میں ساتھ نہ لے جانے پر شکوہ کر دیا ۔ رہنماؤں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب سے کسی رہنما کو عشائیے میں شامل نہیں کیا گیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ گورنر پنجاب سلیم حیدر کے ساتھ تنظیمی عہدیداروں کو بھی جانا چاہیے تھا
-

صنعت کاروں کا مزید آئی پی پیز سے معاہدے منسوخ کرنے کا مطالبہ
اہور-صنعت کاروں نے کہا ہے کہ مزید آئی پی پیز سے معاہدے منسوخ کیے جائیں تو بجلی دس روپے فی یونٹ مزید سستی ہو گی آئی پی پیز ایشو پر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس کے ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز اور ایس ایم تنویر نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2025 ہماری معیشت کی بہتری کاسال ہے، بلند شرح سود کی وجہ سے 27 ارب ڈالر کے برابر رقوم بنکوں میں پڑے ہیں ، شرح سود کم ہو گی تو سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا ذکی اعجاز کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کا معاملہ بہت اہم ہے، ابھی صرف پانچ آئی پی پیز کا معاملہ طے ہوا ہے، مجموعی طور پر 102 آئی پی پیز ہیں، سب کے معاملات بہتر کئے جائیں، بنکوں کا شرح سود مزید کم کیا جائے، ٹیکس اہداف کے لئے کاروباری افراد کی پکڑ دھکڑ کی جا رہی ہے جو قابل قبول نہیں ایس ایم تنویر نے کہا کہ اچھی خبریں آنے لگی ہیں، جی ڈی پی بڑھ گئی ہے، کرنسی ریٹ کم ہوا ہے، زرمبادلہ زخائر میں اضافہ ہوا ہے، اسٹاک ایکسچینج انڈکس مسلسل بڑھ رہا ہے، برآمدات 27ارب ڈالر سے بڑھ کے 33ارب ڈالر ہو گئیں، یہ سارے مثبت اشارے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہےکہ حکومت اور ایس آئی ایف سی بہتر کام کر رہی ہے
-

عیدین اور درگا پوجا کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا-بنگلادیش
ڈھاکا-بنگلادیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے عید الفطر، عید الاضحیٰ اور درگا پوجا کی عام تعطیلات کا اعلان کردیا بنگلادیشی میڈیا کے مطابق عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سے عید الفطر کی تعطیلات 5 دن، عیدالاضحیٰ کی 6 دن اور شردیہ درگا پوجا کی تعطیلات 2 دن ہوا کریں گی یہ بیان عبوری حکومت کی مشاورتی کونسل کے آئندہ سال کے لیے عام تعطیلات کی فہرست کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے قبل ازیں وزارت پبلک ایڈمنسٹریشن نے تعطیلات میں توسیع کی تجویز دی تھی جسے اب ایڈوائزری کونسل نے منظور کر لیا ہے
-

یادگاری ٹکٹ جاری -تربیلا ڈیم کے 50 سال مکمل
لاہور- تربیلاڈیم کے 50سال مکمل ہونے پر یاد گاری ڈاک ٹکٹ جاری کر دیا گیا پاکستان پوسٹ کی جانب سے تربیلا ڈیم کے 50 سال مکمل ہونے پر 50 روپے مالیت کا یادگاری ٹکٹ جاری کیا گیا۔ یاد گاری ڈاک ٹکٹ کی تقریبِ رونمائی واپڈا ہاؤس لاہور میں منعقد ہوئی۔ چیئرمین واپڈا انجینئرلیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے چئیرمین واپڈا کا کہنا تھا کہ تربیلا ڈیم پاکستان کی انجینئرنگ میں مہارت اور قومی ترقی کی علامت ہے۔ یاد گاری ڈاکٹ ٹکٹ ہماری آئندہ نسلوں کو تربیلا ڈیم کی اہمیت یاد دلاتا رہے گا۔ انجینئرنگ کا شاہکار تربیلا ڈیم 1974کی تیسری سہ ماہی میں مکمل ہوا۔ تربیلا ڈیم گزشتہ 50سال سے پاکستان کی معاشی اور معاشرتی ترقی کا اہم ترین جزو ہےانہوں نے کہا کہ تربیلا ڈیم سے گزشتہ 50 سال میں زراعت کے لئے 406ملین ایکڑ فٹ پانی مہیا کیا جاچکا ہے جبکہ تربیلا ہائیڈل پاوراسٹیشن نیشنل گرڈ کو 540ارب 36کروڑ یونٹ سستی پن بجلی فراہم کر چکا ہے۔ تربیلا ڈیم گزشتہ 50 برس میں قومی اقتصادیات کو 400ارب ڈالر سے زائد کا فائدہ پہنچا چکا ہے
-

