Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Qamar Abbas – Page 1688 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Qamar Abbas

  • غیر ملکی مہمانوں کی آمد جاری -ایس سی او اجلاس کا آغاز آج سے ہوگا

    غیر ملکی مہمانوں کی آمد جاری -ایس سی او اجلاس کا آغاز آج سے ہوگا

    اسلام آباد- شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا 23 واں سربراہی اجلاس آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگا جس میں میزبان پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے اعظم شرکت کریں گے ایس سی او سربراہی اجلاس میں میزبان پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف، چین کے وزیراعظم لی چیانگ، بیلاروس کے وزیراعظم رومان گولوف چینکو، قازقستان کے وزیراعظم اولڑاس بیکتینوف، روس کے وزیراعظم میخائل مشوستن، تاجکستان کے وزیراعظم کوہر رسول زادہ اور ازبکستان کے وزیراعظم عبداللہ اریپوف شرکت کریں گے اجلاس میں کرغزستان کی کابینہ کے چیئرمین ڑاپاروف اکیل بیک، ایران کے اول نائب صدر محمد رضا عارف اور بھارتی وزیرخارجہ سبرامنیم جے شنکر بھی شرکت کریں گے سربراہی اجلاس میں منگولیا مبصرکے طور پر شرکت کررہا ہے جس کی نمائندگی منگولیا کے وزیراعظم کررہے ہیں ترکمانستان کی بطور مہمان خصوصی نمائندگی کابینہ کے نائب چیئرمین راشد مریدوف کررہے ہیں

  • آج کے احتجاج کی کال واپس لے لی -پی ٹی آئی نے مطالبہ منظور

    آج کے احتجاج کی کال واپس لے لی -پی ٹی آئی نے مطالبہ منظور

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آج کے احتجاج کو مؤخر کر دیاذرائع کے مطابق احتجاج مؤخر کرنےکا فیصلہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں اکثریت نےکہا کہ احتجاج کی کال واپس لی جائے ذرائع کا کہنا ہےکہ احتجاج مؤخر کرنے کا فیصلہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے تناظر میں وسیع تر ملکی مفاد میں کیا گیا

  • انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر تک بڑھا دی -ایف بی آر

    انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر تک بڑھا دی -ایف بی آر

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کردی ایف بی آر کے مطابق توسیع تاجرتنظیموں اور ٹیکس بارایسوسی ایشنز کی درخواست اور بینکوں کی چھٹیوں کے پیش نظر کی گئی ایف بی آر کا کہنا ہے کہ گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 214 اے کے تحت کی گئی

  • ’مہدی‘ ہونے کا جھوٹا دعویٰ کرنیوالا شخص گرفتار-ترکیہ

    ’مہدی‘ ہونے کا جھوٹا دعویٰ کرنیوالا شخص گرفتار-ترکیہ

    ترکیہ میں ’مہدی المنتظر‘ کا جھوٹا دعویٰ کرنیوالے ترک شہری مصطفیٰ شابوک کو اس کے پیروکاروں سمیت گرفتار کرلیا گیاترک کے مطابق ترکیہ کے صوبے کیناکلے سے مصطفیٰ شابوک کو گرفتار کیا گیا۔ ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ شابوک نے ’خلافت محمدیہ‘ کے نام سے الگ فرقہ بنا رکھا تھا جس کے ماننے والوں کی تعداد 200 کے قریب تھی مصطفیٰ شابوک نے 2023 میں ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے بعد متاثرین کیلئے رہائش کے انتظامات شروع کیے تھے جس کے بعد اس نے کچھ لوگوں کے ساتھ مل کر ایک مذہبی گروپ قائم کرلیا

  • کینسر میں مبتلا حنا خان نے آخری پلک کی تصویر شیئر کردی’نقلی پلکیں لگانی پڑیں گی’،

    کینسر میں مبتلا حنا خان نے آخری پلک کی تصویر شیئر کردی’نقلی پلکیں لگانی پڑیں گی’،

    بھارتی ٹیلی ویژن کی مایہ ناز اداکارہ حنا خان کینسر میں مبتلا ہیں اور ان کی کیمو تھراپی آخر مراحل میں داخل ہوگئی ہے اداکارہ نے کینسر سے مقابلہ کرنے کے اس سفر میں ہمت و حوصلہ بننے والے ایک بال سے اپنے مداحوں کو ملوایا انسٹاگرام پر حنا خان نے اپنی مختلف تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ موذی مرض کینسر کے خلاف کیمو تھراپی بس اب آخری مراحلے میں داخل ہونے والی ہے اداکارہ نے اپنی آنکھوں کی تصاویر شیئر کی ہیں کیمو تھراپی کی وجہ سے پلکیں اب جھڑ چکی ہیں اس کے ساتھ ہی انہوں اپنی پوسٹ میں جذباتی کیپشن بھی تحریر کیا

  • پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کے گھر پر کریکر حملہ

    پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کے گھر پر کریکر حملہ

    کراچی- پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو کے گھر پر کریکر پھینک کر حملہ کیا گیا ہے نثار کھوڑو کے ترجمان کے مطابق لاڑکانہ میں نظر محلہ روڈ پر نثار کھوڑو کے گھر پر کریکر پھینکا گیاتاہم کریکر پھٹنے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ترجمان نے بتایا کہ دیواریں اونچی ہونے کی وجہ سے کریکرگھر کے اندر نہ جاسکا جب کہ لاڑکانہ میں واقعے کے وقت نثار کھوڑو موجود نہیں تھے حملے کے بعد وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے ایس ایس پی لاڑکانہ سے تفصیلات طلب کرلیں اور ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت کی ہے

  • امریکا کی عرب کمیونٹی کا ٹرمپ اور کملا میں سے کسی کو ووٹ نا دینے کا اعلان -اسرائیل کی حمایت

    امریکا کی عرب کمیونٹی کا ٹرمپ اور کملا میں سے کسی کو ووٹ نا دینے کا اعلان -اسرائیل کی حمایت

    امریکا میں رہنے والی عرب کمیونٹی نے ڈیموکریٹ اور ریپبلکن صدارتی امیدواروں میں سے کسی کو بھی ووٹ نا دینے کا اعلان کردیاعرب میڈیا کے مطابق امریکا میں رہنے والی عرب امریکن پولیٹیکل ایکشن کمیٹی (AAPAC) نے نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس میں سے کسی کو بھی ووٹ نا دینے کو اعلان کیا ہے خبر میں بتایا گیا ہے کہ عرب کمیونٹی نے ڈیموکریٹ اور ریبلک صدارتی امیدواروں کی جانب سے فلسطین اور لبنان میں جاری اسرائیلی جارحیت پر اسرائیل کی حمایت کرنے کے معاملے پر انہیں ووٹ نا دینے کا اعلان کیا

  • والد کے انتقال کے بعد کپتان فاطمہ ثناء کی گراؤنڈ میں رونے کی ویڈیو وائرل -ویمنز ٹی20 ورلڈکپ

    والد کے انتقال کے بعد کپتان فاطمہ ثناء کی گراؤنڈ میں رونے کی ویڈیو وائرل -ویمنز ٹی20 ورلڈکپ

    پاکستان ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کی اپنے والد کے انتقال کے بعد اسٹیڈیم میں میچ شروع ہونے سے قبل قومی ترانہ پڑھتے وقت رونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے فاطمہ ثناء کی ویڈیو جاری کی گئی اور ان کی ہمت و حوصلے کی داد دی گئی 22 سالہ نوجوان کپتان فاطمہ ثناء کے والد گزشتہ ہفتے انتقال کرگئے تھے جس کے بعد وہ فوری طور پر دبئی سے کراچی پہنچیں تاہم نماز جنازہ اور تدفین کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ میں شرکت کے لیے واپس دبئی پہنچیں جہاں انہوں نے قومی ٹیم کی قیادت کی

  • قومی اسمبلی کا اجلاس 18 اکتوبر کو طلب کیے جانے کا امکان-26 ویں آئینی ترمیم

    قومی اسمبلی کا اجلاس 18 اکتوبر کو طلب کیے جانے کا امکان-26 ویں آئینی ترمیم

    اسلام آباد- قومی اسمبلی کا اجلاس 18 اکتوبر کو طلب کیے جانے کا امکان ہےذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 18اکتوبر کو سہ پہر 3 بجے طلب کیے جانے کا امکان ہے جس میں 26 ویں آئینی ترمیم پیش کی جائے گی دوسری جانب آئینی ترمیم کے سلسلے میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات آج متوقع ہے گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان کہہ چکے ہیں کہ آئینی ترمیم پر ہم آہنگی ہوگئی ہے اور آئینی ترمیم جے یو آئی کے ہاتھ میں ہے، آئین سازی ہوگی تو صرف ہمارے مسودے پر ہوگی جے یو آئی کے مسودے کے علاوہ کسی اور آئین سازی کی اجازت نہیں دیں گے

  • مشترکہ فوجی مشق دروزبا ہفتم کا آغازپاکستان اور روس

    مشترکہ فوجی مشق دروزبا ہفتم کا آغازپاکستان اور روس

    راولپنڈی- پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشق دروزبا ہفتم کا آغاز ہوگیا -پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دو ہفتےطویل مشق 13 اکتوبرکونیشنل کاؤنٹرٹیررازم سینٹر پبی میں شروع ہوئیں آئی ایس پی آر کے مطابق مہمان خصوصی کمانڈنٹ نیشنل کاؤنٹرٹیررازم سینٹرنے افتتاحی تقریب میں شرکت کی جب کہ مشق میں لائٹ کمانڈو ٹروپس اور روسی فوجی دستے بھی شریک تھے آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں اور دوست ممالک کےدرمیان تاریخی و فوجی تعلقات بہتربنانا ہے