پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اور بھارت کے مشہور پنجابی ریپر ہنی سنگھ نے ایک ساتھ نئے گانے کا اعلان کرکے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے ہنی سنگھ اور مہوش حیات کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں ہنی سنگھ پنجابی ریپ گاتے ہوئے مہوش حیات کی طرف اشارہ کرکے ’’سہیلی کراچی‘‘ کہہ رہے ہیں اور ان کے چھیڑنے پر مہوش حیات شرما رہی ہیں
Author: Qamar Abbas
-

اداکارہ زرنش خان نے ڈاکٹر ذاکر نائیک سے معافی مانگ لی
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ زرنش خان نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پاکستان پہنچنے پر ہونی والی پریشانی کےلیے ان سے معافی مانگی ہے یاد رہے کہ اداکارہ زرنش خان نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا اور اب وہ کسی ڈرامے میں کام نہیں کررہیں سابقہ اداکارہ نے ذاکر نائیک کی وائرل ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ان سے معافی مانگی ہے جس میں ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچنے پر پی آئی اے کی جانب سے اضافی سامان پر اخراجات کا شکوہ کررہے ہیں ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنی ویڈیو میں شکوہ کیا تھا کہ جب وہ ملائیشیا سے پاکستان آئے تو ان کے پاس 1000 کلو سامان تھا جس پر انھوں نے پی آئی اے کے کنٹری منیجر سے بات تھی پی آئی اے کی طرف سے انھیں پیش کش کی گئی تھی کہ اضافی سامان پر لاگو ہونے والی رقم پر پچاس فیصد رعایت دی جائے گی ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پی آئی اے کی اس پیشکش کو قبول نہیں کیا تھا بلکہ شکوہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’یہ انڈیا ہے جہاں غیر مسلم مجھے دیکھ کر ہزار، دو ہزار کلو چھوڑ دیتا ہے مگر یہاں پاکستان میں ریاستی مہمان ہوں اور پی آئی اے افسر صرف پچاس فیصد ڈسکاؤنٹ دے رہے ہیں‘‘اداکارہ زرنش نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ’’ہر چیز میں شرمندہ کرنا فرض سمجھتی ہے ہماری قوم ہمیں شرم آنی چاہیے یہ شرم کا مقام ہے میں ڈاکٹر ذاکر نائیک سے دل سے معذرت خواہ ہوں
-

اربوں کا فراڈ؛ معروف بلڈر، اہلیہ اور ایس بی سی اے کے افسران گرفتار
اربوں روپوں کے مبینہ فراڈ اور عوام سے بڑے پیمانے پر دھوکا دہی کے معاملے میں سندھ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ،حیدرآباد نے معروف بلڈر امراللہ برکت اور ان کی اہلیہ شائستہ برکت کو گرفتار کر لیا ۔ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی افضل شیخ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی جمیل چانڈیو بھی گرفتار ہونے والوں میں شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان اور ان کے مفرور ساتھیوں کے خلاف اینٹی کرپشن کے اعلیٰ سطحی فورم اینٹی کرپشن – ون کی منظوری کے بعد کیس درج کیا گیا ہے
-

