Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
Qamar Abbas – Page 1695 – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

Author: Qamar Abbas

  • ڈیجیٹل مالی لین دین میں اضافہ پاکستان میں آن لائن

    ڈیجیٹل مالی لین دین میں اضافہ پاکستان میں آن لائن

    کراچی پاکستان میں آن لائن اور ڈیجیٹل مالی لین دین کے رجحان میں اضافہ ہوگیا ہے اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2024 کا سالانہ نظام ِادائیگی کا جائزہ جاری کردیا جس کے مطابق ڈیجیٹل ذرائع کی بڑھتی ہوئی دستیابی سے ڈیجیٹل ادائیگیوں میں اضافہ ہوا ہے مالی سال 2024 میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا حصہ مالی سال 23ء کے مقابلے میں 8 فیصد بڑھ کر 84 فیصد ہوگیا۔۔ریٹیل ڈیجیٹل ادائیگیوں میں تقریباً 35 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ۔۔ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کی مالیت 403 ٹریلین سے بڑھ کر 547 ٹریلین روپے ہوگئی۔ ۔صارفین کی بڑھتی تعداد ، موبائل بینکاری ایپس، انٹرنیٹ بینکاری اور موبائل والٹس سے ڈیجیٹل ادائیگیوں کو تقویت ملی اسٹیٹ بینک کے جائزے کے مطابق مالی سال 2024 کے دوران ای والٹس استعمال کرنے والوں کی تعداد میں 85 فیصد سالانہ نمایاں اضافہ ہوا۔ موبائل بینکاری ایپ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں 16 فیصد اورانٹرنیٹ بینکاری صارفین کی تعداد میں 25 فیصد اضافہ ہوا جبکہ موبائل ایپس اور انٹرنیٹ بینکاری پورٹلز کی بدولت ٹرانزیکشنز میں 62 فیصد اضافہ ہوا

  • دکی کی کوئلہ کانوں پر مسلح افراد کے حملے میں 20 کان کن جاں بحق، 7 زخمی -بلوچستان

    دکی کی کوئلہ کانوں پر مسلح افراد کے حملے میں 20 کان کن جاں بحق، 7 زخمی -بلوچستان

    بلوچستان کے علاقے دکی میں مقامی کوئلے کی کانوں پر مسلح افراد کے حملوں میں 20کان کن جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئےپولیس کے مطابق رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے دکی کے ڈسٹرکٹ چیرمین حاجی خیر اللہ کی کوئلہ کانوں پر راکٹ دستی بم سے حملہ کیا اور وہاں موجود کان کنوں پر فائرنگ کردی جس سے 20کان کن جان بحق اور 7 زخمی ہوگئے
    پولیس کے مطابق حملوں جاں بحق ہونے والے کان کنوں کا تعلق پشین، قلعہ سیف اللہ، ژوب، مسلم باغ، موسی خیل، کچلاک اور افغانستان سے ہے
    میڈیکل آفیسر دکی اسپتال ڈاکٹرجوہر سدوزئی کے مطابق مسلح افراد کے حملے میں زخمی ہونے والوں کو دکی اسپتال میں طبی امداد کے بعد ٹیچنگ اسپتال لورالائی منتقل کردیا گیا ہے
    میڈیکل آفیسر کا بتانا ہے کہ دکی کوئلہ کان حملے میں 19 افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق کان کنوں کا تعلق قلعہ سیف اللہ، پشین، ژوب اور مسلم باغ سے ہے جاں بحق ہونے والوں میں لورالائی،کچلاک اور موسیٰ خیل کے کان کن بھی شامل ہیں جبکہ 3 کان کنوں کا تعلق افغانستان سے ہے

  • چینی شہریوں کی ہلاکت پر اظہار تعزیت  کی صدر زرداری کا چینی سفارت خانے کا دورہ

    چینی شہریوں کی ہلاکت پر اظہار تعزیت کی صدر زرداری کا چینی سفارت خانے کا دورہ

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے کا دورہ کرکے 7 اکتوبر کے دہشتگرد حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے دلی تعزیت کا اظہار کیاچینی سفیر جیانگ زئے دونگ سے ملاقات میں صدر مملکت نے دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس گھناؤنے جرم کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اعادہ کیا صدر مملکت نے دکھ کی گھڑی میں چینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چینی حکومت اور عوام کا پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ہے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے دشمن دونوں ریاستوں کے مابین بڑھتی شراکت داری نہیں دیکھ سکتے، دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائیاں دوستوں کے درمیان دوستی کے بندھن کو کمزور نہیں کر سکتیں

  • کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے نوح بٹ نے 3 گولڈ میڈلز جیت لیے

    کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے نوح بٹ نے 3 گولڈ میڈلز جیت لیے

    جنوبی افریقا میں جاری کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے نوح بٹ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 گولڈ اور ایک برانز میڈل جیت لیا
    نوح بٹ نے 120 کلوگرام کیٹیگری میں پاور لفٹنگ کے نئے کامن ویلتھ چیمپئن کا ٹائٹل حاصل کر لیا
    نوح بٹ نے 120 کلوگرام کی اوپن کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کرتے ہوئے بینچ پریس اور اسکواٹ میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی
    انہوں نے اسکواٹ کیٹیگری میں 370 کلوگرام کا وزن اٹھا کر گولڈ میڈل جیتا، جبکہ بینچ پریس میں انہوں نے 210 کلوگرام کا وزن اٹھا کر ایک اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا
    نوح بٹ نے ڈیڈ لفٹ کی کیٹیگری میں 280 کلوگرام وزن اٹھا کر برانز میڈل بھی حاصل کیا

  • 27 یادداشتوں پر دستخط ؛پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمت کی

    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمت کی 27 یادداشتوں پر دستخط ہوگئے توانائی، پیٹرولیم، ٹیکسٹائل، تعیمرات، ٹرانسپورٹ، سائبر سکیورٹی، مصالحہ جات ، سبزیوں کی برآمد، ہنرمند افرادی قوت اور دیگر شعبوں میں تعاون کے معاہدے مفاہمت کی یادداشتوں میں شامل ہیں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے معاہدوں پر عمل درآمد کے لیے تمام اقدامات یقینی بنانےکا عزم کیا اس سےقبل وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی وزیرسرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح کی خصوصی ملاقات ہوئی وزیراعظم نے سعودی وفد کو خوش آمدید کہا اور پاک سعودی بزنس فورم میں ہونے والی نتیجہ خیز بات چیت پر خوشی کا اظہار کیا وزیراعظم نے سعودی عرب کو حکومت کے نجکاری پروگرام سے آگاہ کیا، سعودی عرب کو پاکستان کے ایوی ایشن کے شعبے خصوصاً پاکستان کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی سعودی وزیر سرمایہ کاری نے کان کنی زراعت، فوڈ سکیورٹی، انفرااسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے پورٹ فولیو میں اضافے کے حوالے سے سعودی عرب کے عزم کا اعادہ کیا ملاقات میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وفاقی وزرا بھی شریک ہوئے

  • ٹیکس گوشوارے جمع نہ  کرانے والوں کیخلاف 14 اکتوبر کےبعد  کارروائی ہوگی: چیئرمین ایف بی آر

    ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کیخلاف 14 اکتوبر کےبعد کارروائی ہوگی: چیئرمین ایف بی آر

    چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ ہم اسی سال آڈٹ کیپیسٹی بڑھا رہے ہیں، ٹیکس لائبلٹی کے لحاظ سے انڈر فائلنگ مسئلہ ہے، انکم ٹیکس میں بنیادی مسئلہ انڈر فائلنگ ہےانہوں نے کہا کہ ایک بیانیہ بنایا گیا کہ چند فیصد لوگ ٹیکس دیتے ہیں، یہ بات درست ہے کہ کم لوگ ٹیکس دیتے ہیں،40 لاکھ گھر ایسے ہیں جن میں ائیر کنڈیشنر لگا ہوا ہے، 30 لاکھ کے قریب لوگوں کو ٹیکس لائبلٹی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں لوگوں میں سچ بولنے کا رجحان بہت کم ہے، ہم نے کمپنیوں کے ڈکلیئرڈ سیلز ٹیکس کا موازنہ کیا، اسٹیل سیکٹر میں ایک کمپنی کہتی ہے 7 فیصد ٹیکس ہے دوسری کہتی ہے 21 فیصد ہے

  • خیبرپختونخوا پولیس ایکٹ 2017 میں ترامیم کی منظوری پر اختلاف کی خبریں سامنے آگئیں