مریم نواز اپنی نالائقی چھپانے کیلیے پی ٹی آئی پر الزام لگا رہی ہیں، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی
لاہور- اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پریس کانفرنس میں بیڈ گورننس چھپانے کے لیے تحریک انصاف کے خلاف چارج شیٹ کی اور اپنی نالائقی چھپانے کیلیے پی ٹی آئی پر الزام لگا رہی ہیں لاہور پریس کلب میں دیگر ارکان اسمبلی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ پرائیویٹ اور سرکاری انسیٹیویشن کو سیاست کی نظر کر رہی ہے، یہ براہ راست تمام الزامات آئی ایس ایف اور تحریک انصاف پر ڈال رہی ہیں جبکہ ان کے وزرا خود کہہ رہے واقع ہوا لیکن پولیس کچھ اور کہہ رہی ہےملک احمد خان بھچر نے کہا کہ محترمہ نے آٹھ ماہ میں تحریک انصاف کی گرفتاریوں اور چھاپوں کے علاؤہ کچھ نہیں کیا، ان کی جماعت نے تو محترم بینظیر بھٹو کی تصویر جہاز سے گرائی تھی، بتائیں کیا ڈاکٹر یاسمین راشد اور زرقا خواتین نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ یہ طلبہ کے ساتھ مذاکرات کریں اور جس خاتون کا احتجاج سے تعلق نہیں اس کو بٹھا کر پریس کانفرنس کر رہی ہیں، ایک جماعت کو دہشت گرد جماعت کہہ دیا۔ تحریک انصاف ان کی ناجائز فسطائیت کا مقابلہ کر رہی ہےملک احمد خان بھچر نے کہا کہ پریس کانفرنس کے ذریعے وزیر اعلیٰ نے صوبے میں آگ لگانے کی کوشش کی، ہمارے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کی بیگم کو اٹھا لیا گیا، پنجاب بھر کے لا اینڈ آرڈر کی صورت حال کو خراب کر دیاہم کسی بچے کو نہیں کہیں گے کہ قانون ہاتھ میں لے
-

پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام -بینکاک سے پارسل کے ذریعے منشیات
کراچی-پاکستان کسٹمز جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کلکٹریٹ نے انٹرنیشنل میل آفس میں ایک کارروائی میں بینکاک سے پارسل کے ذریعے منشیات پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی پاکستان کسٹمز جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کلکٹریٹ کی جانب سے بیرون ملک اور پاکستان سے پارسلز کے ذریعے مہنگی منشیات کی انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت انٹرنیشنل میل آفس میں ایک اور کاروائی کے دوران بینکاک سے پارسل کے ذریعے میریجوانہ منشیات پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز فیصل خان کے مطابق بینکاک سے ڈی ایچ اے فیز 5 کے رہائشی جیمس رابرٹسن کے نام پر ایک پارسل بھیجا گیا تھا لیکن کلکٹریٹ کی جانب سے کراچی کے تمام کارگو ہینڈلنگ پوائنٹس پر پہلے سے تعینات کسٹمز کے عملے نے بینکاک سے پہنچنے والے اس مشکوک پارسل کی اسکیننگ کی تو پارسل میں 1کلوگرام میریجوانہ منشیات برآمد ہوئی اس منشیات کی تصدیق کے لیے نارکوٹکس چیکنگ کٹ سے ٹیسٹ کیا گیا جس میں میریجوانہ منشیات کی نشاندہی ہوئی۔ فیصل خان نے بتایا کہ برآمد ہونے والی میریجوانہ منشیات کی مالیت 40لاکھ روپے سے زائد ہے۔ حکام نے کسٹمز نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے
-