تاہم حکومت تمام جماعتوں سے مشاورت چاہتی ہےنمبرز پورے ہیں ، بلاول بھٹوزرداری
اسلام آباد چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی( پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس نمبرز پورے ہیں تاہم تمام جماعتوں سے مشاورت چاہتی ہے بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کا تفصیلی اجلاس ہوا۔ پیپلز پارٹی کا مسودہ ہم نے کمیٹی میں پیش کیا حکومت نے بھی وکلاء تنظیموں کے ساتھ ہونے والی مشاورت اور تجاویز سے آگاہ کیا آئینی عدالت اور ججوں کے تقرر کے طریقہ کار کے حوالے سے وکلاء تنظیموں کا موقف پیش کیا گیا جبکہ حکومت نے بھی اپنی تجاویز بھی پیش کیں چئیرمین پی پی پی کا مزید کہنا تھا اپوزیشن جماعتوں نے بھی آئینی ترمیم پر تبصرہ کیا۔ مولانا فضل الرحمن نے پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر متفقہ مسودہ تیار کرنے کا عزم دہرایا۔ امید ہے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ بامعنی گفتگو ہو گی حکومت بھی پر عزم ہے۔ وزیر قانون نے واضح کیا کہ دو تہائی اکثریت کے لیے نمبر پورے ہیں تاہم حکومت نمبر پورے ہونے کے باوجود تمام جماعتوں سے مشاورت چاہتی ہے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت اپنا زور لگانے کے بجائے اتفاق رائے چاہتی ہے پوری کوشش ہو گی کہ تمام جماعتوں سے مشاورت کر کے متفقہ مسودہ لا سکوں اگر اتفاق رائے نہ ہوا تو حکومت کا یہ موقف کہ وقت ضائع نہ کیا جائے درست ہو گا
-

پی ٹی سی ایل نے پاکستان میں اب تک کا تیز ترین انٹرنیٹ لانچ کردیا
اسلام آباد پاکستان کے پی ٹی سی ایل گروپ نے ملک کا پہلا 800 جی بی پر سیکنڈ پر ویو لینتھ ڈویژن ملٹی پلیکسنگ (ڈبلیو ڈی ایم) سسٹم لانچ کرکے ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے جس کے بعد اب صارفین تیز ترین انٹرنیٹ سے فائدہ اٹھا سکیں گے کمپنی کے بیان کے مطابق یہ جدید ٹیکنالوجی 64 ٹی بی پر سیکنڈ فی فائبر ڈیٹا کی ترسیل کی صلاحیت رکھتی ہے جس میں 96 ٹی بی پر سیکنڈ تک پہنچنے کی صلاحیت ہے اور پاکستان کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے لیے ایک اہم اقدام ہے ہواوے کے تعاون سے تیار کیا گیا سپر C+L سسٹم روایتی سسٹمز کے ذریعہ فراہم کردہ THz 4.8 کے مقابلے میں THz 12 تک کے وسیع آپٹیکل اسپیکٹرم کو سپورٹ کرتا ہے یہ ٹیکنالوجی ہائی اسپیڈ 800 جی بی پر سیکنڈ فی ویو لینتھ، الٹرا وائیڈ سپر C+L اسپیکٹرم اور جدید فلیکسیبل گریڈ آپٹیکل سوئچنگ کو یکجا کرتی ہے۔
-

اراکین پارلیمنٹ کو اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کیلیے حتمی تاریخ دیدی گئی
اسلام آباد- الیکشن کمیشن نے اراکین پارلیمنٹ کو اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کے لیے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن دے دی الیکشن کمیشن کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کو اپنی اہلیہ اور زیر کفالت بچوں کے اثاثے بھی ظاہر کرنے ہوں گے یہ گوشوارے بیانات فارم بی پر مالی سال 2023-24 کے لیے جمع کروانے ہوں گے گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین کی رکنیت معطل کر دی جائے گی الیکشن کمیشن 16 جنوری کو ایک حکم کے ذریعے اسمبلی اور سینیٹ کے ایسے ممبر کی رکنیت معطل کر دے گا جبکہ گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین کو کام سے روک دیا جائے گا
-

الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر لیگل وِنگ سے رائے طلب کرلی
اسلام آباد- الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر لیگل وِنگ سے رائے طلب کرلی مخصوص نشستوں کے معاملے پر اسپیکر قومی و صوبائی اسمبلی کے خطوط کا جائزہ لینے کے لیے الیکشن کمیشن کا اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیرصدارت ہوا، جس میں اسپیکر قومی و صوبائی اسمبلی کے خطوط الیکشن کمیشن کے تمام ارکان کے حوالے کردیے گئےالیکشن کمیشن نے اپنے قانونی ونگ سے خطوط پر رائے طلب کرلی۔ ای سی پی لیگل ونگ آئندہ اجلاس میں اسپیکرکے خطوط پر اپنی رائے دے گا جب کہ الیکشن کمیشن کا اس حوالے سے آئندہ اجلاس شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے بعد ہوگا
-