    خیبرپختونخوا پولیس ایکٹ 2017 میں ترامیم کی منظوری پر اختلاف کی خبریں سامنے آگئیں

    خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت کی جانب سے کے پی پولیس ایکٹ 2017 میں ترامیم کی منظوری پر اختلافات کی خبریں سامنے آگئی ہیں دو روز قبل خیبر پختونخواکی صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کے پی پولیس ایکٹ 2017 میں ہونے والی ترامیم سے صوبائی چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور آئی جی کے پی کا اختلاف سامنے آگیا ہے ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری کے پی اور آئی جی کی جانب سے صوبائی کابینہ کی جانب سے منظور کی گئی ترامیم کی مخالفت کردی گئی ہے آئی جی سے ٹرانسفروپوسٹنگز کے اختیارات واپس، کے پی کابینہ نے پولیس ایکٹ میں ترامیم منظور کرلیں خیال رہے کہ دو روز خیبرپختونخوا کابینہ نے پولیس ایکٹ 2017 میں ترامیم کی منظوری دی تھی جس کے تحت آئی جی پولیس سے ٹرانسفر پوسٹنگز کے اختیارات واپس لے لیے گئے تھے ترمیم کے تحت ڈی پی اوز، ڈی آئی جیز، ایڈیشنل آئی جیز کی پوسٹنگ کا اختیار وزیراعلیٰ کو حاصل ہوگیا تھا جبکہ پہلے پوسٹنگز کا اختیار انسپکٹر جنرل خیبر پختونخوا پولیس کو حاصل تھا

  • 63 اے کے فیصلے پر نظرثانی درخواست کا تفصیلی سپریم کورٹ میں آرٹیکل فیصلہ جاری

    63 اے کے فیصلے پر نظرثانی درخواست کا تفصیلی سپریم کورٹ میں آرٹیکل فیصلہ جاری

    سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کے فیصلے کی نظرثانی درخواست کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا 23 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحریر کیا آرٹیکل 63 اے کے فیصلےکیخلاف نظرثانی درخواست کے تفصیلی فیصلے میں سپریم کورٹ نے کہاکہ آئین کے مطابق عدم اعتماد کی تحریک آنے کے بعد وزیراعظم اسمبلی تحلیل کرنے کی سفارش نہیں کر سکتا فیصلے میں کہا گیا کہ صدرعارف علوی نے اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کی سفارش پر اسمبلی تحلیل کی اُس وقت کے تین آئینی عہدے داروں صدر عارف علوی وزیراعظم عمران خان اور ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے آئین سے انحراف کیا فیصلے میں سپریم کورٹ نے کہا کہ آرٹیکل 63 اے سے متعلق 17 مئی 2022 کا عدالتی فیصلہ آئین کے خلاف قرار دیتے ہوئے اکثریتی ججزکا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے ، اقلیتی ججز کی رائے کو برقرار رکھا جاتا ہے

  • دفتر خارجہ نے غیرملکی سفارتکاروں کو نقل وحرکت محدود رکھنے کی ہدایت کردی -ایس سی او اجلاس

    دفتر خارجہ نے غیرملکی سفارتکاروں کو نقل وحرکت محدود رکھنے کی ہدایت کردی -ایس سی او اجلاس

    دفتر خارجہ کی جانب سے خط لکھ کر شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کےدوران غیر ملکی سفارتکاروں کو نقل وحرکت محدود رکھنے کی ہدایت کردی گئی ہے دفتر خارجہ کی جانب سے غیر ملکی سفارتکاروں کولکھے خط میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں 15 اور 16 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس ہو رہا ہے،غیر ملکی سفارتکار اپنی سرگرمیوں کو ریڈ زون اور ڈپلومیٹک انکلیو تک محدود رکھیں دفت خارجہ کے خط میں غیر ملکی سفارتکاروں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ ایس سی او اجلاس کے دوران غیر ملکی سفارتی مشنز ٹریفک پولیس کے جاری ٹریفک پلان کو فالو کریں
    دوسری جانب اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہی کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں اسلام آباد اور راولپنڈی میں سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

  • وہ آنے والے چیف جسٹس کا راستہ روکنا چاہتےہیں ،حکومت کو آئینی ترامیم کی جلدی ہے : مصطفیٰ نواز

    وہ آنے والے چیف جسٹس کا راستہ روکنا چاہتےہیں ،حکومت کو آئینی ترامیم کی جلدی ہے : مصطفیٰ نواز

    سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت کو آئینی ترامیم کی جلدی ہے کیونکہ وہ آنے والے چیف جسٹس کا راستہ روکنا چاہتے ہیں اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی دوبارہ تعیناتی چاہتے ہیں ممکنہ آئینی ترامیم کا ڈرافٹ پبلک کرنے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر پر سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ پارلیمنٹ کو قانونسازی یا آئین سازی کے حق سے روکا جائے بلکہ یہ چاہتے ہیں کہ گورنمنٹ کو آئینی ترامیم کا ڈرافٹ پبلک کرنے کی ڈائریکشن دی جائے تاکہ اس پر عوام کی بھی رائے لی جا سکے انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس عامر فاروق کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے آفس اعتراضات دور کر کے پٹیشن کو ایڈمٹ کرلیا جس پر کل سماعت ہو گی، ہم پٹیشن میں پارلیمنٹ کے بارے میں کوئی ڈائریکشن نہیں مانگ رہے