Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Qamar Abbas – Page 1685 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Qamar Abbas

  • آئینی ترامیم حکومتی جال ہے، جلد بازی سے لگ رہا جیسے عدالت پر قبضہ کرنا ہے: امیر جماعت اسلامی

    آئینی ترامیم حکومتی جال ہے، جلد بازی سے لگ رہا جیسے عدالت پر قبضہ کرنا ہے: امیر جماعت اسلامی

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے آئینی ترامیم حکومتی جال ہے جس میں کسی کو نہیں پھنسنا چاہیے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا اگر آئینی عدالت اور عدالتی اصلاحات اتنی ہی ضروری ہیں تو 25 اکتوبر کے بعد لائیں، حکومتی جلد بازی سے تو لگ رہا ہے جیسے عدالت پر قبضہ کرنا ہےمیڈیا سے گفتگو میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا مجوزہ آئینی ترامیم پر جے یو آئی اور تحریک انصاف حکومت سے بات کیوں کر رہی ہیں؟ دونوں سیاسی جماعتوں کو اسے مکمل مسترد کرنا چاہیے

  • آئینی پیکج منظور ہونے پر یحییٰ آفریدی اگلے چیف جسٹس ہو سکتے ہیں

    آئینی پیکج منظور ہونے پر یحییٰ آفریدی اگلے چیف جسٹس ہو سکتے ہیں

    اسلام آباد- پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے جمعہ کو متفقہ طور پر منظور کیا جانے والا آئینی پیکج پارلیمنٹ سے منظور ہونے کی صورت میں جسٹس یحییٰ آفریدی کو ممکنہ طور پر پاکستان کا آئندہ چیف جسٹس مقرر کیا جا سکتا سرکاری ارکان پارلیمنٹ میں سے ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ آئندہ چند روز میں ترمیمی پیکج منظور ہونے کے بعد حکومت اور اس کے اتحادی جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس پاکستان مقرر کر سکتے ہیں موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے بعد چیف جسٹس کے عہدے کیلئے جن تین سینئر ترین ججز کے ناموں پر غور کیا جائے گا اُن میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس مُنیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی شامل ہیں حالیہ دنوں میں جب عدالت عظمیٰ کے ججز بہت زیادہ حد تک منقسم ہیں، جسٹس آفریدی غیر متنازعہ اور غیر جانبدار رہے ہیں۔ آئین میں مجوزہ ترامیم میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کا تقرر خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی سفارش پر سپریم کورٹ کے تین سینئر ترین ججز میں سے کیا جائے گا

  • طلبہ کے احتجاج پر جے آئی ٹی کا ڈس انفارمیشن پھیلانے والوں کو طلب کرنے کا فیصہ -لاہور

    طلبہ کے احتجاج پر جے آئی ٹی کا ڈس انفارمیشن پھیلانے والوں کو طلب کرنے کا فیصہ -لاہور

    لاہور میں طلبہ کے احتجاج پر بننے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے ڈس انفارمیشن پھیلانے والوں کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا
    پولیس حکام کے مطابق محکمہ داخلہ کی جے آئی ٹی کا پہلا اجلاس ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ہوا، اجلاس میں پولیس اور حساس اداروں کے نمائندے شریک ہوئےاجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں شیئر کرنے والوں کا ڈیٹا اکھٹا کیا جائے گا اور اس ڈیٹا کی روشنی میں ویڈیو اور پوسٹیں شیئر کرنے والوں کو جے آئی ٹی میں بلایا جائے گا
    واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں طالبہ سے متعلق وائرل خبرکی تحقیقات کیلئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی سربراہی میں 6 رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی گئی تھی

  • مخصوص نشستوں کا معاملہ بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کی وضاحت پر اطمینان کا اظہار کردیا

    مخصوص نشستوں کا معاملہ بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کی وضاحت پر اطمینان کا اظہار کردیا

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہرخان نے مخصوص نشستوں کے کیس میں فیصلے سے متعلق سپریم کورٹ کی وضاحت پر اطمینان کا اظہار کردیا بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمیں خوشی ہوئی، سپریم کورٹ ججز کی وضاحت سے امید ہے آئین کی بالادستی ہو گی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ کی وضاحت کے بعد اب پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں ملنی چاہئیں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ کا آئین کی بالادستی کیلئے کردار اہم ہے، سپریم کورٹ کی وضاحت کے بعد الیکشن کمیشن فوری طور پر پی ٹی آئی کی مخصوص نشستیں دےواضح رہے کہ جمعے کے روز مخصوص نشستوں کے کیس پر سپریم کورٹ کے اکثریتی 8 ججز نے دوسری مرتبہ وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ فریقین کی طرف سے اٹھائے گئے تمام قانونی اور آئینی معاملات کو جامع طور پر نمٹا دیا گیا ہے، جوابات دیے گئے ہیں، لہٰذا مزید کسی وضاحت کی ضرورت نہیں ہے سپریم کورٹ نے اپنی دوسری وضاحت میں کہا کہ الیکشن ایکٹ میں کی جانے والی ترمیم کا اثر ہمارے فیصلے کو ماضی میں لاگو کرنے کی اجازت نہیں دیتا، رجوع کا حق اس لیے دیا تھا کہ مختصر حکمنامے پر عملدرآمد میں کوئی پریشانی نہ ہو، اب تفصیلی فیصلہ جاری ہو چکا ہے، لہٰذا اب کسی وضاحت کی ضرورت نہیں رہی، تفصیلی فیصلے میں تمام تر قانونی و آئینی نکات کا احاطہ کردیا گیا ہے