زیر حراست سیکیورٹی گارڈ کو چھوڑ دیا گیاطالبہ مبینہ زیادتی کیس
لاہور- طالبہ مبینہ زیادتی کیس میں لاہور کی گلبرگ پولیس نے زیر حراست سیکیورٹی گارڈ کو چھوڑ دیا ہےکالج انتظامیہ کی ضمانت پر پولیس نے سیکیورٹی گارڈ کو چھوڑا ہےنجی کالج میں طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی سے متعلق پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے چند گھنٹوں بعد سیکیورٹی گارڈ کو گلبرگ پولیس نے حراست میں لیا تھادوسری جانب، مبینہ زیادتی کے خلاف احتجاج کرنے والے 24 طلبہ کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ 250 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمہ تھانہ ہربنس پورہ میں سب انسپکٹر عثمان اکبر کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں 324، 353، 291، 186، 290، 436، 147، 149 اور 382 کی دفعات شامل کی گئی ہیں ایف آئی آر متن کے مطابق نجی کالج کے طلبہ اور شرپسند عناصر نے توڑ پھوڑ کی، شرپسند عناصر نے پیٹرول بموں سے پولیس پر حملے کیے اور پیٹرول بم پولیس اسٹیشن کی پارکنگ میں پھینکے گئے جس کے نتیجے میں چھ ملازمین کی موٹر سائیکلیں جل گئیں
-

باہمی تعلقات کے فروغ پر اتفاق-وزیراعظم سے منگولین ہم منصب کی ملاقات،
اسلام آباد- وزیراعظم شہباز شریف سے شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) کے سربراہانِ حکومت کے اجلاس میں شرکت کیلئے آئے منگولیا کے وزیراعظم ایل اویون اردینی نے ملاقات کی منگولیا کے وزیرِ اعظم ایل اویون اردینی نے ایس سی او سربراہانِ حکومت کے اجلاس کے کامیاب انعقاد پر وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی اور ایس سی او سی ایچ جی چیئر کے طور پر پاکستان کے قائدانہ کردار کو سراہا انہوں نے دونوں ممالک کے مابین مشترکہ کوششوں اور تعاون کے ذریعے مضبوط اور قریبی دوطرفہ تعلقات استوار کرنے کی خواہش کا اظہار کیا وزیر اعظم شہباز شریف نے تجویز پیش کی کہ دونوں ممالک کو تجارت، سرمایہ کاری، عوام سے عوامی و مواصلاتی روابط پر خصوصی توجہ کے ساتھ باہمی طور پر مفید تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنی چاہئیں۔وزیراعظم نے منگولیا کے سول سرونٹس کو پاکستان کے تربیتی اداروں میں تربیت کیلئے بھیجنے کی پیشکش کی انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے 2025 کو پاکستان-منگولیا دوستی کا سال قرار دینے کی تجویز بھی دی
-

کراچی میں چوری شدہ گاڑیوں کی واپسی کے نام پر فراڈ کا انکشاف
کراچی- کورنگی صنعتی ایریا سے چوری کی جانے والی گاڑی کے مالک سے تاوان طلب کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے تاوان طلب کرنے والا خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتا رہا،ملزم کا کہنا ہے کہ تاوان کی رقم منتقل کردوو گاڑی آپ کو پہنچا دیں گے تفصیلات کے مطابق11 اکتوبر کوعمران خان نامی شہری کی گاڑی کورنگی صنعتی ایریا سیکٹر 25 پارکنگ ایریا سے چوری کرلی گئی تھی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی سامنے آگئی جس میں ملزمان کو گاڑی چوری کرکے لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہےواردات کامقدمہ الزام نمبر24/1229 کورنگی صنعتی ایریا تھانے میں درج کیا گیا اورمقدمے کی تفتیش اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس کو منتقل ہوگئی سی سی ٹی وی فوٹیجز کے باوجود اے وی ایل سی گاڑی برآمد نہ کرسکی15 اکتوبر کو نامعلوم نمبرسے گاڑی کے مالک سے نامعلوم ملزمان نے رابطہ کیا کہ گاڑی ان کے پاس ہے گاڑی واپس چاہیے تو رقم دو ملزم نے گاڑی کی برآمدگی کے لئے جوڑ توڑ شروع کردی تاوان طلب کرنے والا خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتا رہا تاوان کے حوالے سے جیسے ہی پولیس کو آگاہ کیا گیا تو ملزم نے اپنا نمبر بند کردیا متاثرہ شہری کی جانب سے اے وی ایل سی حکام کو اگاہ کیا تاحال کوئی پیشرفت نہ ہوسکی،پولیس حکام کا کہنا ہےممکنہ طور پر تاوان کے لئے کالز کرنے والا کوئی فراڈی ہوگا