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع مزید بڑھانے کی سمری تیار-پیٹرول پمپس
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول پمپس اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع مزید بڑھانے کی سمری تیار کر لی ہے
سمری میں تجویز دی گئی ہے کہ آئل کمپنیوں کا منافع 1.35روپے کے اضافے سے 9.22روپے فی لیٹر کر دیا جائے جبکہ پیٹرول اور ڈیزل پر منافع 7.87روپے سے بڑھا کر 9.22روپے کیا جائے
اس کے علاوہ، پیٹرول پمپس کا منافع 1.40روپے کے اضافے سے 10.04روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز ہے۔ اس وقت ڈیزل اور پیٹرول پر مارجن 8.64روپے فی لیٹر ہے -

عمران خان کی بہن سے ملاقات پر پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کی بہن نورین خانم کی ملاقات پرپابندی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین خانم کی جانب سے ملاقات پر پابندی کے خلاف کیس کی سماعت کی درخواست گزار نورین خانم کی جانب سے سلمان اکرم راجہ، علی بخاری و دیگر جبکہ وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل اور ڈپٹی سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت میں پیش ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے تھرٹ الرٹ سے متعلق وزارت داخلہ کا نوٹیفکیشن عدالت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اڈیالہ جیل میں صرف بانی پی ٹی آئی کی حد تک نہیں بلکہ ہر قسم کی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے سلمان اکرم راجا نے موقف اختیار کیا کہ ایک بہن اور ایک ڈاکٹر کو ہمیشہ ملاقات کی اجازت ہونی چاہیے عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم کو جیل میں ملاقات کی اجازت دی جائے۔ بانی پی ٹی آئی ملک کے سابق وزیراعظم ہیں خدانخواستہ اگرانہیں کچھ ہوگیا …
-

جاپان کی انسدادِ جوہری بم کی تنظیم کے نام-2024 کا نوبل امن انعام
رواں برس کا نوبل امن انعام جاپانی تنظیم نیہون ہیدانکیو ( Nihon Hidankyo) کو ایٹمی حملوں کے متاثرین کی بحالی اور دنیا کو ایٹمی بموں سے پاک رکھنے کے لیے جدوجہد پر دیا گیا ہے عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان میں اینٹی نیوکلیئر گروپ Nihon Hidankyo کی بنیاد 1956 میں ہیباکوشا نامی گروپ نے رکھی گئی تھی جو ہیروشیما اور ناگا ساکی میں امریکا کے ایٹم بم کے متاثرین کی بحالی کے لیے بنائی گئی تھی اس تنظیم کا پورا نام Nihon gensuibaku higaisha dantai kyōgi-kai ہے جسے مختصراً نیہون ہیدانکیو(Nihon Hidankyo) گروپ کیا جاتا ہے اس تنظیم کا بنیادی مقصد جاپانی حکومت پر ایٹم بم حملے کے متاثرین کی بحالی اور دیکھ بھال کے لیے دباؤ ڈالنا اور جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے حکومتوں پر لابنگ کرنا تھا نوبل کمیٹی کے بقول اس تنظیم کو 2024 کا امن کا نوبل انعام “جوہری ہتھیاروں سے پاک دنیا کے حصول کے لیے کوششوں اور ایٹم بم کے متاثرین کو اس کی ہولناکی کے گواہ کے طور پیش کرکے جوہری ہتھیاروں کو دوبارہ کبھی استعمال نہ کیے جانے کی کوششوں پر دیا گیا ہے