  • غزہ والوں نے یحییٰ سنوار کی دلیرانہ شہادت کو آئندہ نسلوں کیلئے مثال قراردیدیا

    غزہ والوں نے یحییٰ سنوار کی دلیرانہ شہادت کو آئندہ نسلوں کیلئے مثال قراردیدیا

    حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کے اسرائیلی افواج کے ساتھ لڑتے ہوئے دلیرانہ انداز میں شہادت حاصل کرنے کو غزہ والوں نے آئندہ نسلوں کیلئے ایک مثال قرار دیدیا غزہ کے شہریوں کا کہنا تھا کہ یحییٰ سنوارکی میدان جنگ میں موت اور اپنی آخری سانسیں لیتے ہوئے بھی جس طرح وہ اسرائیلی ڈرون کو لاٹھی سے شکست دینے کی کوشش کرتے ہیں، یہی تو ہے وہ بات کہ دوسروں کیلئے ہیرو اپنی جان کیسے دیتے ہیں، یہ آئندہ نسلوں کیلئے ایک مثال تھی۔بدھ کے روز اسرائیلی افواج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں حماس سربراہ یحییٰ سنوار شہید ہوگئے تھے جس کے بعد اسرائیل نے ان کے آخری لمحات کی ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں انہیں نقاب پہنے ہوئے زخمی حالت میں ایک تباہ شدہ عمارت کے اندر ایک ڈرون پر لاٹھی پھینکنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا گیا اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد غزہ کے شہریوں نے یحییٰ سنوار کی شہادت کو قابل فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یحییٰ کی شہادت نے فلسطینیوں میں فخر کو جنم دیا ہے وہ اپنی رائفل کو مضبوطی سے تھامے ہوئے قابض فوج کے خلاف اگلے مورچوں پر لڑ رہے تھے، وہ فرار ہوتے ہوئے نہیں بلکہ حملہ کرتے ہوئے ایک ہیرو کی طرح شہید ہوئے

  • نئے کینالوں کے منصوبے کیخلاف ’دریائے سندھ بچاؤ بیداری مارچ‘ ٹھٹہ پہنچ گیا

    نئے کینالوں کے منصوبے کیخلاف ’دریائے سندھ بچاؤ بیداری مارچ‘ ٹھٹہ پہنچ گیا

    وفاقی حکومت کے نئے کینالوں سے متعلق منصوبے کے خلاف کراچی سے نکلنے والا ’دریائے سندھ بچاؤ بیداری‘ مارچ ٹھٹہ پہنچ گیا، مختلف جماعتوں کے کارکنان کی جانب سے مارچ کے شرکا کا والہٰانہ استقبال کیا گیاٹھٹہ میں دریائے سندھ بیداری مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے دریائے سندھ پر نئے کینالوں کے منصوبے کو مسترد کرتے ہيں انہوں نے کہا کہ سندھ کے پانی، زمينوں، جزائر اور وسائل پر قبضہ برداشت نہيں کريں گے، چار سو کلوميٹر طويل سمندری حدود والا سندھ بيروزگاری سے تڑپ رہا ہے، سندھ تباہ ہو رہا ہے، پارليمنٹ، عدالتيں اور ميڈيا لاتعلقی ختم کريں انہوں نے مزید کہا کہ چشمہ اور تونسہ کينال کا مستقل بہنا بھی غيرقانونی اور غير آئينی عمل ہے، 30 سال سے 1991 ایکٹ کے تحت سندھ کو پانی بھی نہیں مل رہا کوٹری ڈاؤن اسٹریم میں پانی نہیں چھوڑا جا رہا جس سے بدين، ٹھٹہ، سجاول اور ڈیلٹا کے علاقے سخت متاثر ہيں

  • تو مجبوراً ن لیگ کیساتھ ملکر اکثریت پر قانون سازی کروں گا،اتفاق رائے کی کوشش ناکام رہتی ہے- بلاول

    تو مجبوراً ن لیگ کیساتھ ملکر اکثریت پر قانون سازی کروں گا،اتفاق رائے کی کوشش ناکام رہتی ہے- بلاول

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن میرے لیے دروازے بند کردیگی تو مجبوراً اس راستےچلناپڑےگا جو متنازع اورپسندیدہ نہیں اور مجبوراً ن لیگ کیساتھ ملکر اکثریت پر قانون سازی کروں گا حیدرآباد میں جلسہ عام سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی کے کارکن، تنظیم اور سب سے بڑھ کر حیدرآباد کے عوام کا شکر گزار ہوں، آپ نے جلسے کو تاریخی بنا دیا ہے، ہم آج 18اکتوبر 2007کویادکررہےہیں جب شہید بی بی پاکستان واپس آئیں تھیں، شہید بی بی ایک مشن ،نظریے اور منشور کیساتھ واپس آئیں تھیں انہوں نے کہا کہ شہید بی بی چاہتی تھیں کہ پاکستان کےعوام کو روٹی کپڑا اورمکان ملے، شہید بی بی جس منشورپرمہم چلا رہی تھیں اس میں آمریت کاخاتمہ موجود تھا، شہید بی بی کےمنشور میں 1973 کےآئین کو بحال کرناتھا، اسی منشور میں شہید بی بی کا ایک اور مطالبہ تھاکہ وفاقی عدالت بنانی تھی

  • اسرائیلی جارحیت سے متاثرہ لبنانی عوام کیلئے پاکستانی امدادی سامان بیروت پہنچ گیا

    اسرائیلی جارحیت سے متاثرہ لبنانی عوام کیلئے پاکستانی امدادی سامان بیروت پہنچ گیا

    اسرائیلی جارحیت سے متاثرہ لبنانی عوام کیلئے پاکستان سے 100 ٹن امدادی سامان لے کر ایک طیارہ لبنان کے دارالحکومت بیروت پہنچ گیا سفارتی ذرائع کے مطابق سی ون 30 سے پہنچائی جانے والی اس امداد میں گوشت، کمبل اور خیموں سمیت دیگر سامان شامل ہے اس سے قبل حکومت نے اسرائیلی مظالم کے شکار فلسطین اور لبنان کے نہتے عوام کیلئے امدادی فنڈ قائم کرنے کا بھی اعلان کردیا اسلام آباد میں غزہ، فلسطین اور لبنان کے عوام کیلئے امدادی کوششوں سے متعلق جائزہ اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اس کڑے وقت میں فلسطین، غزہ اور لبنان کے مسلمانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گاوزیراعظم نے کہا کہ موسم سرما کی آمد کے پیش نظر پاکستان فلسطین، غزہ اور لبنان میں اسرائیلی مظالم اور جارحیت کے شکار مسلمان بھائی بہنوں کیلئے خوراک اور ادویات سمیت امدادی سامان بھیج رہا ہے

  • ملتان-3 افراد جاں بحق آتشبازی کے سامان میں دھماکے

    ملتان-3 افراد جاں بحق آتشبازی کے سامان میں دھماکے

    ملتان میں آتشبازی کے سامان میں آگ لگنے کے بعد زوردار دھماکے سے3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے، دھماکے کی شدت سے تین منزلہ مکان بھی زمین بوس ہو گیا پولیس کے مطابق ملتان میں دہلی گیٹ کے علاقے آغا پورہ میں ایک شخص آتشبازی کا سامان بنا رہا تھا کہ اسی دوران آگ لگنے سے زور دار دھماکا ہوا، دھماکا اتنا شدید تھا کہ جس سے تین منزلہ مکان زمین بوس ہوگیا پولیس کا کہنا تھا کہ مکان گرنے سے ایک خاتون سمیت تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دو افراد زخمی ہوئے جنہیں نشتر اسپتال منتقل کردیا گیاخیال رہے کہ ملتان میں آتشبازی کا سامان غیرقانونی طور پر بنایا جاتا ہے چند سال قبل بھی اندرون شہر دھماکا ہوا تھا جس میں جانی نقصان بھی ہوا تھا

  • آئینی ترامیم پر وسیع اتفاق رائے نہ ہوسکا -بلاول کی فضل الرحمان سے ایک اور ملاقات

    آئینی ترامیم پر وسیع اتفاق رائے نہ ہوسکا -بلاول کی فضل الرحمان سے ایک اور ملاقات

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری رات گئے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے دونوں رہنماؤں کے درمیان ایک گھنٹے تک ملاقات جاری رہی، ملاقات کے دوران نوید قمر اور مرتضیٰ وہاب بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ موجود تھے دونوں رہنماؤں کے درمیان آئینی ترامیم کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے بعد بلاول بھٹو مولانا فضل الرحمان کے گھر سے روانہ ہوگئے اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما نوید قمر نے بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی اس کے علاوہ بیرسٹرگوہر، حامد خان اور بیرسٹرعلی ظفر پر مشتمل پی ٹی آئی کا وفد بھی مولانا کے گھر پہنچا تھا